وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

 آرٹس کے اندرا گاندھی قومی مرکز کی جانب سے ’’آوازوں کے جگنو‘‘ کا اجرا، بھارت کی نامور آوازوں کی دستاویز بندی

प्रविष्टि तिथि: 07 JAN 2026 7:51PM by PIB Delhi

اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (اگنکا)، جو وزارتِ ثقافت کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے، بھارت کی چند نامور اور ممتاز آوازوں کی دستاویز سازی اور تحفظ کے لیے ایک منفرد اقدام شروع کرنے جا رہا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ریکارڈ شدہ انٹرویوز اور مستند مطبوعات کے ذریعے ان آوازوں کو محفوظ کرنا ہے۔برسوں کی مسلسل علمی اور آرکائیول محنت کے بعد ترتیب دیا گیا یہ اقدام 8 جنوری 2026 کو شام 4 بجے باقاعدہ طور پر ’’آوازوں کے جگنو‘‘ کے عنوان سے کتابی اور آڈیو دونوں صورتوں میں جاری کیا جائے گا۔یہ اشاعت آل انڈیا ریڈیو، ایف ایم چینلز، وائس اوور انڈسٹری، نشریات اور اسٹیج شاعری کی روایت سے وابستہ 31 شخصیات کے تخلیقی اور پیشہ ورانہ سفر کو قلم بند کرتی ہے۔

اس پروگرام کی صدارت ڈاکٹر سچّدانند جوشی، رکن سکریٹری، اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (اگنکا) کریں گے۔ معروف نشریاتی ماہر اور وائس ایکٹر جناب ہریش بھیمانی بطور مہمانِ خصوصی تقریب کی زینت بنیں گے، جبکہ ممتاز نشریاتی ماہر اور وائس ایکٹر جناب شمی نارنگ اعزازی مہمان ہوں گے۔ نامور وائس ایکٹر محترمہ سونل کوشل بطور خصوصی مہمان شرکت کریں گی۔ اس موقع پر جناب انوراگ پونیتھا، کنٹرولر، میڈیا سینٹر، اگنکا استقبالیہ خطاب کریں گے، جبکہ کتاب کی مرتب و مدیر ڈاکٹر شیفالی چترویدی اشاعت کا تعارف پیش کریں گی۔

یہ اشاعت ریڈیو اور آواز پر مبنی بیانیے کی دیرپا ثقافتی اہمیت کو نمایاں کرتی ہے—وہ روایت جس نے طویل عرصے سے سامعین کے ساتھ ایک گہرا جذباتی رشتہ قائم کر رکھا ہے۔ ایسی آوازوں کے ذریعے، جو نسل در نسل کہانیوں، کرداروں اور جذبات کو منتقل کرتی رہی ہیں، یہ منصوبہ اجتماعی یادداشت، قربت اور اعتماد کی تشکیل میں آواز کی منفرد قوت پر روشنی ڈالتا ہے۔ معاصر ڈیجیٹل دور میں بھی وائس اوور کا فن ایک اہم اور بامعنی ثقافتی ذریعہ بنا ہوا ہے، جو کہانی سنانے کے ماضی اور حال کے اندازوں کے درمیان پُل قائم کرتا ہے۔

کتاب اور آڈیو کے اجرا کی یہ تقریب ثقافتی دستاویز سازی اور تحفظ کے حوالے سے اگنکا کے مسلسل عزم میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔ مرکز اس موقع پر اہلِ علم، پیشہ ور افراد اور عام عوام کا خیرمقدم کرنے کا منتظر ہے—یہ تقریب بھارت کی مالا مال صوتی روایات کی وراثت اور ان کی موجودہ معنویت کے ساتھ بامقصد مکالمے کا وعدہ کرتی ہے۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :257    )


(रिलीज़ आईडी: 2212225) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी