وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے یومِ جمہوریہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے والا سنسکرت ’’سُبھاشِتم‘‘ شیئر کیا
प्रविष्टि तिथि:
26 JAN 2026 8:22AM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ یومِ جمہوریہ بھارت کی آزادی، آئین اور جمہوری اقدار کی ایک طاقتور علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع قوم کو نئی توانائی اور تحریک فراہم کرتا ہے تاکہ ہم سب مل کر ملک کی تعمیر کے پختہ عزم کے ساتھ آگے بڑھیں۔
وزیرِ اعظم نے اس موقع پر ایک سنسکرت سُبھاشِتم شیئر کیا:
“पारतन्त्र्याभिभूतस्य देशस्याभ्युदयः कुतः। अतः स्वातन्त्र्यमाप्तव्यमैक्यं स्वातन्त्र्यसाधनम्॥”
اس سُبھاشِتم کا مفہوم یہ ہے کہ جو قوم دوسروں کی محتاج یا غلامی کے زیرِ اثر ہو، وہ ترقی نہیں کر سکتی۔ لہٰذا آزادی اور اتحاد کو رہنما اصول بنا کر ہی قوم کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
وزیرِ اعظم نے ایکس پر لکھا:
’’یومِ جمہوریہ ہماری آزادی، آئین اور جمہوری اقدار کی ایک مضبوط علامت ہے۔ یہ تہوار ہمیں متحد ہو کر قوم کی تعمیر کے عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے نئی توانائی اور تحریک فراہم کرتا ہے۔
पारतन्त्र्याभिभूतस्य देशस्याभ्युदयः कुतः।
अतः स्वातन्त्र्यमाप्तव्यमैक्यं स्वातन्त्र्यसाधनम्॥”
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-1079
(रिलीज़ आईडी: 2218746)
आगंतुक पटल : 10