وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے یوم تاسیس کے موقع پر اس کے بہادر اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا

प्रविष्टि तिथि: 19 JAN 2026 9:30AM by PIB Delhi

نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے بہادر اہلکاروں کی جرأت، لگن اور بے لوث خدمت کو سراہتے ہوئے، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج اس کے یومِ تاسیس کے موقع پر انہیں مبارکباد دی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا:

“نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے یومِ تاسیس کے موقع پر ہم ان مردوں اور خواتین کو دلی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جن کی پیشہ ورانہ مہارت اور مضبوط عزم آفات کے نازک لمحات میں نمایاں طور پر سامنے آتا ہے۔ جب بھی کوئی قدرتی آفت پیش آتی ہے، این ڈی آر ایف کے اہلکار ہمیشہ صفِ اوّل میں رہتے ہوئے انتھک محنت سے قیمتی جانیں بچاتے ہیں، متاثرین کو راحت فراہم کرتے ہیں اور نہایت مشکل حالات میں امید بحال کرتے ہیں۔ ان کی مہارت، فرض شناسی اور ایثار اعلیٰ ترین معیارِ خدمت کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں۔ برسوں کے دوران این ڈی آر ایف آفات سے نمٹنے کی تیاری اور مؤثر ردِعمل کے میدان میں ایک نمایاں معیار (بینچ مارک) کے طور پر ابھری ہے اور بین الاقوامی سطح پر بھی اس نے بھرپور احترام اور اعتراف حاصل کیا ہے۔

@NDRFHQ”

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  ش ت۔ع ن)

U. No. 746


(रिलीज़ आईडी: 2215964) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Gujarati , Tamil , Kannada , Malayalam