ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ماحولیات کے مرکزی وزیر نے روہتک،مانیسر،پانی پت اور کرنال کے فضائی آلودگی ایکشن پلان کا جائزہ لیا
صنعتی تعمیل،فضلہ کے انتظام اور ریئل ٹائم ایئر کوالٹی کی نگرانی میں اضافے پر زور دیا
प्रविष्टि तिथि:
20 JAN 2026 6:14PM by PIB Delhi
ماحولیات،جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج روہتک،مانیسر،پانی پت اور کرنال ان قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) کے شہروں میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے کے ایکشن پلان کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔
وزیر موصوف نے پی ایم 10 کی اعلی سطح اور ٹھوس کچرے بشمول تعمیراتی اور انہدام (سی اینڈ ڈی) فضلہ،خاص طور پر صنعتی علاقوں کے انتظام سے متعلق مسلسل مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔ جناب یادو نے بتایا کہ مالی اعانت اور منظوریوں سے متعلق معاملات سمیت ان خدشات کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کے لیے عزت مآب وزیر اعلی،حکومت ہریانہ کے ساتھ ایک میٹنگ بلائی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ این سی آر کے تمام شہروں کو نیشنل کلین ایئر پروگرام (این سی اے پی) فریم ورک کے تحت لایا جانا چاہیے ۔
متعلقہ حکام کی طرف سے پیش کردہ پرزینٹیشن کا جائزہ لیتے ہوئے جناب یادو نے ہدایت کی کہ کنسینٹ ٹو اسٹیبلش (سی ٹی ای) اور کنسینٹ ٹو آپریٹ (سی ٹی او) کے ساتھ اور اس کے بغیر کام کرنے والی صنعتوں کے بارے میں جامع اعداد و شمار مرتب کیے جائیں۔وزیر موصوف نے این سی آر میں تمام ضلع مجسٹریٹ/ضلع کلکٹروں کو سی ٹی او/سی ٹی ای اجازتوں،کل تجارتی بجلی کنکشن،اور جی ایس ٹی رجسٹریشن والی صنعتی اکائیوں کے بارے میں اعداد وشمار جمع کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔ ان ڈیٹا سیٹوں کو غیر قانونی طور پر کام کرنے والی اور غیر تعمیل کرنے والی صنعتی اکائیوں کی شناخت کے لیے مربوط کیا جانا ہے،خاص طور پر او سی ای ایم ایس اور ایئر پولیوشن کنٹرول ڈیوائس (اے پی سی ڈی) تنصیبات کے حوالے سے۔ وزیر موصوف نے ریئل ٹائم ہوا کے معیار کی نگرانی کو قابل بنانے کے لیےایس اے ایم ای ای آر ایپ کے ساتھ مربوط خودکار مسلسل ایمبیئنٹ ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنوں (سی اے اے کیو ایم ایس) کی تعداد بڑھانے کی بھی ہدایت کی ۔
وزیر موصوف نے شراکت داروں کے درمیان سخت بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا جن کی سرگرمیاں آلودگی میں کردار ادا کرتی ہیں ۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ سڑک کی چوڑائی اور مسافروں کی آمد و رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے چھوٹے میونسپل کارپوریشنوں کو عوامی نقل و حمل کے لیے مناسب سائز کی تجارتی الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جانی چاہئیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔ مکینیکل روڈ سویپنگ مشینوں (ایم آر ایس ایم) اور کچرا چننے والوں کے لئے ہینڈ ہیلڈ کےاستعمال پر بھی زور دیا گیا۔انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ اوپی-ایکس ماڈل کے تحت صرف ای وی/سی این جی پر مبنی مشینیں خریدی جائیں۔
دھول پر قابو پانے کے اقدامات کے تحت،گڑھوں کی حقیقی وقت کی مرمت کے ساتھ ساتھ کھلی جگہوں اور فٹ پاتھ پر مقامی جھاڑیوں کی اقسام کی شجرکاری کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ وزیر موصوف نے بھیڑ بھاڑ اور گاڑیوں کے اخراج کو کم کرنے کے لیے تمام جائزہ لیے گئے شہروں کے لیے قلیل مدتی اور طویل مدتی سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ پلان پیش کرنے پر بھی زور دیا۔ یہ ہدایت کی گئی کہ سی اینڈ ڈی فضلہ اکٹھا کرنے کی سہولیات 5 کلومیٹر کے گرڈ کے ذریعے 5 کلومیٹر میں قائم کی جائیں،جس کی نقشہ سازی قریب ترین فضلہ پروسیسنگ مرکز کے ساتھ کی جائے ۔
وزیر موصوف نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مسائل کی ذمہ داری لیں اور مقامی اسٹیک ہولڈرز کو فعال طور پر شامل کرتے ہوئے جدید اور حقیقت پسندانہ حل کے ذریعے موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مضبوط زمینی قیادت کا مظاہرہ کریں۔ این سی آر شہروں میں تمام پریزنٹیشنوں سے سامنے آنے والے قابل عمل نکات مرتب کیے جائیں گے،اور کی گئی کارروائی کی حقیقی وقت پر نگرانی سی اے کیو ایم کے ذریعے کی جائے گی۔ 2026 تک پورے این سی آر میں اے کیو آئی کی سطح میں کم از کم20-15فیصد کمی کے مقصد کے ساتھ،مستقل وقفوں پر ہدف شدہ اقدامات اور ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے گا ۔
اس میٹنگ میں چیئرمین،کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) ماحولیات،جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف سی سی) ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت (ایم او اے ایف ڈبلیو) نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) ہریانہ اسٹیٹ پولیوشن کنٹرول بورڈ (ایچ ایس پی سی بی) اور میونسپل کمشنرز/روہتک،مانیسر،پانی پت اور کرنال کے ضلع مجسٹریٹس نے شرکت کی ۔
*****
( ش ح۔ض ر۔ت ا)
U. No. 824
(रिलीज़ आईडी: 2216534)
आगंतुक पटल : 14