کیمیکل اور پٹرو کیمیکل کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی سی پی سی نے محفوظ کیڑے مار ادویات کے استعمال اور آئی پی ایم طریقوں کو فروغ دینے کے لیے ایس کے یو اے ایس ٹی-کے میں کسانوں کے تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا

प्रविष्टि तिथि: 16 JAN 2026 6:49PM by PIB Delhi

 محکمۂ کیمیکلز و پیٹروکیمیکلز (ڈی سی پی سی) کی سکریٹری محترمہ نویدیتا شکلا ورما نے زرعی پائیداری اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیڑے مار ادویات کے محفوظ اور باقاعدہ استعمال پر زور دیا ہے۔

وہ 12 جنوری 2026 کو سری نگر میں واقع شیرِ کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی آف کشمیر (ایس کے یو اے ایس ٹی-کے) میں منعقدہ ایک روزہ کسان تربیتی پروگرام سے خطاب کر رہی تھیں، جس کا موضوع کیڑے مار ادویات کا محفوظ اور محتاط استعمال اور مربوط کیڑوں کی روک تھام (آئی پی ایم) طریقۂ کار کا فروغتھا۔

 

یہ پروگرام ایچ آئی ایل (انڈیا) لمیٹڈ اور ایس کے یو اے ایس ٹی-کے کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ محکمۂ کیمیکلز و پیٹروکیمیکلز (ڈی سی پی سی) کی سکریٹری نے ایچ آئی ایل (انڈیا) لمیٹڈ اور ایس کے یو اے ایس ٹی-کے کی باہمی کوششوں کو سراہا اور کسانوں کی تربیت، آئی پی ایم طریقۂ کار کو اپنانے اور بیداری پیدا کرنے کو کیڑے مار ادویات کے غلط استعمال میں کمی لانے کی اہم حکمتِ عملی قرار دیا۔

محترمہ نویدیتا شکلا ورما، سکریٹری، ڈی سی پی سی، وزارتِ کیمیکلز و فرٹیلائزرز نے اس تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی، جبکہ ڈاکٹر منیندر کور دویدی، ایڈیشنل سکریٹری، وزارتِ زراعت و کسان فلاح و بہبود مہمانِ اعزاز تھیں۔ اس موقع پر ڈی سی پی سی، وزارتِ زراعت و کسان فلاح و بہبود، یو این آئی ڈی او، ایچ آئی ایل (انڈیا) لمیٹڈ، ایس کے یو اے ایس ٹی-کے اور محکمۂ زراعت کشمیر کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

اس پروگرام میں سری نگر اور ملحقہ اضلاع سے 524 کسانوں نے پُرجوش شرکت کی۔ اس موقع کی ایک اہم جھلک علاقائی سبزیاتی فصلوں کے لیے آئی پی ایم (انٹیگریٹڈ پیسٹ مینجمنٹ) کمپینڈیم کا اجرا تھا، جس کا مقصد کسانوں اور توسیعی کارکنوں کی معاونت کرنا ہے۔سری نگر خطے کی سولہ کسان پیداواری تنظیموں (ایف پی اوز) نے مقامی پیداوار اور ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی نمائش کی، جن میں شہد، زعفران، خوبانی سے تیار کردہ مصنوعات اور مرچیں شامل تھیں۔

 

کشمیر خطے میں جی ای ایف/یو این آئی ڈی او فارم پروجیکٹ (فنانسنگ ایگروکیمیکل ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ) کے مشترکہ نفاذ کے لیے ایچ آئی ایل (انڈیا) لمیٹڈ اور ایس کے یو اے ایس ٹی-کے کے درمیان ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔

 

************

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :699    )


(रिलीज़ आईडी: 2215447) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी