کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ٹریڈ مارکس ایجنٹ امتحان 2026 کا انعقاد 800 سے زیادہ امیدواروں کی شرکت کے ساتھ ہوا


پیٹنٹ ایجنٹ امتحان 2026 کا انعقاد 5,500 سے زیادہ امیدواروں کے ساتھ کیا گیا

प्रविष्टि तिथि: 13 JAN 2026 7:39PM by PIB Delhi

ٹریڈ مارکس ایجنٹ امتحان (ٹی اے ای) 2026 کا انعقاد 10 جنوری 2026 کو ہوا۔ کل 819 امیدواروں نے امتحان کے لیے رجسٹریشن کرائی، جن میں سے 388 امیدوار پہلے پیپر کے لیے اور 362 امیدوار دوسرے پیپر کے لیے امتحان میں شریک ہوئے۔ ٹریڈ مارکس ایجنٹ امتحان ٹریڈ مارکس رولز 2017 کی شق 144 کے مطابق کنٹرولر جنرل آف پیٹنٹس، ڈیزائنز اینڈ ٹریڈ مارکس (سی جی پی ڈی ٹی ایم) کے دفتر کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے۔

پیٹنٹ ایجنٹ امتحان (پی اے ای) 2026 کا انعقاد 11 جنوری 2026 کو ہوا۔ کل 5,535 امیدواروں نے امتحان کے لیے رجسٹریشن کرائی، جن میں سے 2,402 امیدوار پہلے پیپر کے لیے شریک ہوئے اور 2,315 امیدوار دوسرے پیپر کے لیے حاضر ہوئے۔ پیٹنٹ ایجنٹ امتحان پیٹنٹس رولز 2003 (ترمیم شدہ) کی شق 110 اور پیٹنٹس ایکٹ 1970 (ترمیم شدہ) کی دفعہ 126 کے مطابق سی جی پی ڈی ٹی ایم کے دفتر کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے۔

دونوں امتحانات احمد آباد، بنگلور، بھوپال، چندی گڑھ، چنئی، دہلی، گوہاٹی، حیدر آباد، کولکاتا، لکھنؤ، ممبئی، ناگپور اور تروواننتھ پورم میں واقع 13 مراکز پر لیے گئے۔

پی اے ای اور ٹی اے ای دونوں میں تین مراحل شامل ہوتے ہیں۔ پہلا پیپر 100 نمبروں کا متعدد انتخابی سوالات (ایم سی کیو) پر مبنی امتحان ہوتا ہے، جبکہ دوسرا پیپر 100 نمبروں کا ذاتی نوعیت کا (سبجیکٹو) امتحان ہوتا ہے۔ یہ پیپر متعلقہ ایکٹ و رولز کا علم، قانون کی اطلاق اور قانونی شقوں کی تشریحی صلاحیت کا جائزہ لینے کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ امتحان کا آخری مرحلہ انٹرویو پر مشتمل ہوتا ہے۔

امیدواروں کو پیٹنٹ ایجنٹس یا ٹریڈ مارکس ایجنٹس کے رجسٹر میں رجسٹریشن کے اہل ہونے کے لیے پیپر I اور پیپر II میں ہر ایک میں کم از کم 50 فیصد نمبر اور مجموعی طور پر 60 فیصد نمبر حاصل کرنے ہوں گے۔

پیٹنٹ اور ٹریڈ مارکس ایجنٹس انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کی رجسٹریشن اور انتظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پیٹنٹ ایجنٹ انوینٹروں اور اداروں کی پیٹنٹ ایپلی کیشنوں کی ڈرافٹنگ، فائلنگ کرنے میں مدد کرتے ہیں، قانونی تقاضوں کی تعمیل یقینی بناتے ہیں اور پیٹنٹ سسٹم کے طریقہ کار کی رہنمائی کرتے ہیں۔ اسی طرح ٹریڈ مارکس ایجنٹس منفرد برانڈ اور لوگو کی رجسٹریشن سہولت دیتے ہیں اور ٹریڈ مارک پورٹ فولیو کے برقرار رکھنے اور ایوارڈ میں معاونت کرتے ہیں۔ دونوں قسم کے ایجنٹ تخلیق کاروں اور انوینٹروں کو اپنے انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس محفوظ کرنے اور ان کا انتظام کرنے میں تکنیکی، قانونی اور طریقہ کار کی مہارت فراہم کرتے ہیں۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

13-01-2026

                                                                                                                                          U: 546

 


(रिलीज़ आईडी: 2214312) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी