کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جی ایس آئی نے اہم معدنیات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے فیلڈ سیزن 2026-27 کے لیے ایکسپلوریشن ایکشن پلان(تلاشاتی کارروائی منصوبہ) پیش کیا

प्रविष्टि तिथि: 21 JAN 2026 5:04PM by PIB Delhi

سنٹرل جیولوجیکل پروگرامنگ بورڈ (سی جی پی بی) کی 65 ویں اجلاس آج اے پی شندے سمپوزیم ہال، آئی سی اے آر، پوسا، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کا افتتاح کانوں کی وزارت کے سکریٹری جناب پیوش گوئل نے روایتی روشنی جلانے کی تقریب کے ساتھ کیا، جس میں جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل جناب اسیت ساہا، کانوں کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب سنجے لوہیا، اور جی ایس آئی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر جویش باگچی کی شاندار موجودگی رہی۔

کارروائی کی صدارت کانوں کی وزارت کے سکریٹری اور سی جی پی بی کے چیئرمین جناب پیوش گوئل نے کی۔ اس اہم اجلاس نے مرکزی وزارتوں، ریاستی حکومتوں، صنعت، تعلیمی اداروں اور کان کنی کے شعبوں کے کلیدی اسٹیک ہولڈرز کو جیو سائنسی ترقی، معدنی وسائل کی تلاش، توانائی کی منتقلی، جیو ہیزرڈ مینجمنٹ، اور ماحولیاتی پائیداری کی حکمت عملیوں پر غور و فکر کے لیے اکٹھا کیا۔

اپنے استقبالیہ خطاب میں جی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل جناب اسیت ساہا نے جیولوجیکل سائنسی پروگراموں کو قومی ترجیحات اور آتم نربھر بھارت کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے جی ایس آئی کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ سالانہ پروگرام معدنیات، خصوصاً پوشیدہ اور گہرے ذخائر کی دریافت کو تیز کرنے کے لیے جدید جیو سائنسی ٹیکنالوجیز، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور اے آئی سے چلنے والے ٹولز سے فائدہ اٹھائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کی ٹارگٹڈ ایکسپلوریشن ملک کی معدنی سلامتی کو مستحکم کرے گی اور معیشت کے ابھرتے شعبوں کی مدد کرے گی۔

کانوں کے ایڈیشنل سکریٹری جناب سنجے لوہیا نے تمام ایکسپلوریشن ایجنسیوں کے ذریعے ملک میں معدنیات کی تلاش کو تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے جی ایس آئی، این پی ای اے اور دیگر ایکسپلوریشن ایجنسیوں کو منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی علاقے میں تلاش کرنے والی ایجنسیاں کام کی نقل سے بچنے کے لیے کانوں کی وزارت کے نیشنل جیو سائنس ڈیٹا ریپوزیٹری (این جی ڈی آر) پورٹل سے مشورہ کر سکتی ہیں۔ انہوں نے ریاستی ڈی جی ایم اور دیگر اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ اپنا ڈیٹا این جی ڈی آر میں اپ لوڈ کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزارت نے جاری ایکسپلوریشن پروجیکٹوں، موجودہ کانوں اور ڈمپوں سے اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کی بازیابی کے لیے ایک پالیسی تیار کی ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے درخواست کی کہ وہ اپنے متعلقہ شعبوں میں اس پالیسی کو اپنائیں اور اس پر عمل درآمد کریں۔

65 ویں سی جی پی بی اجلاس کے دوران، جی ایس آئی نے آئندہ فیلڈ سیزن 2026-27 کے لیے اپنا سالانہ پروگرام پیش کیا، جس میں 1,068 سائنسی منصوبے شامل ہیں، جن میں سے تقریباً 55٪ ایکسپلوریشن سے متعلق ہیں۔ اس کے علاوہ، جی ایس آئی نے بین الاقوامی سرحدی خطے میں تقریباً 37 منصوبے بھی تیار کیے ہیں، جن میں مغربی، مشرقی، شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں معدنیات کی تلاش کے 16 منصوبے شامل ہیں۔

آئندہ فیلڈ سیزن 2026-27 کے لیے جی 3 مرحلے کے ایکسپلوریشن منصوبوں میں تقریباً 46٪ اضافہ دیکھنے کو ملا، جو نتائج پر مبنی اور وسائل سے متعلق ایکسپلوریشن کی طرف جی ایس آئی کی اسٹریٹجک تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔ مزید برآں، اہم معدنیات کی تلاش پر زور دیا گیا ہے اور اس شعبے میں 236 منصوبے تیار کیے گئے ہیں، جو ہندوستان کی معدنی سلامتی کو مستحکم کرنے کے لیے جی ایس آئی کے ترقی پسند اور مرکوز نقطہ نظر کی عکاسی کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ، جی ایس آئی نے فیلڈ سیزن 2026-27 کے لیے نیچرل ہیزرڈ اسٹڈیز، پبلک گڈ جیو سائنس اور فنڈامینٹل جیو سائنس کے تحت 144 پروجیکٹوں کا خاکہ پیش کیا ہے، جن میں لینڈ سلائیڈنگ اور جیو ٹیکنیکل تحقیقات، قطبی اور گلیشیالوجیکل تحقیق، ماحولیاتی اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مطالعے، اور بنیادی جیو سائنسی تحقیق شامل ہیں۔ یہ اقدامات آفات کے خطرات میں کمی، ماحولیاتی لچک اور سائنسی اختراع کے لیے جی ایس آئی کے عزم کی تصدیق کرتے ہیں۔

فیلڈ سیزن 2026-27 کے لیے، جی ایس آئی نے جیو اسپیشل ڈیٹا کی تیاری، انضمام، تجزیہ، پھیلاؤ اور انتظام پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے 58 جیو انفارمیٹکس اور ڈیٹا اینالیسس پروجیکٹس بھی وضع کیے ہیں۔ یہ منصوبے جدید اے آئی/ایم ایل ماڈلنگ، میراث ڈیٹا انضمام اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے استعمال کے ذریعے ایکسپلوریشن کی کارکردگی کو بڑھانے پر زور دیتے ہیں۔

مزید برآں، جی ایس آئی نے جی ایس آئی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ مرکزی اداروں، ریاستی حکومتوں، پی ایس یوز، نجی شعبے اور تعلیمی اداروں کے اسٹیک ہولڈرز کی تربیت اور صلاحیت سازی کے لیے 160 متنوع تربیتی پروگراموں کی تجویز پیش کی ہے، جو انسانی وسائل کی ترقی اور ادارہ جاتی مضبوطی پر اس کی عمیق توجہ کی عکاسی کرتے ہیں۔

اپنے کلیدی خطاب میں کانوں کی وزارت کے سکریٹری جناب پیوش گوئل نے ہندوستان میں ایکسپلوریشن ایکو سسٹم کو تیزی سے ٹریک کرنے کے لیے تمام ایجنسیوں کے درمیان مربوط نقطہ نظر پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس آئی 2026-27 میں تقریباً 300 نئے پروجیکٹس شروع کرے گا، جو بنیادی طور پر اہم اور اسٹریٹجک معدنیات پر مرکوز ہوں گے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ جی ایس آئی سالانہ منظوری کے بجائے منصوبوں کی مسلسل منظوری کے عمل کے تحت ایک فعال فیلڈ سیزن مکمل کرے تاکہ ممکنہ علاقے کا مجموعی طور پر احاطہ کیا جا سکے۔

جناب گوئل نے مزید کہا کہ اگلے پانچ سالوں میں کانوں کی وزارت ملک بھر میں ایکسپلوریشن کے بڑھتے ہوئے منصوبوں کو نافذ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اور انہوں نے ایم ای سی ایل، نوٹیفائیڈ پرائیویٹ ایکسپلوریشن ایجنسیوں (این پی ای اے) اور ریاستی ڈی جی ایم پر زور دیا کہ وہ اپنی ایکسپلوریشن کی کوششیں بڑھائیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مطلوبہ تلاش کے پیمانے کو کسی ایک ادارے کے ذریعے پورا نہیں کیا جا سکتا، اس لیے ریاستی حکومتوں کو اپنے ڈی جی ایم یا این پی ای اے کے ذریعے بیڈڈ ڈپازٹس کی تلاش کی ترغیب دی گئی۔ علاوہ ازیں، صنعت کے اسٹیک ہولڈرز سے درخواست کی گئی کہ وہ انڈین بیورو آف مائنز کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے منرل پروسیسنگ ٹیکنالوجیز پر کام کریں تاکہ ایک مضبوط ڈاؤن اسٹریم ویلیو چین تیار کی جا سکے۔

اس تقریب میں معززین نے جی ایس آئی کی اہم اشاعتوں کا اجرا بھی کیا۔ تکنیکی اجلاس میں اہم معدنیات کی تلاش، کان کے ڈمپ/ٹیلنگ سے معدنیات کی بازیابی، ایکسپلوریشن مرحلے میں اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کی شناخت، ذیلی سطح کے اعداد و شمار، ڈی جی ایچ کی نیشنل ڈیٹا ریپوزیٹری، لینڈ سلائیڈ ریسارچ، اور جی ایس آئی کے ذریعہ پیش گوئی جیسے ابھرتے ہوئے موضوعات پر غور کیا گیا۔ پریزنٹیشنز کو مثبت ردعمل ملا اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے فعال غور و فکر اور بات چیت ہوئی۔

میٹنگ کے موقع پر کانوں کی وزارت کے سکریٹری جناب پیوش گوئل نے اسٹریٹجک اور اہم معدنیات کی تلاش کے اقدامات کو اجاگر کرنے والی ایک نمائش کا افتتاح کیا، جہاں جی ایس آئی، پی ایس یوز، نجی ایکسپلوریشن ایجنسیوں اور اسٹارٹ اپس نے اپنی کامیابیوں اور تکنیکی ترقی کی نمائش کی۔

یہ اجلاس ایک مستقبل پر مبنی نوٹ پر اختتام پذیر ہوا، جس میں ہندوستان کی معدنی سلامتی کو مستحکم کرنے اور وکست بھارت 2047 کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے جیو سائنٹفک ایکسیلنس، تکنیکی اختراع اور باہمی تعاون کے اقدامات کو بروئے کار لانے کے اجتماعی عزم کی تصدیق کی گئی۔

 

نئی دہلی میں پینسٹھویں سی جی پی بی اجلاس کی جھلکیاں

جناب آسیت ساہا، ڈی جی، جی ایس آئی 65ویں سینٹرل جیولوجیکل پروگرامنگ بورڈ میٹنگ میں جناب پیوش گوئل، سکریٹری، وزارت کانکنی اور چیئرمین سی جی پی بی کا خیرمقدم کرتے ہوئے

65 ویں سی جی پی بی میٹنگ کا افتتاح ، کانکنی کی وزارت کے سکریٹری جناب پیوش گوئل اور دیگر معززین کے ساتھ روایتی چراغاں کے ساتھ

 

65ویں سنٹرل جیولوجیکل پروگرامنگ بورڈ میٹنگ سے جناب پیوش گوئل، سکریٹری، وزارت کانکنی اور چیئرمین سی جی پی بی کا خطاب

جناب آسیت ساہا، ڈائریکٹر جنرل، جی ایس آئی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے۔

 

جناب سنجے لوہیا، ایڈیشنل۔ سیکرٹری وزارت کان کنی اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر جویش باغچی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، جی ایس آئی ایجنڈے کے آئٹمز اور فالو اپ کارروائیاں پیش کر رہے ہیں۔

 

پینسٹھویں سی  جی پی بی میٹنگ میں معزز مہمانوں کے ذریعہ جی ایس آئی پبلیکیشنز (اشاعتوں)کا اجرا ۔

 

***

(ش ح۔اس ک  )

UR-892


(रिलीज़ आईडी: 2217082) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी