پنچایتی راج کی وزارت
کرتویہ پتھ پر 77 ویں یوم جمہوریہ پریڈ کے دوران پنچایتی راج کی وزارت کا سوامیتوا پر جھانکی پیش کی جائےگی
شہریوں کے لیے جائیداد کی ملکیت کے ذریعے خود انحصاری اور وقار کے سفر کو نمایاں کرتا ہے
प्रविष्टि तिथि:
22 JAN 2026 7:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی میں 77 ویں یوم جمہوریہ کی پریڈ کے موقع پر، اس سال پنچایتی راج کی وزارت کی جھانکی سوامتوا اسکیم پر روشنی ڈالے گی جو یوم جمہوریہ 2026 کی تقریبات کے مرکزی موضوع ’سمردھی کا منتر: آتم نربھربھارت‘ اورسواونترتاکا منتر اور وندے بھارت سے ہم آہنگ ہے۔ پنچایتی راج کی وزارت کی جھانکی24 اپریل 2020 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے شروع کی گئی سوامتوا
دیہات کا سروے اور دیہی علاقوں میں بہتر ٹیکنالوجی کے ساتھ نقشہ سازی) اسکیم کے تبدیلی کے اثرات کو پیش کرتی ہے۔ (


سامنے، کھلی ہتھیلی پر ایک اچھی طرح سے تعمیر شدہ دیہی گھر جائیداد کی ملکیت کے ذریعے حاصل ہونے والی یقین دہانی اور استحکام کی علامت ہے۔ ہتھیلی، جسے ایک عورت کے ہاتھ کے طور پر دکھایا گیا ہے جو آلتا سے آراستہ ہے، خواتین کے وقار اور گھریلو ملکیت میں ان کے جائز مقام کی نشاندہی کرتی ہے۔ داخلی دروازے پر روایتیتورن خوشحالی کی نشاندہی کرتا ہے، جب کہ نمایاں طور پر رکھی ہوئی گھر کی چابیاں سوامتوا کے تحت قانونی قبضے اور بااختیار ہونے کی نمائندگی کرتی ہیں۔ آس پاس کھیلنے والے بچے اعتماد، حفاظت اور مضبوط خاندانی بنیادوں کا اظہار کرتے ہیں جو پراپرٹی کارڈز کے ذریعے فعال ہیں۔
درمیانی حصہ چھوٹے گاؤں کی ترتیب کے ذریعےسوامتوا کے نفاذ کو پیش کرتا ہے۔ ڈرون پر مبنی سروے، چونا مارکنگ اور زمینی سطح کی سرگرمیاں درست نقشہ سازی اور حدود کی حد بندی کو ظاہر کرتی ہیں۔ غیر واضح اراضی ریکارڈ سے مستند ڈیجیٹل جائیداد کے نقشوں میں یہ منتقلی تنازعات کے حل، پنچایت کی منصوبہ بندی اور بہتر معاش کے لیے زمین کی منیٹائزیشن کی حمایت کرتی ہے۔ صاف ستھری سڑکیں، ہریالی، آبی ذخائر اور مکانات منظم ترقی اور بہبود کی تصویر پیش کرتے ہیں۔
عقب میں، جھانکی میں اہم نتائج کو دکھایا گیا ہے جیسے کہ پرامن تنازعات کا حل، پراپرٹی کارڈ کے ذریعے بینک کریڈٹ تک رسائی اور ایک پنچایت بھون جو موثر مقامی حکمرانی کی علامت ہے۔
جھانکی ایک واضح پیغام دیتا ہے۔ محفوظ ملکیت خاندانوں کو مضبوط کرتی ہے، بااختیار پنچایتیں بناتی ہے اور آتم نربھر بھر بھارت میں حصہ ڈالتی ہے۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 942
(रिलीज़ आईडी: 2217414)
आगंतुक पटल : 6