وزارت دفاع
تعارفی پروگرام - آئی این ایس چِلکا میں دو ہزار پچیس کے دوسرے بیچ کے زیرِ تربیت اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 JAN 2026 3:58PM by PIB Delhi
سال 2025 ء کے دوسرے بیچ کے زیرِ تربیت اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ( پی او پی ) 08 جنوری ، 2026 ء کو آئی این ایس چلکا میں منعقد کی جائے گی ۔ یہ پریڈ 16 ہفتوں پر مشتمل سخت اور جامع ابتدائی تربیت کی کامیاب تکمیل کی علامت ہے، جو تربیت یافتہ اہلکاروں کو جدید دور کی بحری کارروائیوں کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیار کرتی ہے۔
اس پاسنگ آؤٹ بیچ میں تقریباً 2700 تربیت یافتہ اہلکار شامل ہیں، جن میں 2100 اگنی ویر شامل ہیں (ان میں 110 سے زائد خواتین ہیں)۔ یہ موقع ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اگنی ویر ملک کی خدمت کے لیے اپنے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔
وائس ایڈمیرل سمیر سکسینہ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، جنوبی بحری کمان، اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے اور غروبِ آفتاب کے بعد منعقد ہونے والی تقریب کا معائنہ کریں گے۔ اس یادگار موقع پر تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں کے فخر محسوس کرنے والے اہلِ خانہ کے علاوہ معزز سابق فوجی اور کھیلوں کی نامور شخصیات بھی موجود ہوں گی۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ، بھارتی بحریہ کے اس عزم کی مظہر ہے کہ تربیت ، ایک پیشہ ور جنگی قوت کی بنیاد ہے۔ آئی این ایس چلکا نئے بھرتی ہونے والے افراد کو بہترین ملاحوں کے طور پر ڈھالنے میں کلیدی کردار ادا کرتا آ رہا ہے، جہاں نظم و ضبط، ثابت قدمی اور پیشہ ورانہ مہارتیں پیدا کی جاتی ہیں ، جو جدید بحری پلیٹ فارمز پر بحری خدمات کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہیں۔
مہمانِ خصوصی اختتامی تقریب کی صدارت بھی کریں گے۔ وہ نمایاں کارکردگی انجام دینے والے تربیت یافتہ اہلکاروں اور چیمپئن ڈویژن کو انعامات اور ٹرافیاں پیش کریں گے۔ اس موقع پر زیرِ تربیت اہلکاروں کا دو لسانی مجلہ ’ اَنکور ‘ کا اجراء بھی عمل میں آئے گا۔
یہ پاسنگ آؤٹ پریڈ ، بھارتی بحریہ کے یوٹیوب چینل، فیس بک پیج اور علاقائی دوردرشن نیٹ ورک پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔
5ZZC.jpeg)
AEUA.jpeg)
DOYT.jpeg)
....................
) ش ح – م ع - ع ا )
U.No. 157
(ریلیز آئی ڈی: 2211571)
وزیٹر کاؤنٹر : 36