سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
جغرافیائی ٹیکنالوجی ترقی یافتہ ہندوستان کا بنیادی ستون ہے:ڈاکٹر جتیندر سنگھ
گورننس، انفراسٹرکچر اور سروس ڈیلیوری کو تبدیل کرنے کے لیے قومی جغرافیائی مشن
حکومت کو جغرافیائی ٹیکنالوجیوں کو ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ایک اسٹریٹجک قومی اثاثہ کے طور پر استعمال کرنا چاہیے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 DEC 2025 6:28PM by PIB Delhi
جغرافیائی ٹیکنالوجیز کو ملک کی ترقی کے سفر کا ایک بنیادی ستون قرار دیتے ہوئے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جغرافیائی ٹیکنالوجیز انفراسٹرکچر، زراعت، ڈیولپمنٹ جیسے شعبوں میں منصوبہ بندی، شہری ترقیات ماحولیاتی کارروائی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ جیسے شعبوں میں عمل آوری اور خدمات کی فراہمی کے لیے ایک اہم ہتھیار کے طور پر ابھری ہیں۔
ویڈیو پیغام کے ذریعہ ‘‘جغرافیائی ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنا - جیو اسپیشل مشن: ایک ترقی یافتہ ہندوستان’’ کے موضوع پر قومی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں ہندوستان کی جغرافیائی تبدیلی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ضابطے سے بااختیار بنانے کی طرف فیصلہ کن تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے۔
سن 2021 کی تاریخی جغرافیائی آزادانہ اصلاحات اور اس کے بعد کی قومی جغرافیائی پالیسی- 2022 پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ان اقدامات نے اعلیٰ درستگی کے جغرافیائی اعداد و شمار تک رسائی کو جمہوری بنایا ہے، جدت کو فروغ دیا ہے، صنعت کی شراکت کو تقویت ملی ہے اور مختلف ٹیکنالوجی سیکٹرز کے استعمال میں نمایاں طور پر توسیع کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے، ترقی یافتہ ہندوستان- 2047 کے ویژن کے مطابق ایک جدید، درست اور قابل رسائی قومی جغرافیائی بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر کے لیے قومی جغرافیائی مشن کو ایک تبدیلی، جامع حکومتی اقدام کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ قومی ترجیحات جیسے کہ اسمارٹ سٹیز، سڑک اور ریل کا بنیادی ڈھانچہ، درست زراعت، لاجسٹکس کی اصلاح، قدرتی وسائل کا انتظام، آفات کے خطرے میں کمی، موسمیاتی تبدیلی کا ردعمل اور اگلی نسل کی دفاعی تیاری تیزی سے قابل بھروسہ، قابل عمل اور مضبوط جغرافیائی اعداد و شمار پر انحصار کرے گی۔ سروے آف انڈیا کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے قدیم اور سب سے زیادہ بھروسہ مند نقشہ سازی کی تنظیم کے طور پر اس نے تکنیکی جدید کاری اور ادارہ جاتی قیادت کے ذریعے ہندوستان کے جغرافیائی ماحولیاتی نظام اور ملک کی تعمیر کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سروے آف انڈیا کی کافی ٹیبل بک بھی جاری کی، جس میں تنظیم کی وراثت، تکنیکی ترقی اور ہندوستان کی ترقی میں اس کے تعاون کو دکھایا گیا ہے۔
سروے آف انڈیا اور محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی طرف سے آج دوارکا، نئی دہلی میں یشوبھومی میں ایک قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کے سینئر افسران، ہندوستان اور بیرون ملک کے ماہرین اور صنعت، اکیڈمی اور تحقیقی اداروں کے نمائندے قومی پالیسی کے مقاصد کے مطابق ہندوستان کے جغرافیائی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے پر غور کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے۔
شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے سروے آف انڈیا کے افسر ہتیش کمار ایس مکوانا نے قومی جغرافیائی فریم ورک تیار کرنے میں سروے آف انڈیا کی قیادت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ سروے آف انڈیا نے 1,100 سے زیادہ مسلسل آپریٹنگ ریفرنس اسٹیشن (سی او آر ایس) قائم کیے ہیں۔ ان کا فی الحال 15,000 (پندرہ ہزار)سے زیادہ صارفین فائدہ اٹھا رہے ہیں، اور ریاستی اور تحقیقی سی او آر ایس نیٹ ورکس کو ایک متحد قومی جغرافیائی حوالہ فریم ورک میں ضم کیا جا رہا ہے۔
کلیدی خطبہ دیتے ہوئے پروفیسر ابھے کرندیکر، سکریٹری، شعبہ سائنس اور ٹکنالوجی نے کہا کہ جغرافیائی رہنما خطوط -2021 اور قومی جغرافیائی پالیسی - 2022 نے اختراع پر مبنی ماحولیاتی نظام تشکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا قومی جغرافیائی مشن جغرافیائی جدید کاری، انٹرآپریبلٹی، جیو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، اے آئی اور مشین لرننگ جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو مربوط کرنے، تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے اور ایک ہنر مند جغرافیائی افرادی قوت کے لیے صلاحیت کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرے گا۔
ورکشاپ نے نیشنل جیو فزیکل ریفرنس فریم کو جدید بنانے،سی او آر ایس انفراسٹرکچر کو تیز کرنے، جغرافیائی اعداد و شمار اور نقشہ سازی کی صلاحیتوں کو م مستحکم کرنے اور نیشنل جیو اسپیشل ڈیٹا رجسٹری(این جی ڈی آر) اور یونیفائیڈجیواسپاشیل ڈیٹا رجسٹری(این جی ڈی آر) اور انٹر فیس یو جی جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے ڈیٹا تک ہموار رسائی کے قابل بنانے کے لیے ایک مضبوط جیو-آئی سی ٹی فریم ورک کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی۔
ورکشاپ کے دوران یہ اعلان کیا گیا کہ سروے آف انڈیا (ایس او آئی) نے مرکزی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے گلوبل سنٹر آف ایکسیلنس ان جیوڈیسی (یواین – جی جی سی ای) کے کثیر الجہتی یادداشت ( ایم او یو) میں شمولیت اختیار کی ہے، جس سے عالمی جیوڈیسی سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے ہندوستان کے عزم کو تقویت ملی ہے۔ ورکشاپ کے ساتھ منعقدہ ایک نمائش میں ایس او آئی کی اہم مصنوعات اور خدمات کی نمائش کی گئی، جس میں جیوڈیٹک اثاثہ رجسٹر، جیوڈیٹک اثاثہ جات کے نقشے، سی او آر ایس خدمات اور کثیر لسانی ریاست کے نقشے۔
قومی ورکشاپ نے گورننس کو مضبوط بنانے، ثبوت پر مبنی فیصلہ سازی کو قابل بنانے اور ہندوستان کو ایک لچکدار، جامع اور عالمی سطح پر مسابقتی ترقی یافتہ ہندوستان کی طرف آگے بڑھانے کے لیے جغرافیائی اعداد و شمار اور ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانے کے لیے حکومت ہند کے عزم کا اعادہ کیا۔
*****
ش ح – ظ ا- ش ب ن
UR No. 917
(ریلیز آئی ڈی: 2217211)
وزیٹر کاؤنٹر : 23