پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنچایتی راج کی وزارت 8 سے 9 جنوری 2026 کو، پونے کے یشدا میں ماڈل خواتین دوست گرام پنچایتوں کے بہترین طور طریقوں پر قومی ورکشاپ کا اہتمام کرے گی

प्रविष्टि तिथि: 06 JAN 2026 6:56PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کی وزارت ، حکومت ہند  ، دیہی ترقی اور پنچایت راج کے محکمے، حکومت مہاراشٹر کے تعاون سے،  یشونت راؤ چون اکیڈمی آف ڈیولپمنٹ ایڈمنسٹریشن (وائی اے ایس ایچ اے ڈی اے) میں 8 سے 9 جنوری 2026 کو، ماڈل خواتین دوست گرام پنچایت کے بہترین طور طریقوں پر دو روزہ قومی ورکشاپ کا اہتمام کر رہی ہے، جس کا مقصد مثال طور طریقے ساجھا کرنا اور  زمینی سطح پر صنفی مساوات اور خواتین کی اختیار دہی کو  فروغ دینے میں گرام پنچایتوں کی صلاحیت سازی کرنا ہے۔

جناب سشیل کمار لوہانی، پنچایتی راج کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری، شری ایکناتھ راجا رام داولے، پرنسپل سکریٹری، پرنسپل سکریٹری، دیہی ترقی اور پنچایت راج محکمہ، مہاراشٹر حکومت، جناب نرنجن کمار سدھانشو، ڈی جی، یشدا ، جناب وپل اُجوَل، ڈائریکٹر، ایم او پی آر، اور ڈاکٹر دیپا پرساد، چیف، پروگرامس اینڈ ٹیکنیکل سپورٹ، یو این ایف پی اے انڈیا کی موجودگی میں آئندہ روز ورکشاپ کا آغاز کریں گے۔

اس  ورکشاپ میں 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں، جیسے آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، دمن اور دیو اور دادر اور نگر حویلی، گوا، گجرات، کرناٹک، کیرل، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڈیشہ، راجستھان، تمل ناڈو اور تلنگانہ سے تقریباً 240 شرکا حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں منتخبہ نمائندے ، سب سے بہتر مظاہرہ کرنے والی ایم ڈبلیو ایف جی پی کے سکریٹری، بلاک ترقیاتی آفیسر، اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف رورَل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایتی راج (ایس آئی آر ڈی اور پی آر) کے ڈائرکٹر  اور ریاستی نوڈل آفیسر شامل ہیں۔

ورکشاپ پانچ موضوعاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گی جن میں گورننس، صحت اور غذائیت، تعلیم اور ہنر کی ترقی، اقتصادی مواقع تک رسائی، اور حفاظت اور تحفظ شامل ہیں۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ماڈل خواتین دوست گرام پنچایتیں پریزنٹیشنز اور پینل ڈسکشن کے ذریعے اپنی اختراعی حکمت عملیوں اور طریقوں کا اشتراک کریں گی۔ شرکاء کو ڈیش بورڈ انڈیکیٹرز اور پورٹل کی خصوصیات کے بارے میں تربیت دی جائے گی تاکہ پیش رفت کا پتہ لگایا جا سکے۔

ورکشاپ کا مقصد ایم ڈبلیو ایف جی پیز کو تجرباتی تعلیمی مراکز کے طور پر تیار کرنا اور شریک ریاستوں اور UTs میں بہترین طریقوں کے تبادلے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

پس منظر

پنچایتی راج کی وزارت نے 5 مارچ 2025 کو ماڈل خواتین دوست گرام پنچایت پہل قدمی کا آغاز کیا، جس کا مقصد ہر ضلع میں کم از کم ایک ایسی ماڈل گرام پنچایت  بنانا ہے جو خواتین اور لڑکیوں دونوں کے لیے موافق ہو۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے طے شدہ معیارات کی بنیاد پر ماڈل خواتین دوست گرام پنچایتوں کا انتخاب کیا، جس میں پنچایت ترقی عدد اشاریہ (پی اے آئی) ورژن1.0 کمپوزٹ اور پائیدار ترقیاتی اہداف (ایل ایس ڈی جیز) کی موضوع 9 کے تحت موضوع کے لحاظ سے اسکور، خواتین و اطفال کی ترقی جیسے متعلقہ محکموں کے ساتھ صلاح مشورہ، اور خواتین کی ترقی کے میدان میں کام کرنے والی تنظیموں سے حاصل ہوئے سجھاؤ شامل ہیں۔

ایلایس ڈی جیز کے تھیم 9 کے تحت، 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کل 744 گرام پنچایتوں کی شناخت ماڈل وومن فرینڈلی گرام پنچایتوں کے طور پر کی گئی ہے۔ وزارت نے ترقی کی نگرانی کے لیے چھ ذیلی تھیمز کے تحت 35 اشارے کے ساتھ ایک وقف شدہ ایم ڈبلیو ایف جی پی ڈیش بورڈ تیار کیا ہے۔ ماسٹر ٹرینرز ان ماڈل خواتین دوست گرام پنچایتوں کو صلاحیت پیدا کرنے اور سرپرست کی مدد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture2ZLH5.jpg

**********

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:212


(रिलीज़ आईडी: 2211907) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी