بھارتی چناؤ کمیشن
سولہویں قومی یومِ رائے دہندگان 2026 کے موقع پر ای سی آئی نے
’’2025: اقدامات اور اختراعات کا ایک سال‘‘ جاری کیا
प्रविष्टि तिथि:
25 JAN 2026 8:03PM by PIB Delhi
- الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج نئی دہلی میں 16واں قومی یومِ رائے دہندگان (این وی ڈی-2026) ’’میرا بھارت، میرا ووٹ‘‘ کے موضوع اور’’بھارتی جمہوریت کے مرکز میں شہری‘‘ کے نعرے کے ساتھ منایا۔
- تقریب کی صدارت صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے بطور مہمانِ خصوصی کی، جبکہ مرکزی وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال نے بطور مہمانِ اعزاز شرکت کی۔ اس پروگرام کی قیادت چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار نے کی، جن کے ساتھ الیکشن کمشنرز ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی بھی موجود تھے۔
- اس موقع پر ’’2025: اقدامات اور اختراعات کا ایک سال‘‘ کے عنوان سے ایک اشاعت جاری کی گئی، جس کی پہلی کاپی مرکزی وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال نے صدرِ جمہوریہ کو پیش کی۔
- یہ اشاعت 2025 کے دوران بھارتی چناؤ کمیشن کی جانب سے انتخابی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کی گئی مسلسل کوششوں کو دستاویزی شکل دیتی ہے، جن میں 30 سے زائد اقدامات شامل ہیں۔ اس میں انتخابی فہرستوں، انتخابات کے انعقاد، انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال، صلاحیت سازی، سیاسی جماعتوں کے ساتھ فعال رابطہ کاری اور بھارت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے بین الاقوامی ادارہ آئی ڈی ای ای کی صدارت سنبھالنے جیسے شعبوں میں کمیشن کی جانب سے کی گئی اہم اصلاحات اور اختراعات کو پیش کیا گیا ہے۔
- کتاب میں سال کے دوران کامیابی کے ساتھ منعقد کیے گئے بڑے انتخابات کا بھی جائزہ شامل ہے، جن میں نائب صدر کے انتخابات، این سی ٹی دہلی اسمبلی انتخابات، بہار قانون ساز اسمبلی انتخابات شامل ہیں اور عالمی سطح پر انتخابی حکمرانی کو آگے بڑھانے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے فعال کردار اور قیادت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-1083
(रिलीज़ आईडी: 2218773)
आगंतुक पटल : 6