قانون اور انصاف کی وزارت
شاستری بھون میں قانون ساز محکمہ کے ان ہاؤس پرنٹنگ سیٹ اپ کا افتتاح
प्रविष्टि तिथि:
15 JAN 2026 7:44PM by PIB Delhi
قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے آج شاستری بھون میں قانون ساز محکمہ (مین) میں ان ہاؤس پرنٹنگ سیٹ اپ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں محکمہ قانون سازی کے سکریٹری کے علاوہ محکمہ اور اس سے منسلک دفاتر کے دیگر سینئر افسران اور عملہ بشمول سرکاری زبان ونگ اور ودھی ساہتیہ پرکاشن نے شرکت کی۔
اس موقع پر، آئینی تعریف کا اشاریہ(چوتھا ایڈیشن) کی ایک کاپی معزز وزیر کی موجودگی میں پرنٹ کی گئی، جس میں نئ نصب شدہ پرنٹنگ سہولت کے کام کے آغاز کی نشان دہی کی گئی اور اسے انہیں پیش کیا گیا۔
افتتاح کے دوران مرکزی وزیر نے قانون سازی کے محکمے میں قانون کی کتابوں، پتریوں اور محکمہ سے متعلقہ دیگر دستاویزات کی بروقت اور موثر اشاعت کے لیے ان ہاؤس پرنٹنگ سیٹ اپ کی اہمیت پر زور دیا۔

WOYP.jpeg)

5V5B.jpeg)
(ش ح۔اص)
UR No 650
(रिलीज़ आईडी: 2215074)
आगंतुक पटल : 7