مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ مملکت برائے مواصلات ڈاکٹر پیماسنی چندر شیکھر نے روزگار میلہ سے خطاب، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور وکست بھارت کے وژن کو اجاگر کیا


ڈاکٹر پیماسنی چندر شیکھر نے روزگار تلاش کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، سیکھیں، ترقی کریں اور بھارت کو عالمی طاقت بنانے کے سفر میں اپنا تعاون کریں

وزیرِ مملکت برائے مواصلات نے کہا کہ ٹیلی کام شعبے میں پروڈکشن لنکڈ انسینٹو اسکیموں کے نتیجے میں 25,000 مینوفیکچرنگ روزگار کے مواقع پیدا ہوئے اور 13,000 کروڑروپئے کی برآمدات حاصل کی گئی ہیں

प्रविष्टि तिथि: 24 JAN 2026 3:16PM by PIB Delhi

وزیرِ مملکت برائے مواصلات اور دیہی ترقی، ڈاکٹر پیماسنی چندر شیکھر نے آج تمل ناڈو کے شیوگانگائی میں آئی ٹی بی پی آر ٹی سی میں ، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی جاری سرکاری کوششوں کے حصے کے طور پر روزگار میلے سے خطاب کیا۔آئی ٹی بی پی، بی ایس ایف، سی آئی ایس ایف، ایس ایس بی، ڈی ایف ایس (یونین بینک آف انڈیا)، ایسرو اور آسام رائفلز کے شریک محکموں میں آج کل 148 امیدواروں کو تقرر نامے  پیش کیے گئے۔ وزیرِ مملکت نے اپنے خطاب میں کہا کہ روزگار میلے کا تعلق صرف تقررناموں سے نہیں بلکہ مواقع پیدا کرنے، عزت نفس اور مضبوط ملک کے قیام سے ہے۔

ڈاکٹر پیماسنی چندر شیکھر نے کہا کہ بھارت وزیراعظم کی بصیرت افروز قیادت کے تحت تاریخی تبدیلی دیکھ رہا ہے، جس کی رہنمائی سب کا ساتھ،سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کے اصولوں سے ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکل انڈیا، میک ان انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا جیسے اقدامات نے نوجوانوں کو روایتی اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں کامیابی کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزگار میلہ، بھارت کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔

تمل ناڈو کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر چندر شیکھر نے ریاست کو صلاحیت اور جدت کا مرکز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ چنئی ریاست  کی آٹوموبائل برآمدات میں 10 فیصد سے زیادہ کا حصہ رکھتی ہے، جبکہ آئی ٹی شعبہ میں چھ لاکھ سے زیادہ پیشہ ور افرادکام کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنرمندی کی تربیت اور کاروباری اقدامات نے ہزاروں افراد کو اپنے خوابوں کو روزگار میں بدلنے کا موقع فراہم کیا ہے، اور روزگار میلہ بااختیار بنانے کی اسی روایت کو آگے بڑھاتا ہے۔

وزیرِ مملکت نے بتایا کہ روزگار میلہ کے تحت اب تک ملک بھر میں 10 لاکھ سے زائد تقررنامے تقسیم کیے جا چکے ہیں اور موجودہ پروگرام کے حصے کے طور پر 51,000 ملازمتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے روزگار تلاش کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ سیکھنے، ترقی کرنے اور بھارت کو عالمی طاقت بنانے کے سفر میں اپنا کردار ادا کرنے کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

ڈاکٹر چندر شیکھر نے بھارت کی اقتصادی ترقی کو اجاگر کیا، جس میں بڑھتی ہوئی اسٹارٹ اپس، وسیع تر مینوفیکچرنگ اور ڈیجیٹل جدت شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مدرا یوجنا، آسان کاروبار، ووکل فار لوکل جیسی اصلاحات نے مقامی صنعتوں کو مضبوط کیا ہے۔ ٹیلی کام شعبے میں پروڈکشن لنکڈ انسینٹو اسکیموں کے نتیجے میں 25,000 مینوفیکچرنگ ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں اور 13,000 کروڑروپئے کی برآمدات حاصل کی گئی ہیں۔

ملکی سلامتی کے حوالے سے وزیرِ مملکت نے کہا کہ بھارت نے دفاعی مینوفیکچرنگ میں درآمدی انحصار سے خود انحصاری کی طرف قدم بڑھایا ہے، جس سے اعلیٰ مہارت والے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے اور سلامتی مضبوط ہوئی۔ دفاعی بجٹ میں اضافہ، ملکی پیداوار اور سرحدی بنیادی ڈھانچے  کی بہتری نے نہ صرف سپاہیوں کی فلاح و بہبود بلکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھائے ہیں۔

نئے مقرر کیے گئے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ مملکت نے کہا کہ وہ 2047 تک وکست بھارت کے وژن کے حصول میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے حکومت میں شفافیت، تیزی اور ہمدردی کی اہمیت پر زور دیا۔ روزگار میلہ بھارت کے نوجوانوں پر اعتماد اور جامع قومی ترقی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ بھارت اس بات کو  یقینی بناتے ہوئے کہ ترقی سب کے لیے عزت اور مواقع کے ساتھ ہو، جب  آگے بڑھتا ہے، تو سب کے ساتھ آگے بڑھتا ہے ۔

*****

ش ح-ا ع خ   ۔ر  ا

U-No- 1031


(रिलीज़ आईडी: 2218234) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil