شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دسمبر 2025 میں خواتین کی ایل ایف پی آر  اور ڈبلیو پی آر سال کی  بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جبکہ بیروزگاری کی مجموعی شرح تقریباً مستحکم رہی

प्रविष्टि तिथि: 15 JAN 2026 4:00PM by PIB Delhi

خلاصہ:

  • 15 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد میں  مجموعی ایل ایف پی آر، جون 2025 کے بعد مسلسل بڑھتی رہی اور دسمبر 2025 میں 56.1  فیصد پر پہنچ گئی۔
  • 15 سال اور اس سے زائد عمر کے گروپ میں خواتین کی ایل ایف پی آرمیں جون 2025 کے بعد مسلسل اضافہ نظر آیا اور یہ دسمبر 2025 میں 35.3فیصد  تک پہنچ گیا ، جو اس سال کا بلند ترین ریکارڈ ہے۔
  • 15 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے مجموعی ڈبلیو پی آر میں  جون 2025 میں کمی کے بعد مسلسل بحالی دیکھی گئی اور یہ دسمبر 2025 میں سالانہ بلند ترین سطح 53.4فیصد  پر پہنچ گئی۔
  • 15 سال اور اس سے زائد عمر کے گروپ میں دیہی مرد و خواتین کی افرادی قوت میں دسمبر 2025 میں اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر بالترتیب 76.0 فیصد اور 38.6 فیصد ہو گئی۔
  • 15 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد میں یو آر  دسمبر 2025 میں 4.8 فیصد رہی، جو نومبر 2025 میں  4.7 فیصد تھی ۔
  • 15 سال اور اس سے زائد عمر کی  شہری خواتین کے یو آر    میں دسمبر 2025 میں 9.1 فیصد تک کمی آئی ، جو اکتوبر 2025 میں 9.7 فیصدکی سالانہ بلند ترین شرح درج کی گئی تھی ۔

 

A. تعارف

این ایس او ، ایم او ایس پی آئی  کی جانب سے کئے گئے  افرادی قوت کے مدت وار سروے (پی ایل ایف ایس) آبادی میں سرگرمی کی شرکت اور ملازمت و بے روزگاری کی صورتحال پر بنیادی ڈیٹا کا ذریعہ ہے۔ پی ایل ایف ایس کے سروے کے طریقہ کار میں جنوری 2025 سے ترمیم کی گئی ہے تاکہ ملک کے لیے افرادی قوت  کے اشارےکے  ماہانہ اور سہ ماہی اندازے  فراہم کیے جا سکیں۔

پی ایل ایف ایس کے  ماہانہ نتائج  ماہانہ بلیٹن کی صورت میں جاری کیے جاتے ہیں۔ یہ اہم افرادی  مارکیٹ کے اشاروں جیسے کہ  افرادی  قوت کی (ایل ایف پی آر ) ،  کارکن آبادی کا تناسب (ڈبلیو پی آر) ، اور  بیروزگاری کی شرح(یو آر)  کا اندازہ پیش کرتا ہے، جو  کرنٹ ویکلی اسٹیٹس (سی ڈبلیو ایس)  کے طریقہ کار کے مطابق پورے بھارت کی سطح پر مرتب کیے جاتے ہیں۔

 

اپریل 2025 سے نومبر 2025 تک کے ماہانہ بلیٹن پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔ دسمبر 2025 کا موجودہ  ماہانہ بلیٹن  اس  سلسلے کا  نواں بلیٹن  ہے۔

درج ذیل سی ڈبلیو ایس کے مطابق 15سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے کلیدی نتائج:

· محنت کش افرادی قوت کی شمولیت کی شرح (ایل ایف پی آر)میں اضافے کا رجحان برقرار رہا

15 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد میں افرادی  قوت کی شمولیت کی شرح(ایل ایف پی آر) کی مجموعی شرح میں اضافہ ہوا ہے اوردسمبر 2025 میں ایل ایف پی آر کی مجموعی شرح 56.1 فیصد درج کی گئی جو نومبر 2025 میں 55.8 فیصد تھی ۔ دیہی علاقوں میں دسمبر 2025 میں ایل ایف پی آر کے لیے 59.0 فیصد کا اندازہ لگایا گیا تھا اور یہ نومبر 2025 میں 58.6 فیصد تھی ۔

 

1.png

 

دسمبر 2025 میں ایل ایف پی آر کی مجموعی شرح سال کی بلندترین سطح 56.1 فیصد ہوگئی

· خواتین کی افرادی  قوت میں شمولیت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی:

دسمبر 2025 میں، 15 سال اور اس سے زائد عمر کی خواتین کی مجموعی افرادی  قوت میں شمولیت کی شرح  ایل ایف پی آر نومبر 2025 کے  35.1فیصد  سے بڑھ کر  35.3فیصد  ہو گئی۔دیہی علاقوں میں یہ شرح نومبر 2025 کے  39.7فیصد  کے مقابلے میں دسمبر 2025 میں بڑھ کر  40.1فیصد  ہو گئی، جبکہ شہری علاقوں میں اس میں معمولی کمی دیکھی گئی اور یہ نومبر 2025 کے  25.5فیصد  سے گھٹ کر دسمبر 2025 میں  25.3فیصد  رہ گئی۔

