سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
کباڑ سے دولت تک: سی ایس آئی آر – سی آر آر آئی اور جے ایس ڈبلیو اسٹیل، سالم کی تمل ناڈو میں اسٹیل سلیگ سڑکوں کی تعمیر کے لیے شراکت داری
प्रविष्टि तिथि:
25 JAN 2026 5:19PM by PIB Delhi
24 جنوری 2026 کو پائیدار بنیادی ڈھانچے اور سرکلر اکانومی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر، سی ایس آئی آر – سی آر آر آئی اور جے ایس ڈبلیو اسٹیل لمیٹڈ، سالم ورکس کے درمیان ایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم ہوئی ہے، جس کا مقصد تمل ناڈو میں پائیدار اور ماحول دوست سڑکوں کی تعمیر کے لیے اسٹیل سلیگ — جو ایک صنعتی ضمنی پیداوار ہے — کا استعمال کرنا ہے۔
اس تعاون کا مقصد اسٹیل سلیگ کو، جو روایتی طور پر صنعتی فضلہ سمجھا جاتا رہا ہے، سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے لیے ایک قیمتی تعمیراتی مواد میں تبدیل کرنا ہے، جو “کباڑ سے دولت” کے قومی وژن کی عملی مثال ہے۔ یہ اقدام وسائل کے مؤثر استعمال، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور عوامی بنیادی ڈھانچے میں آلودگی سے پاک ٹیکنالوجیوں کے بڑے پیمانے پر نفاذ سے متعلق حکومتِ ہند کی پالیسیوں سے ہم آہنگ ہے۔
یہ شراکت داری اسٹیل سلیگ کی سائنسی قدر آفرینی اور اسٹیل سلیگ سے بنی سڑکوں کی تعمیر میں اس کے مؤثر استعمال کو فروغ دینے کے لیے ہے، جس سے بھارت کی سرکلر اکانومی، وسائل کی کارکردگی اور آلودگی سے پاک بنیادی ڈھانچے کے اہداف کو تقویت ملے گی۔ جے ایس ڈبلیو اسٹیل لمیٹڈ، سالم ورکس — جو جے ایس ڈبلیو گروپ کے بڑے اسٹیل پیداواری یونٹس میں سے ایک ہے — نے سی ایس آئی آر – سی آر آر آئی کے ساتھ “جے ایس ڈبلیو سالم ورکس میں مختلف سڑکوں کے استعمال کے لیے ای او ایف اور ایل آر ایف اسٹیل سلیگ کی تکنیکی و معاشی تبدیلی کے لیے حسبِ ضرورت اسٹیل سلیگ قدر آفرینی کے عمل کی تیاری” کے عنوان سے ایک اسپانسرڈ تحقیقی منصوبے کے تحت یہ شراکت داری کی ہے۔ اس منصوبے کا مرکز الیکٹرک آپٹیمائزیشن فرنس اور لیڈل ریفائننگ فرنس سے حاصل ہونے والی اسٹیل سلیگ کو اسفالٹ سڑکوں کی تعمیر کے لیے موزوں پروسیسڈ سلیگ ایگریگیٹس میں تبدیل کرنا ہے۔
مفاہمتی معاہدے پر دستخط کی تقریب جے ایس ڈبلیو اسٹیل لمیٹڈ، سالم ورکس میں منعقد ہوئی، جس میں ڈاکٹر این کلائی سیلوی، ڈائریکٹر جنرل، سی ایس آئی آر اور سیکریٹری، محکمہ سائنسی و صنعتی تحقیق نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل، سی ایس آئی آر نے سی ایس آئی آر – سی آر آر آئی کی اسٹیل سلیگ روڈ® ٹیکنالوجی کے قومی اور عالمی اثرات کو اجاگر کیا، جو بھارت کی متعدد ریاستوں میں پہلے ہی کامیابی سے نافذ کی جا چکی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی اے ایم این ایس انڈیا، ٹاٹا اسٹیل، جے ایس ڈبلیو اسٹیل، راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ (آر آئی این ایل)، جندل اسٹیل اور ارجاس اسٹیل جیسے نمایاں اسٹیل پروڈیوسرز نے سی ایس آئی آر – سی آر آر آئی کی تکنیکی رہنمائی میں اپنائی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ موجودہ اقدام تمل ناڈو میں اسٹیل سلیگ روڈ ٹیکنالوجی کے پہلے نفاذ کی راہ ہموار کرے گا۔
یہ معاہدہ باضابطہ طور پر ڈاکٹر چلموری روی شیکھر، ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر – سی آر آر آئی اور شری بی این ایس پرکاش راؤ، ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ اور پلانٹ ہیڈ، جے ایس ڈبلیو اسٹیل سالم ورکس کے درمیان تبادلہ کیا گیا، جس سے منصوبے کے باضابطہ آغاز کی نشاندہی ہوئی۔ تقریب میں سی ایس آئی آر – سی آر آر آئی کے سینئر افسران بھی موجود تھے، جن میں ڈاکٹر ونود کرار، سربراہ، پی ایم ای ڈویژن اور مسٹر ستیش پانڈے، سینئر پرنسپل سائنس دان اور اسٹیل سلیگ روڈ® ٹیکنالوجی کے موجد شامل تھے۔ اس کے علاوہ جے ایس ڈبلیو اسٹیل سالم ورکس کی اعلیٰ قیادت نے بھی شرکت کی، جو دونوں اداروں کے مضبوط ادارہ جاتی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
اس منصوبے کے تحت اسٹیل سلیگ کی لیبارٹری سطح پر جانچ، حسبِ ضرورت پروسیسنگ پروٹوکولز کی تیاری، سالم کے قریب ایک نمائشی سڑک کے حصے کی تعمیر اور طویل مدتی کارکردگی کی نگرانی شامل ہوگی، تاکہ عملی میدان میں اس کی کارکردگی کی توثیق کی جا سکے۔ قدرتی ایگریگیٹس پر انحصار میں کمی، صنعتی فضلے میں کمی اور سڑکوں کی تعمیر کے کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرنے کے ذریعے یہ اقدام آتم نربھربھارت، پائیدار ترقی اور سرکلر اکانومی جیسے قومی ترجیحات سے ہم آہنگ ہے۔ توقع ہے کہ یہ شراکت داری دیگر اسٹیل پلانٹس کے لیے ایک قابلِ تقلید ماڈل ثابت ہوگی اور ملک بھر میں سڑکوں کے انفراسٹرکچر میں اسٹیل سلیگ کے وسیع تر استعمال کو فروغ دے گی۔




************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 1067 )
(रिलीज़ आईडी: 2218562)
आगंतुक पटल : 9