الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
بھاشینی سمودائے: بھارت کے زبان اے آئی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانا
प्रविष्टि तिथि:
13 JAN 2026 7:37PM by PIB Delhi
ڈیجیٹل انڈیا بھاشینی ڈویژن (ڈی آئی بی ڈی)، وزارت الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ودھوانی اے آئی کے تعاون سے نئی دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر کے نالندا ہال میں بھاشینی سمودائے: بھارت کے زبان اے آئی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانا کے موضوع پر ورکشاپ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ یہ ورکشاپ بھارتی زبان اے آئی ماحولیاتی نظام کو مربوط کرنے میں اہم قدم ثابت ہوئی جس میں مشترکہ تعاون، معاونت پر مبنی گورننس اور عوامی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی مشترکہ ملکیت کو فروغ دیا گیا۔
ایونٹ کا آغاز خیرمقدمی کلمات اور ممتاز مہمانوں کی عزت افزائی سے ہوا، اس کے بعد باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ میٹی اور ڈیجیٹل انڈیا بھاشینی ڈویژن کی سینیئر قیادت نے عوامی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، کمیونٹی کی شرکت اور اخلاقی ڈیٹا پریکٹس پر مبنی ایک مربوط، خودمختار اور جامع زبان اے آئی ماحولیاتی نظام کے وژن کو بیان کیا۔
ایک پر جوش سیشن میں بھاشینی کے قومی زبان اے آئی پلیٹ فارم کے ارتقا پر غور کیا گیا، جس میں گورننس، تعلیم اور عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے کثیر لسانی اے آئی حل کو وسعت دینے میں ماحولیاتی شراکت داروں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ گفتگو میں بھارت بھر میں زبان اے آئی اقدامات کو آگے بڑھانے میں سرکاری اداروں، تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی تنظیموں اور صنعت کے حصص داری کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔
ورکشاپ میں زبان کے ماہرین، تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی تنظیموں اور ڈیٹا پریکٹیشنروں کو اکٹھا کیا گیا تاکہ یوز کیسز کا جائزہ لیا جائے اور نیشنل لینگویج ٹرانسلیشن مشن (این ایل ٹی ایم) کے تحت زبان اے آئی حل کو مشترکہ طور پر تخلیق کرنے، ان کا انتظام کرنے اور وسعت دینے کے راستے شناخت کیے جائیں۔
کلیدی سیشن اور اہم جھلکیاں
- ایک ساتھ مل کر بھاشینی کو وسعت دینا: پلیٹ فارم، ترجیحات اور راستے – فوکسڈ سیشنز میں پلیٹ فارم کی صلاحیتیں، اسٹریٹجک ترجیحات اور اداروں، ریاستوں اور نفاذی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے راستوں کا احاطہ کیا گیا۔
- پاتھ وے ٹو ایکشن کی پیشکش – بھاشینی کے پلیٹ فارم کی توسیع اور ماحولیاتی شمولیت کے منصوبوں کو پیش کیا گیا۔
- بھاشینی سمودائے پلیٹ فارم – منظم پیشکشوں اور شراکت داروں کی رائے کا مقصد حصہ داری پر مبنی گورننس اور مشترکہ تعاون کے میکانزم کو مضبوط بنانا تھا۔
- بھاشینی عملی طور پر – براہ راست مظاہرے، حقیقی دنیا کے استعمال کی مثالیں اور بھاشادان (شہریوں کی شراکت پلیٹ فارم) کا وزت، جو زبان ڈیٹا کی تخلیق میں عوامی شرکت کو فروغ دیتا ہے۔
- ڈیٹا سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے دلچسپی کی اظہار (ای او آئی) – ڈیٹا شراکت داریوں کو گہرا کرنے اور شراکت داروں کو بھاشینی کے اخلاقی، جامع اور وسیع ڈیٹا تخلیق کے معیارات سے ہم آہنگ کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔
شرکت کنندگان نے مشترکہ ڈیٹا تخلیق، ادارہ جاتی شراکت داریوں اور بھارت کے زبان اے آئی ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے کے میکانزم پر غور و فکر کی۔ گفتگو میں ذمہ دارانہ ڈیٹا پریکٹس، معیار اور طویل مدتی تعاون پر زور دیا گیا تاکہ زبان ٹیکنالوجیز کی شمولیت اور وسعت یقینی بنائی جا سکے۔
ممتاز افراد کے اقوال
”بھاشینی قاعدہ پر مبنی نظاموں سے آئی اے پر مبنی جامع انجنوں کی طرف پیش رفت ہے، تمام شہریوں کو زبان کی خدمات فراہم کرتا ہے اور مکمل سماجی شمولیت کی طرف پیش رفت کر رہا ہے۔“ جناب امیتابھ ناگ، سی ای او، ڈیجیٹل انڈیا، بھاشنی ڈویژن (میٹی)۔
”حکومت، اکیڈمی، سول سوسائٹی اور صنعت کے ساتھ پائیدار شراکت کے ذریعے، بھاشینی ایک کثیر لسانی AI ماحولیاتی نظام تشکیل دے رہا ہے جو جامع، توسیع پذیر، اور عوامی خدمت کے مقاصد کے ساتھ منسلک ہے۔ اجتماعی کوششیں اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ زبان مواقع یا حکمرانی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتی“ - جناب ترون پانڈے، سائنسدان ’ای‘، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت۔
میٹی، ڈیجیٹل انڈیا بھاشینی ڈویژن، تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی تنظیموں اور ماحولیاتی شراکت داروں کے سینیئر حکام کی موجودگی نے کثیر لسانی، جامع اور شہری مرکز پر مبنی ڈیجیٹل انڈیا کے مشترکہ وژن کی دوبارہ تصدیق کی۔
بھاشینی سمودائے ورکشاپ مشترکہ ملکیت، مربوط عمل اور طویل مدتی تعاون کے ذریعے بھارت کے زبان اے آئی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کی وابستگی کی دوبارہ تصدیق کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس سے یقینی بنایا گیا کہ زبان ڈیجیٹل شمولیت میں رکاوٹ نہ بنے اور سماجی و معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے جمہوری اور وسعت پذیر مصنوعی ذہانت کے وژن کو آگے بڑھایا جائے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
13-01-2026
U: 547
(रिलीज़ आईडी: 2214325)
आगंतुक पटल : 6