شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوابازی کے وزیر نے آئندہ دھندکے موسم سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کی صدارت کی
جناب رام موہن نائیڈو نے متعلقہ فریقوں کو دھند اور کہرا کی کارروائیوں کے لیے سخت ایس او پیز کو نافذ کرنے کی ہدایت کی
وزیر موصوف نے کہا کہ ہر مسافر اہم ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 DEC 2025 6:00PM by PIB Delhi
شہری ہوابازی کے وزیر جناب رام موہن نائیڈو نے موسم سرما کے شیڈول کی آئندہ دھند اور کہرے کے موسم سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آج تمام اہم شراکت داروں کے ساتھ ایک جامع جائزہ میٹنگ کی صدارت کی، جس میں شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی سی اے) ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) ایئرپورٹ آپریٹرز ، ایئر لائنز اور سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) شامل ہیں ۔
جناب رام موہن نائیڈو نے تمام شراکت داروں کو مکمل تعمیل کو یقینی بنانے ، جوابدہی طے کرنے اور دھند و کہرے کی کارروائیوں کے لیے سخت ایس او پیز کو نافذ کرنے کی ہدایت کی ۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ریئل ٹائم ڈیٹا کے تبادلے ، وار رومز کو فعال کرنے اور اہل عملے کے ساتھ سی اے ٹی-II/III کے مطابق طیاروں کی تعیناتی پر زور دیا جانا چاہیے تاکہ بلا رکاوٹ اور ہموار آپریشن کو برقرار رکھا جا سکے ۔
محفوظ ،بلا رکاوٹ اور ہموار و مربوط آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں ، ساتھ ہی مسافروں کو وقت پر اپ ڈیٹ سے متعلق اطلاع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ انہیں پہلے سے اچھی طرح سے تیاری کرنے میں مدد ملے ۔ ہر مسافر اہم ہیں اور مسافروں کی تکلیف کی کسی بھی صورت کو واضح جواب دہی کے ساتھ حل کیا جائے گا ۔
شہری ہوابازی کے سکریٹری جناب سمیر کمار سنہا ، ڈی جی سی اے جناب فیض احمد قدوائی ، اے اے آئی کے چیئرمین جناب وپن کمار اور شہری ہوابازی کی وزارت کے دیگر سینئر افسران ، ہوائی اڈے کے آپریٹرز ، ایئر لائنز اور سی آئی ایس ایف کے اہلکار بھی جائزہ میٹنگ میں موجود تھے ۔
****
ش ح۔م م ع۔ش ت
U NO: 148
(ریلیز آئی ڈی: 2211501)
وزیٹر کاؤنٹر : 18