صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل ہیلتھ اتھارٹی نے آئی آئی ٹی کانپور میں صحت کی دیکھ بھال کے لیے فیڈریٹڈ انٹیلی جنس ہیکاتھون کا انعقاد کیا


اس پہل کا مقصد ہندوستان کے صحت کی دیکھ بھال کے ماحولیاتی نظام کے لیے محفوظ اور قابل توسیع مصنوعی ذہانت کے حل کو آگے بڑھانا ہے

پہلے دن صحت اے آئی کے ڈیٹا، ریگولیشن اور طبی تیاری پر توجہ مرکوز کی گئی

प्रविष्टि तिथि: 23 JAN 2026 5:43PM by PIB Delhi

نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) نے آئی سی ایم آر–نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ ان ڈیجیٹل ہیلتھ اینڈ ڈیٹا سائنس (آئی سی ایم آراین آئی آر ڈی ایچ ڈی ایس) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کانپور کے تعاون سے آئی آئی ٹی کانپور کیمپس میں صحت کی دیکھ بھال کے لیے فیڈریٹڈ انٹیلی جنس ہیکاتھون کا انعقاد کیا۔ قومی سطح کے اس اقدام کا مقصد ہندوستان کے صحت کی دیکھ بھال کے ماحولیاتی نظام کے لیے محفوظ اور قابل توسیع مصنوعی ذہانت کے حل کو آگے بڑھانا ہے۔

صحت کی دیکھ بھال کے لیے فیڈریٹڈ انٹیلی جنس ہیکاتھون کا آغاز 19 جنوری 2026 کو ہیکاتھون ہفتہ (19 تا 23 جنوری 2026) کے ساتھ ہوا جس میں آئی آئی ٹی کانپور میں گہری تکنیکی ترقی، رہنمائی اور تشخیص شامل تھے۔ 23 جنوری 2026 سے شروع ہونے والے دو روزہ آن سائٹ پروگرام میں پالیسی ساز، معالجین، محققین، اسٹارٹ اپ اور صنعت کے ماہرین خصوصی سیشن، تکنیکی پیشکش اور پینل مباحثوں کے لیے اکٹھا ہوئے۔

 

 

سیشن کا آغاز گنگوال اسکول آف میڈیکل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر سندیپ ورما کے کلیدی خطبہ سے ہوا۔ انہوں نے اے آئی سے چلنے والی صحت کی دیکھ بھال کی جدت کو چلانے میں بین ضابطہ تحقیق کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر ورما نے کراس ڈومین تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ہیلتھ اے آئی میں بامعنی پیش رفت صرف میڈیسن، انجینئرنگ، ڈیٹا سائنس اور پالیسی کے انضمام سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے لیے پائیدار اور مؤثر صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی تعمیر کے لیے اس طرح کی ہم آہنگی ضروری ہے۔

 

 

اس کے بعد پروفیسر فنیندر کمار یلاورتی، چیف پی ایم، ٹی اے این یو ایچ، آئی آئی ایس سی بنگلورو کی جانب سے تکنیکی سیشن پیش کیے گئے، جن میں روایتی مشین لرننگ طریقہ کار، اے آئی نظاموں کی کلینیکل جانچ، اور صحت کے شعبے میں نفاذ سے متعلق ضابطہ جاتی پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔ انہوں نے رائے دی کہ ”صحت کے شعبے میں مصنوعی ذہانت نے اصول پر مبنی نظاموں سے ڈیٹا پر مبنی سیکھنے تک ارتقا کیا ہے، جہاں ڈیپ لرننگ پیچیدہ کاموں جیسے طبی امیج سیگمنٹیشن کے لیے خودکار طور پر خصوصیات کی شناخت کو ممکن بناتی ہے۔ بائس اور ویرینس کے توازن، ریگریشن، ایس وی ایم اور ریگولرائزیشن جیسے طریقوں کے اطلاق کے ذریعے ہم مضبوط، قابل اعتماد اور کلینیکی طور پر پائیدار ڈیجیٹل ہیلتھ حل تیار کر سکتے ہیں۔“

