جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
مسلسل پانچویں برس کے لیے آئی آر ای ڈی اے کی ’عمدہ‘ ایم او یو کارکردگی نے بھارت کے صاف ستھری توانائی مالیے کو تقویت بہم پہنچائی ہے: مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی
प्रविष्टि तिथि:
08 JAN 2026 7:25PM by PIB Delhi
نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے مفاہمتی عرضداشت کی کارکردگی میں مسلسل پانچویں برس کے لیے ’عمدہ‘ درجہ بندی حاصل کرنے پر بھارتی قابل تجدید توانائی ترقیاتی ایجنسی (آئی آر ای ڈی اے) کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ پائیدار عمدگی آئی آر ای ڈی اے کی ٹیم کی لگن اور اس کی ادارہ جاتی اصلاحات کی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ آئی آر ای ڈی اے اس رفتار کو جاری رکھے گی، بھارت کے صاف ستھری توانائی مالیے کے ماحولیاتی نظام کو مضبوطی فراہم کرے گی، اور سبز تر مزید خود کفیل مستقبل کی جانب ملک کی صاف ستھری توانائی تغیر کو آگے بڑھائے گی۔
آئی آر ای ڈی اے نے ایک مرتبہ مالی برس 2024-25 کے لیے نئی و قابل تجدید توانائی کی وزارت(ایم این آر ای) کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو) پر دستخط کے معاملے میں ’عمدہ‘ درجہ بندی حاصل کرکے اپنی مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اور 100 میں سے شاندار 96.42 پوائنٹ حاصل کیے ہیں۔
یہ مسلسل پانچواں برس ہے جب آئی آر ای ڈی اے نے مقتدر'عمدہ' درجہ بندی حاصل کی ہے، جس نے آپریشنل کارکردگی، مالیاتی نظم و ضبط، اور مضبوط کارپوریٹ گورننس پر تنظیم کی مسلسل توجہ کو اجاگر کیا ہے۔ مسلسل اعلی کارکردگی تنظیم کے وسعت پذیر مینڈیٹ اور قابل تجدید توانائی کے منظر نامے کے درمیان رفتار کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔
مالی برس2019-20 کے ایم او یو کے تجزیے میں 45.83 کے اسکور کے ساتھ صرف 'اچھی' ریٹنگ حاصل کرنے کے بعد، آئی آر ای ڈی اے نے اپنے نظام، عمل اور ثقافت کو مضبوط بنانے کے لیے جامع ادارہ جاتی اصلاحات کیں۔ اس تبدیلی کے سفر نے تنظیم کو اپنے معیارات کو بلند کرنے کے قابل بنایا، اس کے بعد لگاتار 'عمدہ' درجہ بندی حاصل کی اور مضبوطی سے آئی آر ای ڈی اے کو ملک کے سب سے بڑے پیور پلے گرین این بی ایف سی کے طور پر قائم کیا۔
اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے، آئی آر ای ڈی اے کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر، جناب پردیپ کمار داس نے کہا، "مسلسل پانچویں سال 'عمدہ' درجہ بندی حاصل کرنا آئی آر ای ڈی اے کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔ یہ اعتراف ہمارے ملازمین کی لگن، ہمارے اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد، اور ہم ہندوستان کی حمایت کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم حکومت کے اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ ہم بھارت کے صاف ستھری توانائی کے ماحولیاتی نظام اور ملک کے سبز توانائی تغیر کو آگے بڑھانے کے لیے پابند عہد ہیں۔"
آئی آر ای ڈی اے کے چیف منیجنگ ڈائرکٹر نے نئی و قابل تجدید توانائی ، صارفین کے امور اور خوراک و عوامی نظام تقسیم کے عزت مآب وزیر جناب پرہلاد جوشی؛ بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے عزت مآب وزیر جناب شریپد یسو نائک؛ نئی و قابل تجدید توانائی کی وزارت کے سکریٹری جناب سنتوش کمار سارنگی؛ بورڈ آف ڈائرکٹرس کا ان کی جانب سے کی جانے والی مسلسل حوصلہ افزائی، حمایت اور قابل قدر رہنمائی کے لیے شکریہ ادا کیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:215
(रिलीज़ आईडी: 2212618)
आगंतुक पटल : 10