ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این آئی ایف ٹی ٹیکسٹائل شعبے کے لیے کلیدی اقتصادی محرک کے طور پر سامنے آیا ہے  ؛ بھارت ، اندرونِ ملک تیار معیار کی سمت بڑھ رہا ہے: ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ کا بیان


این آئی ایف ٹی ممبئی میں ’’ مستقبل کے لیے جامع ڈیزائن ‘‘ کے موضوع پر این آئی ایف ٹی بین الاقوامی کانفرنس 2026 کا آغاز

प्रविष्टि तिथि: 22 JAN 2026 10:13PM by PIB Delhi

دو روزہ این آئی ایف ٹی بین الاقوامی کانفرنس 2026 ،  جو 22 جنوری ، 2026 ء کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) ممبئی کیمپس میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ، اس کا موضوع تھا ، ’’ڈیزائن فار انکلوسیو فیوچرز ‘‘ ۔  مذکورہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے کیونکہ یہ ملک میں فیشن کی تعلیم ، ڈیزائن انوویشن ، پائیداری اور صنعت کی شمولیت میں این آئی ایف ٹی کے تعاون کی چار دہائیوں کی تکمیل کے ساتھ ہم آہنگ ہے ۔ اس موقع پر  ، ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے ایک مکمل اجلاس سے خطاب کیا ۔

 

 

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، مرکزی وزیر نے کہا کہ این آئی ایف ٹی بھارت کے ٹیکسٹائل اور کرافٹ کے شعبوں کے لیے ایک اہم اقتصادی محرک کے طور پر سامنے آیا ہے ، جس میں ہر گریجویٹ اپنی زندگی میں تقریباً  8,000 سے 10,000 ملازمتوں میں معاون ہے ۔ وزیرِ موصوف نے کہا کہ بھارت  کا غیر ملکی معیارات پر انحصار کم رہا ہے اور بھارت کے مستقبل کے مخصوص ڈیزائن اور شناخت کو مضبوط بنا کر آتم نربھر بھارت کے ویژن کے مطابق انڈیا سائز اور ویژن نیکسٹ جیسے مقامی اقدامات کے ذریعے اپنے معیارات قائم کر رہا ہے ۔

 

 

مذکورہ شعبے کے تعلق سے  حکومت کی مسلسل حمایت کو اجاگر کرتے ہوئے ، وزیر موصوف نے سستے کپڑوں پر جی ایس ٹی کو 18 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کرنے اور کپاس کی درآمدی ڈیوٹی سمیت تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے جیسے اقدامات کا بھی حوالہ دیا ، جن سے صنعت کی ترقی میں مدد ملی ہے ۔ انہوں نے مزید  اس بات کو اجاگر کیا کہ این آئی ایف ٹی کی ڈیزائن مہارت نے فیشن سے آگے آٹوموبائل اور لاجسٹکس جیسے شعبوں تک توسیع کی ہے ، جس سے  انسٹی ٹیوٹ کی بڑھتی ہوئی مطابقت واضح ہوتی ہے ۔ ویژن 2047 کو عملی جامہ پہنانے میں این آئی ایف ٹی کے سابق طلباء کے کردار پر زور دیتے ہوئے ، انہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مضبوط عالمی نیٹ ورک بنائیں اور عالمی سطح پر فخر کے ساتھ ’’ آئی ایم این آئی ایف ٹی ‘‘  کی شناخت کی نمائندگی کریں ۔

افتتاحی اجلاس میں ، ٹیکسٹائل کی وزارت کی سکریٹری نیلم شامی راؤ ، این آئی ایف ٹی کے ڈائریکٹر جنرل تنو کشیپ ، این آئی ایف ٹی کے ڈین پروفیسر (ڈاکٹر) نوپور آنند ، این آئی ایف ٹی ممبئی کے ڈائریکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) اجیت کمار کھرے ، این آئی ایف ٹی اور سینٹر آف ایکسی لینس فار کھادی کی ڈائریکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) سُدھا ڈھینگرا اور کانفرنس چیئر پروفیسر (ڈاکٹر) روپا اگروال نے شرکت کی ۔

اس اجلاس میں این آئی ایف ٹی  @ 40 ’’ دھروہر ‘‘  کتاب کا اجرا  بھی کیا گیا  ، جو  این آئی ایف ٹی  کے چار دہائیوں کے سفر کو بیان کرتی ہے ۔  اس کے بعد این آئی ایف ٹی  @ 40 کے لوگو کی نقاب کشائی اور مہمان خصوصی کے ذریعے کرافٹ بازار کا افتتاح بھی کیا گیا ۔

 

 

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، ٹیکسٹائل کی وزارت کے سکریٹری نے قومی ترقی میں ڈیزائن کے کردار کو اجاگر کیا اور ویژن نیکسٹ ، انڈیا سائز اور نصاب کی تنظیم نو جیسے این آئی ایف ٹی کے اقدامات کی ستائش کی ۔ انہوں نے وزیر اعظم کے 5 ایف ویژن-فارم سے فائبر ، فائبر سے فیکٹری ، فیکٹری سے فیشن اور فیشن سے فارن-میں این آئی ایف ٹی کے تعاون کو بھی اجاگر کیا اور کاریگروں ، اخلاقی ڈیزائن کے طریقوں  اور جامع اور مستقبل کے لیے تیار فیشن کی تشکیل کے لیے روایتی علم کے معیار قائم کرنے  اور دستاویزات کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

کانفرنس کے پہلے دن چار موضوعاتی طریقوں  پر منعقدہ متوازی تکنیکی اجلاسوں کے ذریعے پرجوش تعلیمی اور صنعتی مشغولیت کا مشاہدہ کیا گیا ۔ مجموعی طور پر 23 ہم مرتبہ جائزہ لینے والے تحقیقی مقالے پیش کیے گئے ، جو جامع ڈیزائن پر کثیر جہتی گفتگو کی عکاسی کرتے ہیں ۔ ورکشاپس کے ایک سلسلے نے تعلیمی مشغولیت کو مزید تقویت بخشی ، جس میں رسائی ، اخلاقیات ، پائیداری اور مستقبل کے لیے تیار ڈیزائن کے طریقوں کے اہم موضوعات پر توجہ  مرکوز کی گئی ۔ دن بھر متوازی چلنے والی نمائشوں اور دستکاری کے بازاروں کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

 

………………………………………

( ش ح  ۔ش م   ۔ ع ا  )

U.No. 978


(रिलीज़ आईडी: 2217896) आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi