سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
این ایچ اے آئی نے قومی شاہراہوں پر بھٹکے ہوئے مویشیوں کے بارے میں ریئل ٹائم حفاظتی الرٹ کے لیے تجرباتی منصوبے کا آغاز کیا
یہ تجرباتی منصوبہ جے پور–آگرہ اور جے پور–رایوڑی قومی شاہراہوں کے راستوں پر بھٹکے ہوئے مویشیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنےکے لیے نافذ کیا جا رہا ہے
प्रविष्टि तिथि:
14 JAN 2026 5:23PM by PIB Delhi
روڈ سیفٹی مہم 2026 کے تحت قومی شاہراہوں پر اچانک بھٹکے ہوئے مویشیوں کی وجہ سے ہونے والے حادثات کو کم کرنے کے لیے، این ایچ اے آئی نے ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان کے تعاون سے ایک تجرباتی منصوبے کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو ایسے علاقوں میں رئیل ٹائم حفاظتی الرٹس جاری کیے جائیں گے جہاں مویشیوں کے بھٹکنے کا زیادہ امکان ہو۔ یہ اقدام خاص طور پر دھند اور کم دکھائی دینے کی صورت میں حادثات کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔
یہ تجرباتی منصوبہ جے پور–آگرہ اور جے پور–ریواڑی قومی شاہراہوں کے راستوں پر نافذ کیا جا رہا ہے، جنہیں مویشیوں کی نقل و حرکت کے لیے زیادہ خطرناک علاقے قرار دیا گیا ہے۔ اس کے تحت، لوکیشن بیسڈ الرٹس قومی شاہراہو ں کے مسافروں کو تقریباً 10 کلومیٹر قبل دیئے جائیں، تاکہ انہیں خطرناک علاقوں سے آگاہ کیا جاسکے، تاکہ مسافر مناسب احتیاطی اقدامات کر سکیں اور حادثات کے امکانات کم ہوں۔
قومی شاہراہ کے مسافروں کے ساتھ مؤثر رابطے کو یقینی بنانے کے لیے، تجرباتی منصوبے کے دوران حفاظتی ہدایت سب سے پہلے فلیش ایس ایم ایس کے ذریعے دی جائے گی، جس کے بعد وائس الرٹ جاری کیا جائے گا۔ فلیش ایس ایم ایس الرٹ ہندی میں اس طرح جاری کیا جائے گا: “आगे आवारा पशु ग्रस्त क्षेत्र है। कृपया धीरे और सावधानी से चलें।” اس کے بعد وائس الرٹ کے ذریعے وہی حفاظتی پیغام مسافروں تک پہنچایا جائے گا۔ مسافروں کو الرٹ فیٹگ سے بچنے کے لیے، ایک ہی مسافر کو 30 منٹ کے اندر ایک ہی الرٹ دوبارہ نہیں بھیجا جائے گا۔
یہ اقدام ٹیلی کام ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بروقت اور مخصوص حفاظتی ہدایات فراہم کرے گا، جس سے ڈرائیوروں کی آگاہی بڑھے گی اور قومی شاہراہوں پر حفاظت میں بہتری آئے گی۔ الرٹس ان علاقوں کی بنیاد پر تیار کیے جائیں گے جو تاریخی حادثاتی ڈیٹا اور فیلڈ سطح کی معلومات کے ذریعے مویشیوں کے بھٹکنے کے زیادہ امکان والے زونز کے طور پر شناخت کیے گئے ہیں اور انہیں جدید ٹیلی کام انفرااسٹرکچر کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔ اس اقدام کے تحت، رِیلائنس جیو نے اپنا پلیٹ فارم اپ گریڈ کیا ہے تاکہ یہ رئیل ٹائم الرٹس پورے ملک میں فراہم کیے جا سکیں۔
تجربے کے نتائج اور اثرات کی بنیاد پر، این ایچ اے آئی اس امکان کا جائزہ لے گی کہ اس منصوبے کو دیگر مویشیوں کے بھٹکنے کےا عتبار سے خطرناک علاقوں میں بھی بڑھایا جا سکے، تاکہ ملک بھر کی قومی شاہراہوں پر روڈ سیفٹی بہتر ہو اور مسافروں کو بہتر محسوس ہو۔
******
(ش ح –م م – ص ج)
U.No:589
(रिलीज़ आईडी: 2214660)
आगंतुक पटल : 11