بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بجلی  کے محکمہ کے مرکزی وزیر نے مالیاتی طور پر مضبوط ڈسکومز اور بہتر خدمات کے لیے ایڈیکون 2026 کا آغاز کیا

प्रविष्टि तिथि: 21 JAN 2026 2:04PM by PIB Delhi

بجلی کے محکمہ کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے آج کہا کہ آنے والے وقت میں بجلی کا شعبہ انتہائی وسیع ہونے والا ہے۔ بڑھتی ہوئی معیشت کو ایک مضبوط اور متحرک بجلی کے شعبے کی ضرورت ہے، جو ہماری آج کی سوچ سے کہیں زیادہ ہے۔ ایسے حالات میں ہمارے ڈسکومز (بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں) کا مستحکم، خوشحال اور مالی طور پر بااختیار ہونا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط ڈسکومز کا مطلب بہتر خدمات اور صارفین کی ضروریات کے تئیں زیادہ حساسیت ہے۔

 

آج یہاں ‘الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن انڈسٹری کانفرنس (ایڈیکون: 2026)’ کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کے دوران انہوں نے یہ بات کہی۔ ایڈیکون 21 سے22 جنوری 2026 کوبجلی کی وزارت کے زیرِ اہتمام، آل انڈیا ڈسکومز ایسوسی ایشن (اے آئی ڈی اے) کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔

وزیرموصوف نے ریاستی بجلی انضباطی کمیشنز پر زور دیا کہ وہ لاگت کی حقیقی عکاسی کرنے والے ٹیرف کی سمت میں پیش رفت کریں اور ساتھ ہی بجلی ایکٹ کی دفعات کے مطابق ضرورت مند صارفین کے لیے متعلقہ سبسڈی کو بھی یقینی بنائیں۔

وزیر موصوف نے اے آئی ایس اے کی سالانہ رپورٹ کی پہلی اشاعت ’انڈیا ڈسکومز: 2025‘ کا  بھی اجرا ءکیا، جس میں بجلی کی تقسیم کے شعبے کا مجموعی منظرنامہ پیش کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے بجلی کی فراہمی کی قابل بھروسہ اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کی جانے والی موجودہ کوششوں، تقسیم کار کمپنیوں کو درپیش چیلنجز اور ان مسائل سے نمٹنے کے لیے بجلی کی وزارت اور سی ای آر سی کی جانب سےکئے گئے مختلف اقدامات کا مختصر جائزہ شامل ہے، جن میں مسودہ بجلی ترمیمی بل کی اہم خصوصیات، انڈیا اینرجی شراکت دار وغیرہ شامل ہیں۔یہ سالانہ رپورٹ بجلی کے شعبے کی ممتاز شخصیات کے 13 مضامین پر مشتمل ہے، اس کے علاوہ سال 2025 کے دوران انجام دی گئی مختلف سرگرمیوں کا مختصر جائزہ بھی اس میں شامل ہے۔

وزیر موصوف نے چھ مختلف زمروں میں 12 ڈسکومز کو گولڈ اور سلور ایوارڈز سے بھی نوازا۔ ان میں گجرات، اوڈیشہ، آسام، بہار، اتر پردیش، مہاراشٹر، راجستھان، تمل ناڈو اور مغربی بنگال کی بجلی کمپنیاں شامل تھیں۔ ان چھ ایوارڈ زمروں کا تعلق دیہی علاقوں میں آمدنی کی وصولیابی میں بہتری، اسمارٹ میٹر ڈیٹا کے بہترین استعمال، ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حوالے سے صارفین کے اطمینان میں اضافہ، قابل تجدید توانائی کے انضمام میں اختراع، زرعی فیڈرز کی سولرائزیشن اور صارفین کی خدمات میں بہتری کے لیے مؤثر چینج مینجمنٹ سے تھا۔

 

اس موقع پر جناب پنکج اگروال، سکریٹری،  بجلی کی وزارت، حکومتِ ہند،جناب لوکیش چندر، چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر، ایم ایس ای ڈی سی ایل اور صدر، اے آئی ڈی اے، ڈاکٹر آشیش کمار گوئل، چیئرمین، یو پی پی سی ایل اور جنرل سکریٹری، اے آئی ڈی اے،جناب آلوک کمار، ڈائریکٹر جنرل، اے آئی ڈی اے اور بجلی کے شعبے کی دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –ا ع خ–ص ج)

U. No. 868


(रिलीज़ आईडी: 2216868) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Gujarati