وزارت دفاع
آتم نربھرتا کا مطلب اپ گریڈیشن کی صلاحیت، اور مکمل کنٹرول برقرار رکھتے ہوئے سازوسامان کی مقامی ساخت اور ترقی ہے:سکریٹری(دفاعی پیداوار)
प्रविष्टि तिथि:
12 DEC 2025 9:58PM by PIB Delhi
سکریٹری(دفاعی پیداوار) جناب سنجیو کمار نے موجودہ روایتی اور غیر روایتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے دفاعی مینوفیکچرنگ میں خود انحصاری حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے12 دسمبر 2025 کو نئی دہلی میں ہندوستان کے کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل کے زیر اہتمام ’دفاعی سیکٹر میں آتم نر بھر بھارت اور مختلف حکومتی اقدامات‘ کے عنوان پر لیکچر دیتے ہوئے، خود کفالت کی تعریف دوسروں پر انحصار نہ کرنے، سازوسامان کو مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کرنے، ان مصنوعات کو مکمل طور پر اپ گریڈ کرنے کی صلاحیت رکھنے اور ان پر کنٹرول رکھنے کے طور پر بیان کیا۔

سکریٹری (دفاعی پیداوار) نے ملک میں مضبوط دفاعی ماحولیاتی نظام کی تشکیل میں سریجن اسکیم، پازیٹیو انڈیجنائزیشن لسٹ، میک پروسیجرز، اور آئی ڈی ای ایکس اسکیم کے اثرات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے رسمی طریقہ کارکے فریم ورک کے اندر شفافیت کو یقینی بنانے میں آڈٹ ایجنسیوں کے اہم کردار پر زور دیا۔
*****
( ش ح ۔ م ش ع۔اش ق)
U. No. 151
(रिलीज़ आईडी: 2211559)
आगंतुक पटल : 19