وزارات ثقافت
مورخہ17جنوری 2026 کونیشنل سائنس سینٹر، دہلی ورچوئل ریئلیٹی (وی آر) تھیٹر اور اسپیس نمائش کا افتتاح کرے گا
بھارتی خلاباز گروپ کیپٹن سبھانشو شکلا اسکول کے طلباء سے بات چیت کریں گے
प्रविष्टि तिथि:
15 JAN 2026 8:28PM by PIB Delhi
نیشنل سائنس سینٹر (این ایس سی) نئی دہلی کے پرگتی میدان میں بروزہفتہ 17 جنوری 2026 کو صبح 11:00 بجے ایک جدید ترین ورچوئل ریئلٹی (وی آر) تھیٹراور’’فرام ارتھ ٹو آربٹ: ایکسپلورنگ اسپیس ٹوگیدر‘‘ کے عنوان سے ایک پینل نمائش کا افتتاح کرے گا۔
ورچوئل ریئلٹی (وی آر) تھیٹر کا افتتاح، جو ایک عمیق سیکھنے کا تجربہ پیش کرتا ہے، ہیومن اسپیس فلائٹ سینٹر (ایچ ایس ایف سی) انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے ڈائریکٹر جناب ڈی کے سنگھ کے ذریعے کیا جائے گا۔ مذکورہ تقریب میں ہندوستانی خلاباز اور ایکزیم-4 مشن کے مشن پائلٹ گروپ کیپٹن سبھانشو شکلا نئی دہلی ایمس کے این ایم آرمحکمے کے پروفیسر اورسربراہ ڈاکٹرراماجےسندر اور نیشنل سائنس سینٹر، دہلی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرپرسن کی موجودگی میں مہمان خصوصی کے طورپرشرکت کریں گے۔
اسی موقع پر پینل نمائش ’’فرام ارتھ ٹو آربٹ: ایکسپلورنگ اسپیس ٹوگیدر‘‘ کو بھی باضابطہ طور پر عوام کے لیے کھولا جائے گا۔
پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، تقریبا 400 اسکولی طلباء کے لیے’’میٹ دی ایسٹروناٹ‘‘ (خلاباز سے ملاقات)کے عنوان سے بات چیت کے ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں گروپ کیپٹن سبھانشو شکلا انسانی خلائی پرواز اور بین الاقوامی مشنوں کے اپنے تجربات مشترک کریں گے۔ اس بات چیت کا مقصد خلائی تحقیق، انسانی خلائی پرواز اور عالمی سائنسی تعاون میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرکے نوجوان ذہنوں کو تحریک دینا ہے۔
گروپ کیپٹن سبھانشو شکلا نے ایکزیم-4 کے مشن پائلٹ کے طور پر بین الاقوامی عملے کے ممبروں کے ساتھ مائیکرو گریویٹی کے تجربات کرکے ہندوستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم سنگ میل طے کیا ہے، جس سے خلائی سائنس میں عالمی تعاون کو تقویت حاصل ہوئی ہے۔
سیشن کے دوران، طلباء خلا میں زندگی اور چیلنجوں کے بارے میں براہ راست بصیرت حاصل کریں گے، مستقبل کے خلائی مشنوں اور کیریئر کے مواقع پر ایک انٹرایکٹو سوال و جواب میں حصہ لیں گے اور تجربہ کار سیکھنے کے ذریعے سائنسی مزاج کو فروغ دینے کے لیے ماہرین کے ساتھ براہ راست شامل ہوں گے۔
********
ش ح ۔ ش م ۔ م ا
Urdu No-661
(रिलीज़ आईडी: 2215214)
आगंतुक पटल : 4