وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

سری وجے پورم میں پراکرم دیوس 2026 حب الوطنی کے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

प्रविष्टि तिथि: 23 JAN 2026 11:53PM by PIB Delhi

پراکرم دیوس سری وجے پورم، انڈمان و نکوبار جزائر میں انتہائی حب الوطنی کے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا تاکہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کے ناقابلِ تسخیر حوصلے اور پائیدار وراثت کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔ انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر، ایڈمرل وی۔ کے۔ جوشی (ریٹائرڈ)، نے بطور مہمانِ خصوصی اس تقریب کی رونق بڑھائی۔ اس تاریخی دن کے موقع پر وزیر اعظمِ ہند نے ویڈیو پیغام کے ذریعے حاضرین سے خطاب کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DL6Q.jpg

اپنے خطاب میں وزیرِ اعظم نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کو دل سے خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی بے مثال جرأت، دور اندیش قیادت اور بھارت کی آزادی کی جدوجہد کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی کو یاد کیا۔ انڈمان و نکوبار جزائر کے نیتاجی کے نظریات کے ساتھ گہرے تاریخی تعلق کو اجاگر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ نیتاجی کا ویژن ایک مضبوط، خود کفیل اور وِکست بھارت کی جانب ملک کے سفر میں قوم کے لیے مسلسل مشعلِ راہ بنا ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XYFS.jpg

تقریب کے دوران انڈین نیشنل آرمی (آئی این اے) کے سابق فوجی، جناب مادھون پلّئی کو نیتاجی کی قیادت میں قوم کے لیے ان کی گراں قدر خدمات اور تاحیات وابستگی کے اعتراف میں تہنیت پیش کی گئی۔ وزارتِ ثقافت کے سکریٹری، جناب وویک اگروال نے کلیدی خطاب دیا، جس میں پراکرم دیوس تقریبات 2026 کی اہمیت اور انڈمان و نکوبار جزائر کے لیے ان کی خصوصی معنویت کو اجاگر کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LQ6Z.jpg

نیتاجی سبھاش چندر بوس جزیرہ پر ایک ماہ پر مشتمل نمائش، نیز 24 اور 25 جنوری کو آئی ٹی ایف گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے مختلف ثقافتی پروگراموں کا مہمانِ خصوصی نے دور سے (ریموٹ طریقے سے) افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0040OJV.jpg

اس تقریب میں حب الوطنی کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرنے والی رنگا رنگ ثقافتی پیشکشوں کا سلسلہ شامل تھا۔ ایک شاندار ڈرون شو نے حاضرین کو مسحور کر دیا، جس میں نیتاجی سبھاش چندر بوس اور آزاد ہند فوج کی زندگی، نظریات اور تاریخی جدوجہد کو نہایت جاندار انداز میں پیش کیا گیا۔

اس باوقار اجتماع میں معزز شخصیات، مسلح افواج کے اہلکاروں، طلبہ اور شہریوں کی موجودگی میں تقریبات کا مشاہدہ کیا گیا، جو بھارت کے سب سے زیادہ محترم مجاہدینِ آزادی میں سے ایک کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے یکجا ہوئے۔

انڈمان و نکوبار جزائر میں ہونے والی مرکزی تقریبات کے ساتھ ساتھ پراکرم دیوس ملک بھر میں 13 اہم مقامات پر بھی منایا گیا جو نیتاجی کی زندگی اور وراثت سے گہرے طور پر وابستہ ہیں—کٹک، کوڈالیا، رام گڑھ، ہری پورہ، جبل پور، کولکاتا، مرشد آباد، دلہوزی، دہلی، موئرانگ، کوہیما، گوموہ اور میرٹھ ان میں شامل ہیں۔

شام کے ثقافتی حصے میں ملک بھر سے آئے نامور فنکاروں کی روح پرور پیشکشیں شامل تھیں۔ شہرۂ آفاق سرود استاد، استاد امجد علی خان نے اپنے صاحبزادوں امان علی بنگاش اور ایان علی بنگاش کے ہمراہ راگ باگیشری کی نہایت پُراثر دھن پیش کر کے سامعین کو مسحور کر دیا۔ معروف جوڑی سورینڈرو–سومیو جیت نے لازوال حب الوطنی پر مبنی تخلیق ’’دھنو دھنیہ پُشپ بھرا‘‘ پیش کی، جبکہ مقبول لوک گلوکارہ مانگلی نے ایک پُراثر شیو استوتر گا کر روحانی کیفیت کو مزید گہرا کر دیا۔ معروف گلوکار پاپون نے اپنی دلکش پیشکش ’’سبھاش جی‘‘ کے ذریعے نیتاجی کو موسیقی کے انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

خصوصی طور پر ترتیب دی گئی ’’سبھ سُکھ چین کی‘‘ (انڈین نیشنل آرمی کا ترانہ) کی کورل پیشکش نے حاضرین میں زبردست اثر چھوڑا اور قربانی و قومی یکجہتی کے جذبے کو مزید مضبوط کیا۔ ممتاز گلوکارہ محترمہ پرتیبھا سنگھ باگھیل نے ’’اے میرے وطن کے لوگو‘‘ کی دلی پیشکش سے محفل کو جذباتی کر دیا، جبکہ معروف موسیقار رگھو دکشت نے شام کا اختتام ’’ترنگا‘‘ کی پُرجوش اور ولولہ انگیز پیشکش کے ساتھ کیا، جس سے شائقین میں حب الوطنی کا جوش مزید بھڑک اٹھا۔

پراکرم دیوس 2026 کے تحت وزارتِ ثقافت کی یہ پہل بھارت کے اتحاد، خودمختاری اور قومی وقار کے لیے ملک کے غیر متزلزل عزم کی ایک طاقتور یاد دہانی ثابت ہوئی۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1020


(रिलीज़ आईडी: 2218031) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी