نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے کوئمبٹور میں تاریخی طبی تقاریب میں قومی تعمیراتی مشن کے طور پر صحت کی دیکھ بھال پر زور دیا


نائب صدر جمہوریہ کا کہنا ہے کہ صحت مند بھارت وکست بھارت کی بنیاد ہے

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ نجی طبی ادارے بھی صحت مند بھارت اور وکست بھارت2047 کی طرف بھارت کے سفر میں اہم کردار ادا کریں گے۔

प्रविष्टि तिथि: 15 JAN 2026 7:39PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج کوئمبٹور میں صحت کی دیکھ بھال کے دو بڑے پروگراموں میں شرکت کی، جس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں صحت کے شعبے میں بھارتکی جاری تبدیلی کو اجاگر کیا گیا۔

نائب صدر جمہوریہ نےکے ایم سی ایچ انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز اوراو پی ڈی بلاک کے ساتھ کے ایم سی ایچ میڈیکل کالج پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ،کوائی میڈیکل سینٹر اینڈ ہسپتال کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد، انہوں نے سری رام کرشن ہسپتال کی گولڈن جوبلی تقریبات اور رام کرشنا ڈینٹل کالج اینڈ ہسپتال کی 25 ویں سالگرہ کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے صدارت کی، جو کوڈیسیا ہال، کوئمبٹور میں منعقد ہوا۔

دونوں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ ادارے اس بات کی طاقتور مثال کے طور پر کھڑے ہیں کہ کس طرح معیاری صحت کی دیکھ بھال، طبی تعلیم اور ہمدردی مل کر قوم کو مضبوط کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صحت کی دیکھ بھال محض خدمت کا شعبہ نہیں ہے بلکہ ایک قوم کی تعمیر کا مشن ہے۔

انہوں نے حکومتی اقدامات کی تکمیل اور آخری میل کی ترسیل کو یقینی بنانے میں قابل اعتماد اور معیاری نجی صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کے اہم کردار پر زور دیا۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ طبی ادارے بھی صحت مند بھارت اور وکست بھارت2047 کی طرف بھارت کے سفر میں اہم رول ادا کریں گے۔

جناب سی پی رادھا کرشنن نے کہا کہ بھارت وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں صحت کی دیکھ بھال میں تاریخی اصلاحات کا مشاہدہ کر رہا ہے۔

آیوشمان بھارت اسکیم کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ دنیا کے سب سے بڑے سرکاری فنڈڈ ہیلتھ کیئر پروگرام کے طور پر ابھرا ہے، جس سے تقریباً 50 کروڑ شہریوں کو مفت طبی کوریج مل رہی ہے اور غریب خاندانوں پر مالی بوجھ کو کافی حد تک کم کیا گیا ہے۔ انہوں نے ملک بھر میں صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز کے قیام، احتیاطی اور بنیادی صحت کی دیکھ بھال کو مضبوط بنانے پر بھی روشنی ڈالی، جن میں ذہنی صحت، بزرگوں کی دیکھ بھال، اور غیر متعدی بیماریوں کا انتظام شامل ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے مشاہدہ کیا کہ طبی پیشہ ور افراد کی کمی کو دور کرنا قومی ترجیح بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ ایم بی بی ایس کی نشستوں میں پچھلی دہائی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس میں 2029 تک مزید 75,000 نشستیں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی دہائی میں ملک بھر میں 300 سے زائد نئے میڈیکل کالجز قائم کیے گئے ہیں، جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ میڈیکل کی تعلیم بڑے میٹروپولیٹن مراکز سے باہر پہنچ جائے۔

کے ایم سی ایچ انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب رادھا کرشنن نے کہا کہ اعصابی عوارض عالمی صحت عامہ کا ایک بڑھتا ہوا چیلنج ہے۔ انہوں نے نیورو نیویگیشن اور روبوٹک سرجری کی جدید سہولیات سے لیس نئے انسٹی ٹیوٹ کو ایک بروقت اور بصیرت انگیز اقدام قرار دیا جو عالمی معیار کی صحت کی دیکھ بھال کو لوگوں کے قریب لاتا ہے۔

سری رام کرشنا ہسپتال کی گولڈن جوبلی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے 2016 میں ادارے کے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ستائش کی، جب صرف آٹھ گھنٹوں میں 13,206 سے زیادہ اعضاء عطیہ کرنے کے وعدے لئے گئے۔

بھارت کی تہذیبی حکمت پر زور دیتے ہوئے، جناب سی پی رادھا کرشنن نے کہا کہ بھارتیہ فکر میں اچھی صحت کو ہمیشہ سب سے بڑی دولت سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ صحت مند بھارت وکست بھارت کی بنیاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات کو لاگت کے طور پر نہیں بلکہ ملک کے مستقبل میں سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جانا چاہئے۔

نائب صدر جمہوریہ نے دونوں پروگراموں میں لوگوں سے بات چیت کی اور سب کو پونگل کی مبارکباد دی۔

****

(ش ح۔اص)

UR No 651


(रिलीज़ आईडी: 2215082) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil , Malayalam