وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

پریکشا پہ چرچا 2026


ملک گیر سطح پر طلبہ کی شمولیت کی سرگرمیوں کا انعقاد 12 سے 23 جنوری تک کیا جائے گا

’’پریکشا پہ چرچا 2026‘‘ میں رجسٹریشنز کی تعداد 4.5 کروڑ سے تجاوز کر گئی، اور ایک نیا سنگِ میل قائم ہوا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 JAN 2026 4:13PM by PIB Delhi

وزارتِ تعلیم پریکشا پہ چرچا (پی پی سی 2026) کے نویں ایڈیشن کے لیے ملک گیرسطح پر پیشگی پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی ایک انٹرایکٹیو پہل ہے، جس کا مقصد امتحانات سے متعلق دباؤ کو سیکھنے کے جشن میں تبدیل کرنا ہے۔

پریکشا پہ چرچا 2026 نے ملک بھر کے طلبہ، والدین اور اساتذہ سے 4.5 کروڑ سے زائد رجسٹریشنز کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جو اس پہل کی بڑھتی ہوئی رسائی اور مقبولیت کی عکاسی کرتا ہے۔ مسلسل شرکت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ یہ پروگرام امتحانات سے متعلق دباؤ کو دور کرنے اور طلبہ کی جامع فلاح و بہبود کو فروغ دینے میں کس قدر مؤثر اور سودمند ہے۔

پریکشا پہ چرچا طلبہ، اساتذہ اور والدین کو امتحانات،ذہنی  دباؤ سے باہر نکلنے اور زندگی کی مہارتوں پر بات چیت کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ سالوں سے یہ پہل ایک جن اندولن میں تبدیل ہو گئی ہے، جو سیکھنے والوں کو امتحانات کا سامنا اعتماد، مثبت سوچ اور تعمیری رویے کے ساتھ کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

پریکشا پہ چرچا کی تیاری کے طور پر، 12 جنوری (سوامی ویویکانند جینتی، قومی یوم  یوتھ) سے 23 جنوری 2026 (نیتاجی سبھاش چندر بوس جینتی، پراکرَم دیوس) تک ملک بھر کے اسکولوں میں طلبہ پر مرکوز مختلف سرگرمیوں کا منعقد کیا جائے گا۔

پیشگی پروگرام کا آغاز 12 جنوری 2026 کو ’’سودیشی سنکلپ دوڑ‘‘ سے ہوگا، جو طلبہ کی دوڑبھاگ سے متعلق سرگرمی ہے اور خود انحصاری کے جذبے کو اجاگر کرتی ہے۔ 23 جنوری 2026 کو، پیشگی پروگرام کے اختتام کے موقع پر، منتخب کردہ کیندریہ ودیالیوں میں کوئز اور تحریری مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

*************

( ش ح ۔  ع ح ۔ ع د )

U.No. 619


(ریلیز آئی ڈی: 2214814) وزیٹر کاؤنٹر : 15
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी