بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’گیان-بیان کی محصور کن تال امن اور روحانی طاقت کا احساس پیدا کرتی ہے:’’ سربانند سونووال


سربانند سونووال نے ڈبرو گڑھ میں ‘مریدنگیا گیان-بیان’ ادارے کے ریاستی کنونشن میں شرکت کی

سربانند سونووال نے گیان بیان روایت میں تعاون کے لیے بنشی بکلیال کو مبارکباد دی

سربانند سونووال نے ٹیک پر مبنی دور میں روحانی اور ثقافتی اقدار کے تحفظ پر زور دیا

प्रविष्टि तिथि: 04 JAN 2026 9:08PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر (ایم او پی ایس ڈبلیو) سربانند سونووال نے آج راجگر میں منعقدہ ایک روزہ اکھنڈ بھگوت پاٹھ اور سری سری اونیتی ستر کے رسمی پروگرام کے ساتھ ‘مریدنگیا گیان-بیان سنستھا، آسام’ کے دوسرے دو سالہ مکمل ریاستی کنونشن میں شرکت کی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، سربانند سونووال نے مریدانگیا گیان-بیان روایت کے عمل، تحفظ اور تبلیغ میں تنظیم کے مسلسل تعاون کی تعریف کی، اور اسے آسام کی ثقافتی زندگی کا ایک لازم و ملزوم حصہ قرار دیا۔

سربانند سونووال نے کہا ‘‘مریدنگیا گیان-بیان روایت آسام کی ثقافتی زندگی کا ایک لازم و ملزوم حصہ ہے۔ مسلسل مشق اور لگن کے ذریعے، اس نے ہمارے ثقافتی منظر نامے کو تقویت بخشی ہے اور نوجوان نسلوں کو ہماری کلاسیکی اور لوک روایات میں جڑے رہنے کی ترغیب دی ہے،’’

مرکزی وزیر نے کہا کہ مردانگیا گیان-بیان سنستھا جیسی تنظیموں نے اس بات کو یقینی بنانے میں اہم  رول  ادا کیا ہے کہ تربیت، کارکردگی اور نظم و ضبط کے ذریعہ نوجوان نسل کے ساتھ روایت کو جوڑ کر آسام کا  مالا مال  ثقافتی ورثہ ترقی کی منازل طے کرتا رہے۔

سربانند سونووال نے مزید کہا، "آج اس وسیع ثقافتی کینوس کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر، میں واقعی مغلوب ہو گیا ہوں۔ قدیم زمانے سے، گیان بیان روایت ہمارے گاؤں میں رائج ہے۔ میں بھی گاؤں کا بیٹا ہوں۔ بچپن سے، میں کھول اور مردنگا کی گونج  دیکھ  اور سن کر اپنے نامگھروں میں بڑا ہوا ہوں اور  مردنگا قدیم ہندوستان کے بہترین سازوں میں سے ایک ہے، قدیمی بیانیہ کے مطابق یہ ایک روحانی ساز ہے اس کا کوئی تحریری نسخہ نہیں ہے، بلکہ یہ ایک الگ روایت اور اسلوب کے ذریعے پیدا ہوتا رہا ہے۔ آسام کے گاؤں میں سرایت پذیر گیان بیان روایتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ایک انتہائی باعث فخر اور  اطمینان بخش  عمل ہے۔ آج اس کو ممکن بنانے کے لیے میں اس پروگرام سے وابستہ ہر فرد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

پروگرام کے دوران، سونووال نے مرنگیا گیان بیان کی مشق، تربیت اور کارکردگی کے لیے کئی دہائیوں کی لگن کے اعتراف میں، ڈبرو گڑھ ضلع کے کامچوک گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک ممتاز بیان فنکار بنشی بکلیال کو بھی نوازا۔ سونووال نے منتظمین کو آسام کے روایتی فن کی مختلف قسموں کے تحفظ اور فروغ کے لیے ان کی مسلسل کوششوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس تقریب میں  شاندار ثقافتی پرفارمنس پیش کی گئی اور اس میں آسام حکومت کے وزیر ثقافت، بمل بورا، راجیہ سبھا کے رکن، رامیشور تیلی، اونیتی ستر ترادھیکر سری سری پتمبر دیو گوسوامی، آسام پیٹرو کیمیکلز لمیٹڈ کے چیئرمین بکل ڈیکا، اور دیگر معززین، ثقافتی ماہرین اور عوام کے اراکین نے شرکت کی۔

***

 (ش ح ۔ش ب۔رض)

U. No. 123


(रिलीज़ आईडी: 2211352) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Assamese , हिन्दी