وزارت خزانہ
مدھیہ پردیش سنٹرل بیورو آف نارکوٹکس (سی بی این) نے 31.250 کلوگرام ایم ڈی پاؤڈر کی ریکارڈ ضبطی کے ساتھ ایم ڈی مینوفیکچرنگ لیب کا پردہ فاش کیا
प्रविष्टि तिथि:
13 JAN 2026 7:40PM by PIB Delhi
”نشہ مُکت بھارت“ کے قومی مقصد کے حصول کے تحت، مرکزی بیورو آف نارکوٹکس (سی بی این) کی مدھیہ پردیش یونٹ کے افسران نے ایک بڑی کارروائی انجام دی، جس کے نتیجے میں نفسیاتی اثر رکھنے والے مادے ایم ڈی پاؤڈر کی 31.250 کلوگرام کی بھاری کھیپ ضبط کی گئی اور ایک خفیہ منشیات تیار کرنے والی لیبارٹری کا پردہ فاش کیا گیا۔
مخصوص اور قابل اعتماد خفیہ اطلاع کی بنیاد پر، سی بی این کے افسران کی ایک مربوط ٹیم نے گاؤں آملا، آگر میں واقع ”تیرتھ نرسری اینڈ فارمز“ پر حکمت عملی کے تحت چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران ایک دو منزلہ فارم ہاؤس سے تین افراد کو حراست میں لیا گیا، جو ایک تنہا علاقے میں مرکزی سڑک سے تقریباً 3.5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا، جس سے غیر قانونی سرگرمیوں کو چھپانے کی کوشش واضح ہوتی ہے۔
احاطے کی مکمل تلاشی کے نتیجے میں گھر کے اندر ایک بیگ سے 31.250 کلوگرام ایم ڈی پاؤڈر برآمد ہوا۔ مسلسل تفتیش پر حراست میں لیے گئے افراد نے بتایا کہ برآمد شدہ نفسیاتی مادہ ان ہی کے ذریعے خفیہ طور پر تیار کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نرسری کے احاطے میں واقع ایک کمرے میں مکمل طور پر فعال غیر قانونی لیبارٹری قائم کی گئی تھی۔
اس انکشاف کے مطابق، افسران نے ایم ڈی پاؤڈر کی تیاری میں استعمال ہونے والے مختلف برتن، ہیلوجن بلب اور مشینری برآمد کی۔ احاطے کے داخلی دروازے کے قریب کھڑی مہندرا بولیرو پک اپ کی مزید تلاشی سے ایم ڈی پاؤڈر کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والے تقریباً 600 کلوگرام مختلف کیمیکل برآمد ہوئے۔ تمام ضبط شدہ اشیاء کو این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی متعلقہ شقوں کے تحت تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ نفسیاتی مادے کی اسمگلنگ کے لیے استعمال شدہ گاڑی بھی ضبط کر لی گئی۔
تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ گرفتار تین افراد میں سے دو بڑے پیمانے پر ایم ڈی پاؤڈر کی تیاری میں مصروف تھے۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ان کے پاس (ایک اہم پیش درآمد کے علاوہ) تقریباً 250 سے 300 کلوگرام ایم ڈی پاؤڈر تیار کرنے کے لیے کافی کیمیکل موجود تھے، جو غیر قانونی سرگرمیوں کے سنگین خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔
تینوں ملزمان کو این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ شقوں کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے اور منشیات کی تیاری و اسمگلنگ کے مکمل نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
مرکزی بیورو آف نارکوٹکس منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی تیاری کے خلاف اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتا ہے اور پورے ملک میں نشہ مُکت بھارت کے مشن کے تحت نشے کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے پوری پختگی سے کام کرتا رہے گا۔
****
ش ح۔ ف ش ع
U: 545
(रिलीज़ आईडी: 2214305)
आगंतुक पटल : 10