اس پروگرام میں گوگل ہیلتھ اے آئی اور وادھوانی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک براہ راست ہیلتھ اے آئی ڈیمونسٹریشن بھی پیش کی گئی، جسے منیش کمار، نائب صدر – اے آئی پلیٹ فارم، وادھوانی فاؤنڈیشن نے پیش کیا۔ ہیلتھ ٹیکنالوجی اسیسمنٹ (ایچ ٹی اے) برائے الگورتھم اور بھارت میں ہیلتھ اے آئی کے لیے ڈیٹا سورسنگ کے موضوعات پر ہونے والی پینل مباحثوں میں حکومت، صنعت اور تعلیمی اداروں کے ماہرین نے شرکت کی، جن میں سام سنگ انڈیا، گوگل ہیلتھ اے آئی، CoRover.ai، ArtPark@IISc اور نیتی آیوگ کے نمائندے شامل تھے۔ ان مباحثوں میں اے آئی ٹولز کی توثیق کے راستوں، ضابطہ جاتی تیاری، ڈیٹا کی معیاری سازی اور عوامی صحت کے نظام میں بڑے پیمانے پر اے آئی کے نفاذ جیسے اہم پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

 

 

ڈومین پر مبنی سیشن میں آفتھلمولوجی، بون ایج ڈیٹیکشن اور کمپیوٹیشنل پیتھالوجی کے شعبوں میں دستیاب ڈیٹاسیٹس اور اے آئی کے عملی استعمالات (یوز کیسز) کو پیش کیا گیا، جن کے ذریعے آبادی کی سطح پر اسکریننگ اور تشخیص کے ابھرتے ہوئے مواقع کو اجاگر کیا گیا۔ تکنیکی پروگرام کا اختتام پروفیسر نِشیٹھ سریواستو، آئی آئی ٹی کانپور کے ریمارکس پر ہوا، جن میں صحت کے شعبے میں ذمہ دارانہ انداز میں اے آئی کے نفاذ پر زور دیا گیا۔

اس ہیکاتھون کو مجموعی طور پر 191 رجسٹریشنز موصول ہوئیں، جن میں 76 انفرادی شرکا اور 115 ٹیمیں شامل تھیں۔ یہ شرکت صحت ٹیک اسٹارٹ اپس، اے آئی/ایم ایل محققین اور ڈیولپر، معالجین اور طبی اداروں کی جانب سے ملک گیر مضبوط دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے۔ اس اشتراک کے ذریعے نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کا ڈیجیٹل ہیلتھ اور گورننس نقطۂ نظر (جیسے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن)، آئی سی ایم آر–این آئی آر ڈی ایچ ڈی ایس کی کلینیکل ریسرچ اور ڈیٹا سائنس مہارت، اور آئی آئی ٹی کانپور کی مصنوعی ذہانت اور فیڈریٹڈ سسٹم میں جدید صلاحیتیں یکجا کی گئی ہیں، جن کا مشترکہ مقصد ڈیٹا کی تیاری، توثیقی فریم ورک اور ہیلتھ اے آئی ٹولز کی کلینیکل افادیت کو مضبوط بنانا ہے۔

 

 

ہیکاتھون کے لیے مجموعی انعامی رقم 12 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہیکاتھون کے بعد کی جانچ اور انعامی تقاریب بالترتیب 23 اور 24 جنوری 2026 کو منعقد کی جائیں گی۔ 23 جنوری 2026 کو ہونے والی مباحث میں صحت کے شعبے میں ہیلتھ اے آئی کی بڑے پیمانے پر توثیق سے متعلق بنیادی چیلنج سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ 24 جنوری 2026 کو طے شدہ پروگراموں میں پالیسی سطح کے مباحث، ذمہ دارانہ اے آئی فریم ورکس، ترجیحی صحتِ عامہ کے استعمالی معاملات پر ہیکاتھون کی بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کی پیشکش، ہیکاتھون کے انعام یافتگان کے اعلانات، اسناد کی تقسیم، اور اختتامی اجلاس شامل ہوں گے۔

*****

ش ح۔ ف ش ع

U: 995


(रिलीज़ आईडी: 2217871) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी