عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
جناب پروین وشست کو سینٹرل ویجلنس کمیشن میں ویجلنس کمشنر مقرر کیا گیا
प्रविष्टि तिथि:
16 JAN 2026 5:16PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند نے 12 دسمبر 2025 کو جاری کردہ حکم نامے کے ذریعے اور سینٹرل ویجلنس کمیشن ایکٹ، 2003 کی دفعہ 4(1) کے تحت تفویض کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جناب پروین وشست کو سینٹرل ویجلنس کمیشن میں ویجلنس کمشنر مقرر کیا۔
جناب پروین وشست نے 16 جنوری 2026 کو سینٹرل ویجلنس کمشنر کے سامنے ویجلنس کمشنر کے طور پر حلف لیا اور حلف نامہ داخل کیا۔انہیں صدر جمہوریہ نے سینٹرل ویجلنس کمیشن ایکٹ 2003 کی دفعہ 5(3) کے تحت اس عہدہ کے لیے مجاز بنایا تھا۔
جناب پروین وشست 1991 بیچ کے بھارتی پولیس سروس کے آفیسر ہیں اور بہار کیڈر سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا تین دہائیوں سے زائد کا شاندار کیریئر رہا ہے۔ اس دوران انہوں نے قانون نافذ کرنے، بحران سے نمٹنے، سیکورٹی اور انتظامیہ جیسے اہم اور مختلف شعبوں میں اپنے فرائض انجام دئے ہیں۔
جناب پروین وشست بہار میں اقتصادی جرائم کے شعبے اور فوجداری تحقیقاتی محکمہ کے انسپکٹر جنرل کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔ بطور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، انہوں نے رانچی، دمکا اور گڑھوا جیسے اہم اضلاع میں امن و امان قائم رکھا۔ وہ سی بی آئی میں ایس پی اور ڈی آئی جی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
مرکزی ڈیپوٹیشن پر جناب پروین وشست نے وزارتِ داخلہ میں جوائنٹ سکریٹری، ایڈیشنل سکریٹری، آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی )اور اسپیشل سکریٹری (داخلی سیکورٹی) کے اہم عہدوں پر بھی کام کیا۔
ان کی حلف برداری کی تقریب میں عملہ اور تربیت کے محکمے (ڈی او پی ٹی)، مرکزی تحقیقاتی بیورو(سی بی آئی)، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سینٹرل ویجلنس کمیشن کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
سینٹرل ویجلنس کمیشن ایکٹ 2003 کے تحت ایک مرکزی ویجلنس کمشنر اور دو ویجلنس کمشنرز کی تقرری کی جاتی ہے۔ ویجلنس کمشنر کی مدت کارچار سال ہوتی ہے یا 65 سال کی عمر کو پہنچنے تک ۔


*********
ش ح۔م ع ۔م الف
U. No-689
(रिलीज़ आईडी: 2215385)
आगंतुक पटल : 8