بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے نپون اسٹیل کارپوریشن کے ذریعے کروساکی ہریما کارپوریشن کے حصول کو منظوری دی
प्रविष्टि तिथि:
06 JAN 2026 10:23PM by PIB Delhi
کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے نپون اسٹیل کارپوریشن کے ذریعے کروساکی ہریما کارپوریشن کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ الحاق میں نپون اسٹیل کارپوریشن(نپون اسٹیل)کی طرف سے ٹینڈر پیشکش کے ذریعے کروساکی ہریما کارپوریشن (کروساکی) کے 53.4 فیصد شیئر ہولڈنگ کا حصول اور ممکنہ انخلاء (اگر قابل اطلاق ہو) (مجوزہ انضمام) شامل ہے۔فی الحال نپون اسٹیل کے پاس کروساکی میں 46.6فیصدحصص موجود ہیں اور اس طرح مجوزہ الحاق کے مطابق کروساکی میں نپون اسٹیل کی شیئر ہولڈنگ 100فیصد ہوجائےگی۔
نپون اسٹیل جاپان میں قائم اسٹیل میکر کمپنی ہے۔ ہندوستان میں، نپون اسٹیل ٹیوب اور پائپ کی تیاری اور آٹوموٹیو کولڈ رولڈ اسٹیل شیٹ، کرینک شافٹ اور آٹو پارٹس کی پروسیسنگ کے کاروبار میں مصروف ہے اور مختلف مصنوعات کی درآمد اور فروخت بھی کرتی ہے۔
کروساکی جاپان میں قائم ایک پبلک سیکٹر کی درج شدہ کمپنی ہے۔ ہندوستان میں کروساکی بالواسطہ طور پر اپنے ملحقہ اداروں کے ذریعے ریفریکٹری مصنوعات کی تیاری اور/یا فروخت میں مصروف ہے، جو لوہے اور اسٹیل، چونا، اسٹیل، ایلومینیم، پاور، سیمنٹ، تانبا وغیرہ کی صنعتوں میں خدمات فراہم کرتی ہے۔
کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں صادر ہوگا۔
*****
(ش ح ، م ش ع، اش ق)
U. No. 222
(रिलीज़ आईडी: 2211989)
आगंतुक पटल : 6