سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ٹیم این ایچ اے آئی اور کنسیشنر، راجپتھ انفراکان پرائیویٹ لمیٹڈکواین ایچ اے آئی پر باضابطہ طور پر 4 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دی
प्रविष्टि तिथि:
20 JAN 2026 9:26PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری جی نے ٹیم این ایچ اے آئی اور کنسیشنر، راجپتھ انفراکان پرائیویٹ لمیٹڈ کو این ایچ اے آئی پر باضابطہ طور پر 6 لین والے بنگلورو – کڈپا – وجئے واڑہ اقتصادی کوریڈور کے پیکیج-2 اور پیکیج-3 میں مسلسل بٹومینس کنکریٹ ہموار کرنے کے 4 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دی۔


مرکزی وزیر نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور سخت کوالٹی کے معیاروں کے ذریعے حاصل ہونے والی یہ کامیابی ہندوستان کی انجینئرنگ کی بڑھتی ہوئی مہارت اور عمل درآمد کی صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں عالمی معیار کی شاہراہوں کی تعمیر اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں نئے عالمی معیارات قائم کرنے کے ملک کے عزم کو تقویت دیتی ہے۔
********
(ش ح ۔ک ح ۔ف ر)
U. No. 850
(रिलीज़ आईडी: 2216701)
आगंतुक पटल : 7