امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
انفارمس نے 2026 کے فرانز ایڈل مین ایوارڈ کے لیے چھ فائنلسٹس کے ناموں کا اعلان کیا ؛ محکمۂ خوراک اور عوامی تقسیم بھی ان میں شامل
प्रविष्टि तिथि:
23 JAN 2026 5:51PM by PIB Delhi
محکمۂ خوراک و عوامی تقسیم (ڈی ایف پی ڈی) کو اپنے اہم اقدام “انا چکر” کی بدولت 2026 کے باوقار فرانز ایڈل مین ایوارڈ کے لیے منتخب کیے گئے چھ فائنلسٹس میں شامل کیا گیا ہے۔“انا چکر” ایک آپریشنز ریسرچ (او آر) پر مبنی جدید فیصلہ سازی کا نظام ہے، جو ریاستوں کی مخصوص ضروریات کے مطابق لاجسٹکس کو بہتر بنا کر بھارت کے عوامی تقسیم کے نظام کو مزید مضبوط اور مؤثر بناتا ہے۔یہ منصوبہ بھارت میں اقوامِ متحدہ کے عالمی غذائی پروگرام (ڈبلیو ایف پی) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ اس اقدام کو دیگر ممتاز عالمی اداروں کے منصوبوں کے ساتھ فائنلسٹ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، جن میں چیوی، این ویڈیا، گوگل، مائیکروسافٹ اور ایکو شو شامل ہیں۔
فرانز ایڈل مین ایوارڈ کو عام طور پر آپریشنز ریسرچ اور اینالیٹکس کا نوبل انعام سمجھا جاتا ہے، جو دنیا بھر میں جدید تجزیہ کے سب سے مؤثر اور اعلیٰ قدر کے عملی استعمال کا اعتراف ہے۔ عالمی سطح پر سرفہرست چھ فائنلسٹس میں شامل ہونا “انا چکر” کو بین الاقوامی سطح پر ایک مثالی ماڈل کے طور پر پیش کرتا ہے، جو عوامی نظام، حکومتی اصلاحات اور بڑے پیمانے پر لاجسٹکس کو بہتر بنانے میں تجزیاتی جدت کی بہترین مثال ہے۔
“انا چکر” کا آغاز دسمبر 2025 میں مرکزی وزیر برائے امورِ صارفین، خوراک و عوامی تقسیم اور نئی و قابلِ تجدید توانائی، جناب پرہلاد جوشی نے کیا۔ یہ منصوبہ حکومت، اقوامِ متحدہ اور تعلیمی اداروں کے مضبوط اشتراک سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں جدید اصلاحی و تجزیاتی ماڈلز استعمال کیے گئے ہیں، جو پورے ہندوستان میں غذائی اجناس کی ترسیل کے نظام کو مزید مؤثر اور مضبوط بناتے ہیں۔اس منصوبے کے قومی سطح پر نفاذ کے نتیجے میں درج ذیل اہم فوائد حاصل ہوئے ہیں:
· سالانہ تقریباً 250 کروڑ روپے کی متوقع بچت
· اخراجات میں 35 فیصد کمی، جو ہندوستان کے ماحولیاتی تحفظ کے اہداف اور عالمی موسمیاتی وعدوں کی تکمیل میں معاون ہے
· نظام میں ایسی نمایاں بہتری جس سے 81 کروڑ سے زائد عوامی تقسیم کے نظام (پی ڈی ایس) سے مستفید ہونے والے افراد کو فائدہ پہنچا ہے، جن میں سب سے زیادہ کمزور اور ضرورت مند طبقات بھی شامل ہیں
فرانز ایڈلمین ایوارڈ کے فائنل راؤنڈ کے لیے انا چکرا کا انتخاب عوامی تقسیم کی اصلاحات کے لیے ایک قابل توسیع، ڈیٹا پر مبنی ماڈل کے طور پر اس کی عالمی افادیت کو واضح کرتا ہے۔
اسی ماہ کے اوائل میں “انا چکر” منصوبے کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ احمدآباد میں منعقدہ تقریب کے دوران سی ڈی ایس اے او آر ایس آئی ایکسی لینس اِن مینجمنٹ سائنس اینڈ اینالیٹکس پریکٹس ایوارڈ 2026سے نوازا گیا، جس سے اس اقدام کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر اہمیت اور اثرات کو مزید تقویت ملی ہے۔
محترم سنجیو چوپڑا، سکریٹری، ڈی ایف پی ڈی نے کہا: “ہمیں ان پلیٹ فارموں پر تسلیم کیا جانا باعثِ فخر ہے۔ انا چکر ماڈل اس بات کی مثال ہے کہ کس طرح سائنسی طریقوں کا اطلاق عوامی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ ڈبلیو ایف پی انڈیا اور آئی آئی ٹی دہلی کے ساتھ ہمارا اشتراک اس سنگِ میل تک پہنچنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔”
سال 2026 کے فرانز ایڈل مین ایوارڈ کے فاتح کا اعلان انفارمس اینالیٹکس+ کانفرنس میں کیا جائے گا، جو 12 تا 14 اپریل 2026 کو نیشنل ہاربر، میری لینڈ، امریکہ میں منعقد ہو رہی ہے۔

************
ش ح۔ع و ۔ ق ر
(U: 999)
(रिलीज़ आईडी: 2217821)
आगंतुक पटल : 4