نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس اے آئی کے زیر اہتمام کامبیٹ اسپورٹس کوچزکے لیے اسپورٹس سائنسز ورکشاپ کا انعقاد، کھیلوں سے متعلق طریقۂ علاج کے اشتراک  میں استحکام


ایک عمیق اور عملی پروگرام کے طور پر ڈیزائن کی گئی اس ورکشاپ میں تربیتی طریقوں میں سائنسی اصولوں کونافذ کرنے پر خاص توجہ

ایس اے آئی ، صفدرجنگ اسپتال میں اسپورٹس انجری سینٹر ہندوستانی کھلاڑیوں کی ترجیحی نگہداشت کو یقینی بنانے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کرے گا

प्रविष्टि तिथि: 07 JAN 2026 6:20PM by PIB Delhi

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) نے نئی دہلی میں اپنے اسپورٹس سائنس ڈویژن میں کامبیت اسپورٹس کوچز کے لیے چار روزہ اسپورٹس سائنسز ورکشاپ کا آغاز کیا ہے ۔

اس ورکشاپ میں  مکے بازی ،کشتی اور جوڈو سمیت اہم کامبیٹ کھیلوں کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ایس اے آئی کے کوچ شرکت کر رہے ہیں اور اس کا مقصد کھیلوں کی سائنس کو روزانہ کی کوچنگ کے طریقوں میں شامل کرنا ہے ۔

ایک عمیق اور عملی پروگرام کے طور پر ڈیزائن کی گئی اِس ورکشاپ  میں تربیتی طریقوں میں سائنسی اصولوں کو نافذ کرنے پرخاص توجہ دی گئی ، جس میں کھیلوں کے لیے مخصوص قوت اور کنڈیشننگ ماڈلز پر خصوصی زور دیا گیا ہے ۔

کوچوں کو فنکشنل اسٹرینتھ ٹریننگ ، پلایومیٹرکس ، مرحلے وار مزاحمتی تربیتی پروگرامز  اور  شاندار کارکردگی  سے متعلق جسمانی ورزش کے بنیادی اصولوں کی تربیت دی جارہی ہے۔

ایس اے آئی کے اسپورٹس سائنس ڈویزن کے ڈائرکٹر اور سربراہ بریگیڈیئر (ڈاکٹر) ببھو کلیان نائک نے کہا ،“عزت مآب مرکزی وزیرِ کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ اور سکریٹری (کھیل) نے مستقل طور پر اِس ضرورت پر زور دیا ہے کہ اسپورٹس سائنس میں کوچز کی حوصلہ افزائی کی جائے  تاکہ اس کے اصول روزمرہ کی تربیت میں بروئے کار لائے جا سکیں،” اس امر کا اظہار کیا۔

انھوں نے یہ بھی کہا ،’’کھیلوں کے سائنسدانوں کے تعاون سے کوچوں کے ساتھ اس طرح کی مرکوز مصروفیات ، ہندوستان کے تمغوں کے امکانات میں مثبت کردار ادا کریں گی ۔ ہمارا وژن کھلاڑیوں پر مرکوز ہے ، کوچ کی قیادت میں ہے اور اسے اسپورٹس سائنس کی حمایت حاصل ہے ‘‘۔

ورکشاپ شواہد پر مبنی وارم اپ پروٹوکول ، طاقت اور استحکام کی تربیت  اور سائنسی بوجھ کے انتظام کی حکمت عملیوں کے ذریعے عام کامبیٹ کھیلوں کے دوران لگنے والی چوٹوں ، خاص طور پر کندھے سے متعلق مسائل کی روک تھام اور انتظام پر بھی توجہ دی  گئی ۔

کھیلوں کی غذائیت ، بازیابی سائنس ، اینٹی ڈوپنگ بیداری اور اطلاقی کھیلوں کی نفسیات سے متعلق مخصوص ماڈیول ایک جامع نقطہ نظر کو مزید تقویت دیتے ہیں جس کا مقصد ایتھلیٹ کی طویل مدتی کارکردگی اور کیریئر کی لمبی مدت ہے ۔

نئی دہلی کے  وردھمان مہاویر میڈیکل کالج اینڈ صفدرجنگ ہسپتال کے اسپورٹس انجری سینٹر کے ڈائرکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) دیپک جوشی نے اس  افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔

پروفیسر جوشی نے زور دے کر کہا کہ اسپورٹس سائنس ، کھیلوں سے متعلق طریقۂ علاج اور چوٹ لگنے پر علاج کے انتظام  کےمربوط انضمام سے بنیادی طور پر کھلاڑی کے کیریئر کی رفتار تبدیل ہوسکتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا ،’’یہ اشتراک ہندوستان کے کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کے لیے انتہائی سود مند ثابت ہوگا ۔ ایس اے آئی کے ذریعے ریفر کیے گئے کھلاڑیوں کو ترجیحی علاج ، مسلسل طبی انتظام  اور تربیت اور مقابلے کے لیے ایک ہموار راستہ ملے گا ‘‘۔

اس اشتراک کی بنیاد پر ، وردھمان مہاویر میڈیکل کالج اور صفدرجنگ اسپتال میں ایس اے آئی اور اسپورٹس انجری سینٹر (ایس آئی سی) نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر کی طرف سے اصولی منظوری کے بعد ایک تاریخی مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہیں ۔

مجوزہ فریم ورک کے تحت ، ایس آئی سی ایڈوانسڈ اسپورٹس میڈیسن اور جراحی اقدامات کو سنبھالے گا ، جبکہ ایس اے آئی اپلائیڈ اسپورٹس سائنس بحالی اور ریٹرن ٹو پلے پروٹوکول کا انتظام کرے گا ، جس سے ہندوستانی کھلاڑیوں کے لیے ترجیحی دیکھ بھال اور مقابلے میں محفوظ واپسی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –ک ح،ص –ج)

U. No. 259


(रिलीज़ आईडी: 2212327) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी