بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے ایم آئی ایچ انویسٹمنٹس ون بی وی کے ذریعہ روپن ٹرانسپورٹیشن سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ میں مجوزہ اضافی شیئر ہولڈنگ کے حصول کو منظوری دی

प्रविष्टि तिथि: 06 JAN 2026 10:25PM by PIB Delhi

سی سی آئی نے روپن ٹرانسپورٹیشن سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ میں ایم آئی ایچ انویسٹمنٹس ون بی وی کے ذریعہ مجوزہ اضافی شیئر ہولڈنگ کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔

یہ مجوزہ انضمام روپن ٹرانسپورٹیشن سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ(ریپیڈو/ہدف)میں ایم آئی ایچ انویسٹمنٹ ون(بی وی) (ایم آئی ایچ/اکیوائرر)کے ذریعے کچھ اضافی شیئر ہولڈنگ کے حصول سے متعلق ہے۔

حصول کنندہ پروسس این وی    کا بالواسطہ مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے۔حصول کنندہ کمپنی  اپنی پورٹ فولیو کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے کے سوائے بذات خود کوئی کاروباری سرگرمی انجام نہیں دیتی ہے، جو ہندوستان میں کاروباری سرگرمیاں انجام دیتی ہیں۔

ہدف کی کمپنی گاڑیوں(بائیک، تین پہئے اور کاروں) کے ذریعے آن ڈیمانڈ ٹرانسپورٹیشن اور ٹیکسی خدمات کی سہولت کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی خدمات کی فراہمی میں مصروف ہے۔ اس کی بنیادی سروس ایپ پر مبنی ریڈیو ٹیکسی سروسز ہے، جو صارفین کو ریپیڈو موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے سواری بک کرنے کی سہولت بہم پہنچاتی ہے۔

کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں صادر ہوگا۔

*****

 (ش ح –م ش ع،اش ق)

U. No. 223


(रिलीज़ आईडी: 2211992) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी