کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کیپٹو اور تجارتی کانوں کی شاندار کارکردگی کے نتیجے میں کوئلے کی پیداوار اور ترسیل میں نمایاں اضافہ

प्रविष्टि तिथि: 02 JAN 2026 5:40PM by PIB Delhi

مالی سال 2025-26کے دوران دسمبر 2025 میں کیپٹو اور تجارتی کانوں سے کوئلے کی پیداوار اور ترسیل میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس عرصے میں کوئلے کی پیداوار 19.48 ملین ٹن (ایم ٹی) رہی، جبکہ اس ماہ کے دوران کوئلے کی ترسیل 18.02 ملین ٹن درج کی گئی۔ یہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں پیداوار میں 5.75 فیصد سال بہ سال اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

مالی سال 2025-26 کی تیسری سہ ماہی (کیو3) کے دوران، کیپٹو اور تجارتی کانوں سے مجموعی کوئلہ پیداوار 54.14 ملین ٹن (ایم ٹی) تک پہنچ گئی، جبکہ ترسیل 50.61 ملین ٹن رہی۔ اس سہ ماہی میں پیداوار میں سال بہ سال 5.35 فیصد اضافہ درج کیا گیا، جو شعبے میں مسلسل آپریشنل رفتار کی عکاسی کرتا ہے۔

مجموعی طور پر، مالی سال 2025-26 میں دسمبر تک، اس شعبے نے مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جہاں کوئلے کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.72 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ ترسیل میں 6.98 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔ یہ حوصلہ افزا رجحانات شعبے میں بہتر آپریشنل کارکردگی اور کان کنی کی صلاحیت کے زیادہ مؤثر استعمال کی عکاسی کرتے ہیں۔

منسلک گراف واضح طور پر مستقل کارکردگی میں بہتری کو ظاہر کرتا ہے، جہاں پیداوار اور ترسیل دونوں میں مضبوط اضافہ دکھائی دیتا ہے۔

coal.png

وزارت  کے مطابق، اس شعبے کی بہتر کارکردگی کا سبب اسٹریٹجک پالیسی اقدامات کی ایک سلسلہ وار عملداری، سخت نگرانی اور شراکت داروں کو مسلسل تعاون فراہم کرنا ہے۔ یہ کوششیں آپریشنل منظوریوں کو تیز کرنے اور پیداواری صلاحیتوں میں توسیع کے لیے نہایت مؤثر ثابت ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں کوئلے کی پیداوار اور ترسیل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

وزارتِ کوئلہ کیپٹو اور تجارتی کوئلہ کان کنی کے لیے ایک مستحکم اور کارکردگی پر مبنی ماحول کے قیام پر مسلسل توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔ مسلسل پالیسی سہولت کاری، کارکردگی کی قریبی نگرانی اور شراکت داروں کے ساتھ مربوط رابطے کے ذریعے، وزارت کا مقصد کوئلے کی قابل اعتماد دستیابی کو یقینی بنانا، اہم شعبوں میں بلا تعطل آپریشنز کی حمایت کرنا اور ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی ضروریات کو پورا کرنا ہے، جس کے ذریعے طویل مدتی قومی ہدف “وکست بھارت 2047” کی تعمیر میں تعاون فراہم کیا جا سکے۔

 

*********

 

ش ح۔ت ف ۔م الف

U. No-74


(रिलीज़ आईडी: 2210884) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी