صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
پالیسی رہنماؤں اور اختراع کاروں نے آئی آئی ٹی کانپور میں منعقدہ وفاقی انٹیلی جینس ہیکاتھون کے دوران ذمہ دار صحتی اے آئی کے مستقبل پر غور و خوض کیا
ہیکاتھون کے لیے 208 انفرادی شرکاء اور دو یا دو سے زائد شرکاء کی 166 ٹیموں سمیت 374 رجسٹریشنز موصول ہوئے
فاتحین کو 12 لاکھ روپے کے بقدر کے نقد انعامات اور اسناد سے نوازا گیا
प्रविष्टि तिथि:
25 JAN 2026 11:11AM by PIB Delhi
قومی صحتی اتھارٹی (این ایچ اے) نے آئی سی ایم آر- ڈیجیٹل صحت اور ڈیٹا سائنس میں تحقیق کے قومی ادارے (این آئی آر ڈی ایچ ڈی ایس) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کانپور کے تعاون سے، ہیلتھ اے آئی کے لیے ڈیجیٹل پبلک گڈز (ڈی پی جی) کی ترقی پر فیڈریٹڈ انٹیلی جنس ہیکاتھون کا انعقاد کیا۔ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 سے پہلے کی تقریب کے طور پر منعقد کی گئی، اس قومی پہل قدمی کا مقصد ہندوستان میں حفظانِ کے لیے محفوظ، رازداری کے تحفظ، اور قابل توسیع مصنوعی ذہانت کے حل کی تخلیق کو آگے بڑھانا ہے۔ ہیکاتھون آئی آئی ٹی کانپور میں 19 سے 24 جنوری 2026 تک منعقد ہوئی۔
اپنے کلیدی خطاب میں، ڈاکٹر سنیل کمار برنوال، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، قومی صحتی اتھارٹی، نے حفظانِ صحت کے لیے ایک قابل اعتماد، وفاقی اے آئی ایکو سسٹم کی تعمیر کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا، جس سے تجربات سے بینچ مارکڈ اور قابل اعتماد اے آئی ماڈلز کی جانب تبدیلی کی نشاندہی کی گئی۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اے آئی سسٹمز کو تعیناتی سے پہلے متنوع، آبادی کے پیمانے پر ڈیٹاسیٹس پر ٹیسٹ کیا جانا چاہیے اور کہا کہ وفاقی ، رضامندی سے چلنے والے ڈھانچے رازداری اور اعتماد کو یقینی بناتے ہوئے ڈیٹا کو سنٹرلائز کیے بغیر جدت کو پیمانے کی اجازت دیتے ہیں۔ اے بی پی ایم – جے اے وائی(آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا) اور آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے ایسے اے آئی حل تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا جو سیاق و سباق کے لیے تیار، جامع اور ہندوستان کی آبادیاتی اور علاقائی تنوع کا عکاس ہوں۔
افتتاحی سیشن میں گنگاول اسکول آف میڈیسن اینڈ ٹکنالوجی کے سربراہ پروفیسر سندیپ ورما؛ آئی آئی ٹی کانپور کے ڈائرکٹر جناب مہندر اگروال؛ طبی صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی سکریٹری اور اے بی ڈی ایم- اترپردیش کی ریاستی مشن ڈائرکٹر محترمہ ریتو مہیشوری کے خطابات شامل تھے۔
ڈاکٹر آر ایس شرما، ممتاز وزٹنگ پروفیسر، آئی آئی ٹی کانپور؛ سابق سی ای او، قومی صحتی اتھارٹی؛ اور سابق مشن ڈائریکٹر، یو آئی ڈی اے آئی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر اور انٹرآپریبل ڈیجیٹل پبلک گڈز محفوظ، توسیع پذیر، اور شہری مرکز صحت کے ڈیٹا کے انتظام کو قابل بناتے ہیں۔

جناب وویک راگھون، سی ای او اور شریک بانی، سروام اے آئی نے آبادی اور انفرادی دونوں سطحوں پر اے آئی کے تابع حفظانِ صحت کی تبدیلی کو یقینی بنانے میں ہندوستان کے تہہ دار ڈیجیٹل صحت کے ڈھانچے کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات روشنی ڈالی کہ ڈیٹا کوالٹی، رازداری، اور سیکورٹی مؤثر اے آئی اپنانے کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے اور ذمہ دار جدت کو یقینی بنانے، بیرونی انحصار کو کم کرنے، اور عوامی شعبے کے اثر کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے مقامی، اوپن سورس اے آئی ماڈلز اور مقامی اے آئی خودمختاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

آئی سی ایم آر – این آئی آر ڈی ایچ ڈی ایس کی قیادت میں ایک سیشن بھی ہوا جس میں صحت میں اے آئی میں ان کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی آئی ٹی کانپور اور قومی صحتی اتھارٹی کے درمیان شراکت داری کے ذریعے، ایک بینچ مارکنگ پلیٹ فارم تیار کیا جا رہا ہے جو ایک دیئے گئے اے آئی ماڈل کی افادیت کا جائزہ لے سکتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ڈیٹا پرائیویسی، ادارہ جاتی کنٹرول اور اعتماد کو یقینی بناتا ہے، جبکہ قومی سطح پر جدت کو فعال کرتا ہے۔ ہیکاتھون کے دوران بنائے گئے تمام ماڈلز کا اس پلیٹ فارم پر جائزہ لیا گیا۔
ہیکاتھون کے لیے مجموعی طور پر 374 رجسٹریشنز موصول ہوئیں، جن میں 208 انفرادی اور دو یا دو سے زیادہ شرکاء کی 166 ٹیمیں شامل تھیں۔ تقریباً 54فیصد شرکاء نے خود کو اے آئی محققین یا اختراع کاروں کے طور پر شناخت کیا۔ بقیہ شرکاء نے ہیلتھ ٹیک اسٹارٹ اپس، ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز، گریجویٹ طلباء، ڈیٹا سائنسدان، وغیرہ سمیت متنوع زمروں کی نمائندگی کی۔
ہیکاتھون کے فاتحین کا اعلان تین زمروں- ہڈیوں کی عمر کی پیشن گوئی، موتیابند کا پتہ لگانے اور ذیابیطس ریٹینوپیتھی اسکریننگ- میں کیا گیا ۔ ہیکاتھون کے فاتحین کو ماڈلز بنانے کے لیے استعمال ہونے والے طریقہ کار پر پریزنٹیشن دینے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ جیتنے والوں کو اسناد اور 12 لاکھ روپے کے بقدر کے نقد انعامات سے نوازا گیا۔

آئی سی ایم آر- این آئی آر ڈی ایچ ڈی ایس اور آئی آئی ٹی کانپور کے ساتھ اس مشترکہ پہل قدمی کے ذریعہ، قومی صحتی اتھارٹی آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے تحت محفوظ، باہم اثرپذیر ، اور شہریوں پر مرتکز صحتی اے آئی حل کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔
*********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1053
(रिलीज़ आईडी: 2218426)
आगंतुक पटल : 10