2.png

 

دیہی خواتین کے ایل ایف پی آر نے اپنا بتدریج اضافہ جاری رکھا اور یہ  دسمبر 2025 میں40.1 فیصد تک پہنچ  گئی ، جو نومبر 2025 میں 39.7 فیصد تھی۔

· ڈبلیو پی آر  میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا:

دسمبر 2025 میں 15 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے کارکن آبادی تناسب ڈبلیو پی آر میں بتدریج بہتری ریکارڈ کی گئی۔ دیہی مردوں میں ڈبلیو پی آر  نومبر 2025 کے  75.4فیصد  سے بڑھ کر دسمبر 2025 میں  76.0فیصد  ہو گئی، جبکہ شہری مردوں میں ڈبلیو پی آر  نومبر 2025 کے  70.9فیصد  سے کم ہو کر دسمبر 2025 میں  70.4فیصد رہی، جس کے نتیجے میں مجموعی مرد ڈبلیو پی آر  74.1فیصد  درج کی گئی ۔

دیہی خواتین میں ڈبلیو پی آر  اس عرصے کے دوران معمولی طور پر  38.4فیصد  سے بڑھ کر  38.6فیصد  ہو گئی، جبکہ شہری خواتین کیڈبلیو پی آر  تقریباً  23.0فیصد  رہی۔ اس کے نتیجے میں مجموعی خواتین ڈبلیو پی آر  نومبر 2025 کے  33.4فیصد  کے مقابلے میں دسمبر 2025 میں  33.6فیصد  ریکارڈ کی گئی ۔مشاہدہ کئے گئے افراد میں دسمبر 2025 میں ڈبلیو پی آر  میں  53.4فیصد رہی ،  جو نومبر 2025 میں  53.2فیصد تھی ۔

3.png

4.png

5.png

مجموعی افرادی قوت مستحکم رہی اور نومبر 2025 کے  53.2فیصد  کے مقابلے میں دسمبر 2025 میں معمولی اضافے کے ساتھ  53.4فیصد  تک پہنچ گئی۔

· بے روزگاری کی مجموعی شرح(یو آر) مجموعی طور پر مستحکم رہی:

15 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد میں بے روزگاری کی شرح دسمبر 2025 میں مجموعی طور پر مستحکم رہی۔ مجموعی بے روزگاری کی شرح دسمبر 2025 میں  4.8 فیصد  رہی، جو نومبر 2025 میں  4.7 فیصد  تھی۔ دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح  3.9 فیصد  پر برقرار رہی، جبکہ شہری علاقوں میں یہ پچھلے مہینے کے  6.5 فیصد  کے مقابلے میں بڑھ کر  6.7 فیصد  ہو گئی۔

 

6.png

 

 

دیہی بے روزگاری کی شرح دسمبر 2025 میں 3.9 فیصد کی نچلی سطح پر برقرار رہی ، جو بنا کسی تبدیلی کے نومبر 2025 کے برابر تھی ۔

 

  • دیہی مردوں میں بے روزگاری کی شرح مستحکم، شہری خواتین میں کمی:

15 سال اور اس سے زائد عمر کے دیہی مردوں میں بے روزگاری کی شرح دسمبر 2025 میں کم اور مستحکم رہتے ہوئے  4.1 فیصد  پر برقرار رہی۔ اس کے علاوہ، شہری خواتین میں بے روزگاری کی شرح دسمبر 2025 میں کم ہو کر  9.1 فیصد  رہ گئی، جو نومبر 2025 میں  9.3 فیصد  تھی۔ دیگر جنس اور شعبہ جاتی زمروں میں بے روزگاری کی شرح میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، تاہم یہ اب بھی  سال کے درمیانی مہینوں میں ریکارڈ کی گئی سطحوں سے کم رہی۔

 

7.png

8.png

 

کل ہند سطح پر ماہانہ اندازے ،سروے میں شامل 3,73,990   افراد کی جانب سے جمع کی گئی معلومات پر مبنی ہے ۔

شہری علاقوں میں سروے کرنے والے افراد

1,60,774

دیہی علاقوں میں سروے کرنے والے افراد

2,13,216

 

 

ایم او ایس پی آئی  کی مطبوعات/رپورٹس تک رسائی کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کریں

 

q00000.png

 

دسمبر 2025 کے مہینے کا ماہانہ بلیٹن وزارت کی ویب سائٹ (https://www.mospi.gov.in)  پر دستیاب ہے۔

 

 

 

 

(ش ح ۔ض ر ۔ت ا(

U.No.630

 


(रिलीज़ आईडी: 2215007) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil