امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ  نےسری رنگم میں مقدس ارولمیگو ارنگناتھ سوامی مندر اور تروونئی کوول، تروچیراپلی، تمل ناڈو میں ارولمیگو جمبوکیشور مندر میں پوجا کی


مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ تمل ناڈو کے تروچیراپلی میں پونگل کی شاندار تقریبات میں بھی  شامل ہوئے

مرکزی وزیر داخلہ نے ہم وطنوں کی فلاح و بہبود کے لئے پرارتھنا کی

پونگل کا مقدس تہوار شکر گزاری اور ہم آہنگی کے ذریعے فطرت اور ہماری برادریوں کے ساتھ ہمارے گہرے تعلق کو زندہ کرتا ہے

یہ سب کے لیے مسرت، خوشحالی اور اچھی صحت کا باعث بنے

प्रविष्टि तिथि: 05 JAN 2026 9:20PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج سری رنگم میں مقدس ارولمیگو ارنگناتھ سوامی مندر اور تروونئی کوول، تروچیراپلی، تمل ناڈو میں ارولمیگو جمبوکیشور مندر میں پوجا کی۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ  تمل ناڈو کے تروچیراپلی میں پونگل کی شاندار تقریبات میں  بھی شامل ہوئے۔

‘ایکس’پر  ایک سلسلے وار پوسٹ میں، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ ‘‘خوش قسمتی کہ تمل ناڈو کے سری رنگم میں واقع مقدس ارولمیگو ارنگناتھ سوامی مندر میں پوجا کی۔ ملک کے تمام شہریوں کی فلاح و بہبودکے لیے دعا مانگی۔’’

جناب امت شاہ نے کہا کہ "تیروونئی کوول، تروچیراپلی، تمل ناڈو میں ارولمیگو جمبوکیشور مندر میں پوجا کرکےخوشی ہوئی۔

 

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا "آج تمل ناڈو کے تروچیراپلی میں پونگل کی شاندارتقریبات میں شامل ہو کر خوشی ہوئی ہے۔ یہ ایک مقدس تہوار ہے جو فطرت اور ہمارے سماج  کے ساتھ ہمارے گہرے رشتے کو شکرگزاری اور ہم آہنگی کے ذریعے زندہ کرتا ہے۔ یہ سب کے لیے فراوانی، خوشی اور اچھی صحت کی نعمتوں کا آغاز کرے۔"

 

************

ش ح۔ ع و۔ ج ا

 (U: 181)


(रिलीज़ आईडी: 2211715) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi