بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے کرس کیپٹل فنڈ ایکس، دو انفنیٹی شراکت داروں اور بلو ویو انویسٹمنٹس لمیٹڈ کے ذریعہ اجتماعی طور پر ناش انڈسٹریز (آئی) پرائیویٹ لمیٹڈ میں مخصوص اکویٹی شیئر کیپٹل کی حصولیابی کو منظوری دی
प्रविष्टि तिथि:
13 JAN 2026 6:42PM by PIB Delhi
بھارتی مسابقتی کمیشن نے کرس کیپٹل فنڈ ایکس، دو انفنیٹی شراکت داروں اور بلو ویو انویسٹمنٹس لمیٹڈ کے ذریعہ اجتماعی طور پر ناش انڈسٹریز (آئی) پرائیویٹ لمیٹڈ میں مخصوص اکویٹی شیئر کیپٹل کی حصولیابی کو منظوری دی ہے۔
مجوزہ انضمام کرس کیپٹل فنڈ ایکس، دو انفنیٹی شراکت داروں اور بلو ویو انویسٹمنٹس لمیٹڈ (اجتماعی طور پر، حصول کنندگان) کے ذریعہ اجتماعی طور پر ناش انڈسٹریز (آئی) پرائیویٹ لمیٹڈ (ہدف) کے خاص اکویٹی شیئر کیپٹل کی حصولیابی سے متعلق ہے۔
حصول کنندگان نجی اکویٹی سرمایہ کار ہیں، جن کا تعلق کرس کیپٹل گروپ سے ہے جو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔
ٹارگیٹ کمپنی کا تعلق باکس بلڈ سالیوشنز اور میٹل اسٹامپنگ کے کاروبار سے ہے۔ اس کی سرگرمیوں میں موٹر گاڑی، بینکنگ ہارڈویئر، الیکٹریکل اور پاور پروٹیکشن، ڈیٹا مراکز، دفاع اور ایرو اسپیس، متبادل توانائی، آئی ٹی اور اے آئی سے متعلق ہارڈویئر، حفظانِ صحت کی مصنوعات اور گیمنگ صنعت جیسے مختلف شعبوں کے صارفین کے لیے ڈیزائننگ، مینوفیکچرنگ اسمبلنگ اور دھات، الیکٹریکل اور / یا الیکٹرانک پرزوں، ذیلی پرزوں کی سپلائی اور ذیلی اسمبلی ، جیسی سہولتیں فراہم کرنا شامل ہے۔
کمیشن کا تفصیلی آرڈر جلد ہی پیش کیا جائے گا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:481
(रिलीज़ आईडी: 2214295)
आगंतुक पटल : 9