وزارت دفاع
ایئر چیف مارشل نے این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ2026 کا دورہ کیا
کیڈٹس کو سی اے ایس کی تلقین‘‘این سی سی کی اقدار کو برقرار رکھیں اور وردی سے بالاتر خدمات انجام دیں’’
प्रविष्टि तिथि:
08 JAN 2026 4:25PM by PIB Delhi
چیف آف دی ایئر اسٹاف (سی اے ایس)ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے 8 جنوری 2026 کو دہلی کینٹ میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) یوم جمہوریہ کیمپ(آر ڈی سی) کا دورہ کیا۔
انہوں نے فوج، بحریہ اور فضائیہ پر مشتمل تینوں ونگز کے این سی سی کیڈٹس کے ذریعے پیش کردہ ‘گارڈ آف آنر’ کا جائزہ لیا، جس کے بعد برلا بالیکا وِدیاپیٹھ، پلانی، راجستھان کی گرلز کیڈٹس کے ذریعے بینڈ کا مظاہرہ کیا گیا۔ ایئر چیف مارشل نے سماجی بیداری کے مختلف موضوعات پر تمام 17 این سی سی ڈائریکٹوریٹ کے کیڈٹس کے ذریعے تیار کردہ ‘فلیگ ایریا’ کا بھی معائنہ کیا، جس کے بعد انہوں نے این سی سی ‘ہال آف فیم’ کا دورہ کیا ۔
DEJV.JPG)
کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے، سی اے ایس نے ہندوستان کے نوجوانوں پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور قوم کی تعمیر اور نظم و ضبط، محب وطن اور اقدار پر مبنی شہریوں کی تشکیل میں این سی سی کے ذریعے ادا کیے گئے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے ملک بھر میں این سی سی کی زبردست موجودگی پر روشنی ڈالی، جس سے یہ 20 لاکھ سے زیادہ کیڈٹس کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی وردی والی تنظیم بن گئی، جس میں 40فیصد گرلز کیڈٹس شامل ہیں ۔
ایئر چیف مارشل سنگھ نے آپریشن سندور کے دوران اور مختلف سرکاری اقدامات کو فروغ دینے میں این سی سی کیڈٹس کی فعال شرکت کو سراہا۔ انہوں نے کیڈٹس پر زور دیا کہ وہ وردی سے بالاتر قوم پرستی کو برقرار رکھیں اور زندگی میں ‘کبھی نہ مرنے’ کے رویے کے ساتھ مسلسل بہتری کے لیے کوشش کریں۔
یوم جمہوریہ کیمپ کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے، سی اے ایس نے آر ڈی سی2026 میں اپنے متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کی نمائندگی کے لیے جگہ حاصل کرنے پر کیڈٹس کو مبارکباد دی۔
0MUU.JPG)
این سی سی کیڈٹس نے گروپ گانے، بیلے اور گروپ ڈانس پرفارمنس کے ذریعے ہندوستان کی بھرپور اور متنوع ثقافت کی نمائش کرتے ہوئے ایک دلچسپ ثقافتی شو کا مظاہرہ کیا، جسے ایئر چیف مارشل اور دیگر ممتاز مہمانوں نے سراہا۔
********
ش ح۔ م م۔ن ع
U-295
(रिलीज़ आईडी: 2212480)
आगंतुक पटल : 41