جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آر ای ڈی اے کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر نے عالمی اقتصادی فورم میں شمسی توانائی میں بھارت کی قیادت کو اجاگر کیا


غیر مرکوز قابلِ تجدید توانائی سے سبسڈی اور مجموعی تکنیکی و تجارتی نقصانات میں کمی آسکتی ہے اور توانائی کی استطاعت بہتر بنائی جا سکتی ہے: جناب پردیپ کمار داس

प्रविष्टि तिथि: 21 JAN 2026 8:01PM by PIB Delhi

انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر جناب پردیپ کمار داس نے آج عالمی اقتصادی فورم داؤس 2026 میں منعقدہ ایک پینل مباحثے میں شرکت کی۔ اس اجلاس کا موضوع تھا: ’’جہاں ضرورت ہے وہاں شمسی توانائی کو وسعت دینا: عالمی جنوب کے لیے چھتوں پر شمسی نظام، زراعت اور غیر مرکوز توانائی کے شعبوں میں بھارت کے تجربات اور اسباق‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016QBX.jpg

اسی روز قبل ازیں، نئی اور قابلِ تجدید توانائی کے معزز مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے فورم سے کلیدی خطاب کیا، جس میں انہوں نے شمولیاتی اور پائیدار ترقی کے لیے شمسی توانائی کے حل کو فروغ دینے کے سلسلے میں بھارت کے تجربات اور قیادت کو اجاگر کیا۔

اس اجلاس میں تقسیم شدہ شمسی توانائی کے میدان میں بھارت کی عالمی قیادت اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے اس کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر مرکزی قابلِ تجدید توانائی کو اختیار کرنے سے نظام کی کارکردگی میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں سرکاری سبسڈی اور مجموعی تکنیکی و تجارتی نقصانات میں کمی آئے گی، اس طرح اخراجات میں نمایاں کمی اور توانائی کی استطاعت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

جناب پردیپ کمار داس نے اس بات پر زور دیا کہ گرچہ ابھرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں کو اکثر خطرات کے اعتبار سے مشکل سمجھا جاتا ہے، تاہم مؤثر منصوبہ بندی اور محتاط خطرہ جاتی نظم و نسق کے ذریعے ان شعبوں کے خطرات کو بڑی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ اس کی واضح مثال آئی آر ای ڈی اے کی غیر معمولی طور پر کم مجموعی تحریری کٹوتی ہے، جو اپنے 38 سال سے زائد کے کام کے دوران محض 149 کروڑ روپے رہی، جبکہ ادارے نے آغاز سے اب تک تقریباً 1.81 لاکھ کروڑ روپے کی مالی معاونت فراہم کی ہے۔ یہ اعداد و شمار ادارے کے مضبوط جانچ اور نگرانی کے نظام کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آئی آر ای ڈی اے چھتوں پر شمسی نظام اور پردھان منتری کسان اُورجا تحفظ و اُتھان مہا ابھیان کے تحت مجموعی نظام کے ذریعے منصوبوں کی لاگت کا 70 سے 80 فیصد تک مالی تعاون فراہم کرتی ہے، جس سے دیہی بھارت میں صاف توانائی تک رسائی میں نمایاں تیزی آئی ہے۔

جناب داس نے عالمی اقتصادی فورم میں بھارت کی قابلِ تجدید توانائی کی ترقی کو پیش کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے پر مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ یہ پیش رفت ایک پختہ اور مستحکم نظام کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ فورم نے بھارت میں قابلِ تجدید توانائی کی منتقلی کی قیادت میں آئی آر ای ڈی اے کے کلیدی کردار کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کیا اور کہا کہ بھارت کا تجربہ اور ادارہ جاتی ڈھانچہ دیگر ممالک کے لیے بھی قیمتی رہنمائی ثابت ہو سکتا ہے جو اپنی قابلِ تجدید توانائی کی راہوں پر گامزن ہیں۔

مہاراشٹر میں زرعی شمسی توانائی کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے معاون نظام کی تشکیل ناگزیر ہے جو اس شعبے کے خطرات کو کم کرے اور طویل مدتی عالمی سرمایہ کاری کو متوجہ کرے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-901


(रिलीज़ आईडी: 2217083) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil