ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل کی وزارت نے ڈیٹا نظام کو مضبوط کرنے اور ٹیکس-آر اے ایم پی ایس اسکیم کے تحت منصوبہ بندی کو مربوط کرنے کے لئے 15 ریاستوں کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کئے
प्रविष्टि तिथि:
08 JAN 2026 5:16PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی وزارت (ایم او ٹی) نے گوہاٹی میں آج منعقدہ قومی ٹیکسٹائل وزراء کانفرنس کے افتتاحی دن 15 ریاستوں کے ساتھ مفاہمت ناموں (ایم او یو) پر دستخط کرکے شواہد پر مبنی پالیسی سازی کی طرف ایک انقلابی قدم بڑھایا ہے۔
ٹیکسٹائل کی وزارت اور متعلقہ ریاستی حکومتوں کے درمیان دستخط کیے گئے مفاہمت نامے ’’ٹیکسٹائل فوکسڈ ریسرچ، ایویلیوایشن، مانیٹرنگ، پلاننگ اور اسٹارٹ اپ ٹیکس-آر اےایم پی ایس’’اسکیم کا حصہ ہیں۔ مرکزی حکومت کی یہ اسکیم ٹیکسٹائل سے متعلق شماریاتی مصنوعات اور تحقیق کی جامعیت، معیار، بروقت اور اعتمادسازی کو بہتر بنانے کے لئے بنائی گئی ہے۔
ان مفاہمت ناموں کے ذریعے، مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ٹیکسٹائل سے متعلق ڈیٹا سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مضبوط آپریشنل فریم ورک تیارکیا گیا ہے۔ ٹیکس-ریئمپس اسکیم کے تحت یہ پہل کلیدی شعبوں جیسے ہینڈلوم، دستکاری، ملبوسات، ٹیکنیکل ٹیکسٹائل وغیرہ میں مربوط منصوبہ بندی کو آگے بڑھاتی ہے اور اس کے لیے کوششوں کو براہِ راست کلسٹر اور ضلعی سطح پر مرکوز کیا جاتا ہے۔
ان ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی حمایت کے لیے، ٹیکسٹائل کی وزارت ہر ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کو سالانہ 12 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کر رہی ہے۔ مزید برآں، اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ صنعت کی بنیادی طاقت اس کے علاقائی کلسٹرز میں ہے، یہ پہل اپنی رسائی کو نچلی سطح تک بڑھا رہی ہے۔ اس میں ہر ضلع کے لیے سالانہ 1 لاکھ روپے کی اضافی گرانٹ شامل ہے، جو مخصوص ضلعی ایکشن پلان کی ترقی اور نفاذ کی بنیاد پر تقسیم کی جائے گی۔
ٹیکسٹائل کی وزارت نے کہا کہ یہ مفاہمت نامے باہمی تعاون پر مبنی وفاقیت کے جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔ حکومت کا مقصد ٹیکسٹائل کے اعداد و شمار کے نظام کو مضبوط بنا کر موجودہ اعداد و شمار کے خلا کو دور کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ 350 بلین امریکی ڈالر کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ترقی میں مدد کے لیے مضبوط اور حقیقی وقت کی معلومات دستیاب ہوں۔
****
ش ح۔ ک ا ۔ ع ر
U.NO.300
(रिलीज़ आईडी: 2212592)
आगंतुक पटल : 8