بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
سربانند سونووال نے سابق مرکزی وزیر کبندرا پورکایستھ کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا
प्रविष्टि तिथि:
07 JAN 2026 7:39PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کبندرا پورکیاست کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو ذاتی نقصان اور آسام کی سیاسی زندگی میں ایک بڑا خلا قرار دیا۔
سونووال نے کہا، ’سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر جناب کبندرا پورکایستھ جی کے انتقال سے بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی پارٹی تنظیم کو نچلی سطح سے تعمیر کرنے کے لیے وقف کر دی، بے لوث خدمت کے لیے ایک معیار قائم کیا‘۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پورکایستھ کی زندگی خدمت اور خود کو معنون کی ایک روشن مثال تھی،اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مزید کہا،’مجھ جیسے ہزاروں لوگوں کے لیے، ان کا سفر اور رہنمائی مسلسل مثبت پیغام کا ذریعہ رہی ہے۔ وہ ہمت، لگن، رہنمائی کا ذریعہ اور میرے لیے صحیح معنوں میں ایک باپ کی شخصیت کے مانند تھے۔
سونووال نے کہا کہ پورکیاستھ کے انتقال نے ایک خلا چھوڑ دیا ہے جسے پُر کرنا مشکل ہوگا، اور انہوں نے اان کے بیٹے کناد پورکیاستھ، اہل خانہ اور ان کے چاہنے والوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
ش ح ۔ ال ۔ ع ر
UR-254
(रिलीज़ आईडी: 2212216)
आगंतुक पटल : 9