ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ڈی ای کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جینت چودھری نے خواتین کی ہنرمندی اور رہائشی رسائی کو فروغ دینے کے لیے این ایس ٹی آئی (خواتین) پانی پت میں جدید ترین گرلز ہاسٹل کا افتتاح کیا

प्रविष्टि तिथि: 08 JAN 2026 6:16PM by PIB Delhi

ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)اور حکومت ہند کے وزیر مملکت برائے تعلیم جناب جینت چودھری نے آج نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ(خواتین)پانی پت میں ایک نئے،سہولیات سے مکمل طور پر لیس گرلز ہاسٹل کا افتتاح کیا، جس میں اعلیٰ معیار کی تکنیکی تربیت اورمحفوظ، جامع رہائشی بنیادی ڈھانچے تک رسائی کے ذریعے نوجوان خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت ہند کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔

نیا گرلز ہاسٹل، جسے 2,758 مربع میٹر کے رقبے پر تیار کیا گیا ہے اور یہ ایک جی+2 منزلہ ہاسٹل ہے، جس میں حفاظت، رسائی اور پائیداری پر توجہ دی گئی ہے، این ایس ٹی آئی (خواتین) پانی پت کی رہائشی صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھاتی ہے۔  ہاسٹل میں کل 59 کمرے ہیں، جن میں ایک تفریحی کمرہ بھی شامل ہے۔  اس میں جدید50 ٹوئن-شیئرنگ رہائش، مہمانوں کے لیے سہولیات اور مشترکہ جگہیں ہیں، جو زیر تربیت افراد کو ایسے ماحول میں سیکھنے اور رہنے کے قابل بناتی ہیں،جن سے تعلیمی مہارت اور ذاتی ترقی کو حمایت ملتی ہے۔اس ڈھانچے میں توانائی کی بچت کرنے والے نظام اور جدید سہولیات شامل ہیں،تاکہ نوجوان خواتین کو محفوظ اور باوقار کیمپس زندگی مہیا کی جا سکے، جو انہیں تکنیکی شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے کی حوصلہ افزائی کریں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب جینت چودھری نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان کا ترقی کا سفر اس وقت مضبوط ہوتا ہے، جب نوجوان خواتین بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے عزائم کو پورا کرنے کے قابل ہوتی ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ہریانہ ہمیشہ بے پناہ توانائی، قابلیت اور کھیلوں کی مہارت کی سرزمین رہا ہے، جس میں ایسے نوجوان ہیں، جو ملک کے لیے فخر کے مواقع پیدا کرتے رہتے ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ نیا ہاسٹل اس بات کو یقینی بنائے گا کہ مزید نوجوان خواتین اعتماد کے ساتھ اعلیٰ ہنر مند کیریئر کے راستے پر آگے بڑھ سکیں اور وکست بھارت میں معنی خیز تعاون کر سکیں ۔

صدرجمہوریہ ہند کی طرف سے یکم جنوری کو حال ہی میں شروع کیے گئے ایس او اے آر (اسکلنگ فار اے آئی ریڈینیس)-#اسکل دی نیشنل چیلنج کا حوالہ دیتے ہوئے، جناب چودھری نے طلباء اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس تحریک میں فعال طور پر شامل ہوں ، اے آئی کورس کریں اور اپنے دوستوں اور کنبہ کے افراد کو حصہ لینے کے لیے نامزد کریں۔  انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج اے آئی سیکھنا تمام شعبوں میں نئے مواقع کے دروازے کھولتا ہے، ہر سیکھنے والے کو- پس منظر  سےقطع نظر -مستقبل کے لیے تیار ہونے اور ہندوستان کی ڈیجیٹل اور اقتصادی تبدیلی کو شکل دینے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔

یہ ہاسٹل ریاست بھر سے مزید زیر تربیت لڑکیوں کو تکنیکی اور مستقبل کے لیے تیار مہارتوں کو اپنانے کی ترغیب دے گی، یہ جانتے ہوئے کہ ان کے پاس سیکھتے وقت ایک محفوظ اور معاون رہائش گاہ ہے۔  وزیر موصوف نے تعلیم اور ہنر مندی میں خواتین کی شرکت کو مضبوط بنانے کے لیے ریاستی حکومت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرمایہ کاری سے نہ صرف خاندانوں کو فائدہ ہوتا ہے بلکہ مقامی معیشتوں کو بھی ترقی ملتی ہے ۔

اس نئے ہاسٹل کے اضافے کے ساتھ، این ایس ٹی آئی (ویمن)، پانی پت اب زیادہ طلب والے شعبوں میں داخلوں کو بڑھانے اور روزگار سے جڑنے والی صنعتی شراکت داریوں کو مزید مضبوط بنانے کی بہتر پوزیشن میں ہے۔ یہ افتتاح اس بات کی  سمت میں بڑی پیش رفت ہے کہ ہر نوجوان خاتون جو ابھرتے ہوئے شعبوں میں مواقع تلاش کرتی ہے،اسے کامیابی کے لیے موزوں ماحول میسر آئے اور اس طرح خواتین کی قیادت میں ترقی کے قومی وژن کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

اس تقریب میں جناب سنیل کمار گپتا ، آئی ایس ڈی ایس ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی) ایم ایس ڈی ای اور جناب سشیل کمار اگروال ، علاقائی ڈائریکٹر ، آر ڈی ایس ڈی ای ہریانہ کے ساتھ ساتھ سینئر حکام ، فیکلٹی ممبران ، تربیت یافتہ افراد اور مقامی نمائندوں نے بھی شرکت کی جو ریاست میں خواتین کی تکنیکی تعلیم کو آگے بڑھانے کے لیے حقیقی معنوں میں باہمی تعاون کی کوشش ہے ۔

گذشتہ برسوں کے دوران، این ایس ٹی آئی (خواتین) پانی پت ہریانہ میں خواتین کی ہنر مندی کے ایک اہم مرکز کے طور پر اُبھرا ہے، جو تربیت حاصل کرنے والوں کو فیشن ڈیزائن ٹیکنالوجی ، کاسمیٹولوجی ، الیکٹرانکس ، کمپیوٹر ایپلی کیشنز اور اسٹینوگرافی جیسے اعلی مانگ والے شعبوں میں صنعت سے منسلک صلاحیتوں سے آراستہ کرتا ہے۔  انسٹی ٹیوٹ عملی تعلیم، انٹرن شپ اور مؤثر پلیسمنٹ کے نتائج کو یقینی بنانے کے لیے اپنے صنعتی تعاون کو مضبوط کرنا جاری رکھے ہوئے ہے جو سیکھنے والوں کو ممکنہ اور پائیدار کیریئر کے مواقع اور کاروباری منصوبوں کی طرف بڑھنے کے قابل بناتا ہے۔ اس ادارے نے قومی فلیگ شپ منصوبوں کی بھرپور حمایت بھی کی ہے اور پی ایم وِشوکرما اور پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا جیسے نمایاں پروگراموں کے تحت خصوصی تربیتی کورسز منعقد کیے ہیں، تاکہ خواتین کو اُبھرتے ہوئے شعبوں میں روزگار کے وسیع مواقع کے لیے تیار کیا جا سکے۔ این ایس ٹی آئی (خواتین) پانی پت کی سابق طالبات نے مسلسل امتحانات اور مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے، جس سے اس ادارے کے اس کردار کو مزید تقویت ملی ہے کہ وہ پراعتماد، باصلاحیت اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ خواتین پیشہ ور تیار کر سکے، جو بھارت کی بڑھتی ہوئی اسکل اکانومی میں اہم کردار ادا کر نے والی ہوں۔

 

001.jpg

002.jpg

0003.jpg

********

ش ح۔ م م۔ن ع

U-306


(रिलीज़ आईडी: 2212586) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी