بجلی کی وزارت
بجلی کے وزیر ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹوں کا جائزہ لینے کے لیے دو روزہ دورے پر جموں و کشمیر پہنچے
پہلے دن سلال، ساولکوٹ اور ریٹل پروجیکٹوں کا جائزہ لیا
प्रविष्टि तिथि:
04 JAN 2026 6:27PM by PIB Delhi
بجلی اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال ، بجلی کی وزارت حکومت ہند کے سکریٹری جناب پنکج اگروال کے ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں این ایچ پی سی پن بجلی پروجیکٹوں کا جائزہ لینے کی غرض سے آج جموں پہنچے۔
این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی جناب بھوپندر گپتا نے محترم وزیر کو جموں و کشمیر میں موجود مختلف این ایچ پی سی پن بجلی پروجیکٹوں کی پیش رفت کے بارے بتایا۔ اس دو روزہ دورے میں رئیسی، رام بن اور کشتواڑ اضلاع میں قائم پروجیکٹوں کا معائنہ شامل ہے۔آج، جناب منوہر لال نے این ایچ پی سی کے سلال پروجیکٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جاری کاموں کی جانکاری دی گئی۔انہوں نے این ایچ پی سی کو سلال آبی ذخائر کے تلچھٹ ہٹانے کے آپریشنوں میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔ یہاں یہ ذکر کرنا بھی ضروری ہے کہ سلال بجلی اسٹیشن، جو ضلع رئیسی میں دریائے چناب پر واقع ہے، یہ سندھو آبی سمجھوتے (آئی ڈبلیو ٹی) کی معطلی کے بعد تلچھٹ کی صفائی کے کام میں مصروف ہے، جس کا مقصد جمع ہوئی گاد کو ہٹانا اور آبی ذخائر کے زائد از استعال کو یقینی بنانا ہے۔

سلال پاور اسٹیشن کے دورے کے دوران، وزیر نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے پاور اسٹیشن کے احاطے میں شجرکاری مہم بھی چلائی۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ اور مختلف متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام سے بھی بات چیت کی تاکہ کاموں کی بروقت تکمیل کے لیے مربوط کوششوں کو یقینی بنایا جا سکے۔

کشتواڑ کے راستے میں، جناب منوہر لال نے ساولکوٹ ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ (1856 میگاواٹ) کا فضائی معائنہ کیا۔
کشتواڑ پہنچنے پر، انہوں نے ریٹل ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈیم کنکریٹنگ کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور پروجیکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ کام کو موثر اور مقررہ مدت میں مکمل کریں۔
تصاویر: ریٹل ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ، کشتواڑ
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:121
(रिलीज़ आईडी: 2211313)
आगंतुक पटल : 23