شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

‘‘ اپنے سروے کو جانیں : غیر رجسٹرڈ شعبے کے اداروں کے سالانہ سروے  ( اے ایس یو ایس ای )  کے لیے صارف گائیڈ جاری ’’ - ڈاٹا صارفین کے لیے پہلی جامع ، قابل فہم  اور قارئین دوست گائیڈ

प्रविष्टि तिथि: 02 JAN 2026 4:00PM by PIB Delhi

اہم نکات:

  • این ایس او نے ‘‘ اپنے  سروے کو جانیں: اے یوزر گائیڈ ٹو دی اینوئل سروے آف اَن اِنکارپوریٹیڈ سیکٹر اینٹرپرائزز (اے ایس یو ایس ای) جاری کیا۔ یہ پہلا صارف دوست  گائیڈ  ہے ، جس کا مقصد ڈاٹا صارفین کے ساتھ فعال رابطہ قائم کرنا اور سروے کے عمل کو زیادہ شفاف، آسان اور قابل فہم انداز میں پیش کرنا ہے تاکہ اے ایس یو ایس ای ڈاٹا کے باخبر اور مؤثر استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔
  • یہ دستاویز سادہ، منظم اور صارف دوست انداز میں اے ایس یو ایس ای کے اہم پہلوؤں، ڈاٹا کی جمع آوری، پراسیسنگ، تصدیق، تخمینے اور معیار کی یقین دہانی کے فریم ورک کی وضاحت کرتی ہے۔
  • یہ اقدام  ، این ایس او کی جانب سے بہتر رابطہ کاری، مؤثر آگاہی اور سروے کے عمل کی سمجھ بوجھ میں اضافہ کے لیے ایک فعال قدم ہے۔

 

شماریات کے قومی دفتر  ( این ایس او )  نے ڈاٹا صارفین کے لیے اپنی پہلی خصوصی اشاعت  ‘‘ اپنے سروے کو جانیں : غیر رجسٹرڈ شعبے کے اداروں کے سالانہ سروے  ( اے ایس یو ایس ای )  کے لیے صارف گائیڈ جاری ’’ جاری کی ہے ۔یہ اشاعت  این ایس او  کی ڈاٹا صارفین کی کمیونٹی کو باخبر، باشعور اور فعال بنانے کی وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔

اے ایس یو ایس ای  ،  بھارت کی معیشت کے غیر رجسٹرڈ غیر زرعی شعبے کے سرکاری اعدادوشمار کا ایک اہم ذریعہ ہے، جو روزگار پیدا کرنے، معاشی  طور پر مدد فراہم کرنے اور اقتصادی پیداوار میں تعاون دینے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ یہ شعبہ انکارپوریٹڈ سیکٹر کی داخلی ویلیو چینز میں بھی اہم رابطے کا کام کرتا ہے۔ شعبے کی وسیع پیمائش، تنوع اور ہٹیروجینیٹی کے پیش نظر، سروے کے تصورات، دائرہ کار اور طریقہ کار کی واضح سمجھ  اے ایس یو ایس ای  کے ڈاٹا کی مناسب تشریح اور پالیسی سازی، تحقیق اور عوامی مباحثے میں مؤثر استعمال کے لیے ضروری ہے۔

یہ دستاویز جامع اور صارف دوست رہنما کے طور پر تیار کی گئی ہے تاکہ  اے ایس یو ایس ای  کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔ یہ قابلِ فہم اور  پڑھنے میں آسان انداز میں استعمال شدہ طریقہ کار اور ڈاٹا کی معیاری  و بروقت فراہمی کے عمل کی وضاحت کرتی ہے اور صارفین کو نتائج کی تشریح اور مؤثر استعمال میں مدد فراہم کرتی ہے۔

یہ گائیڈ  مرکزی و ریاستی حکومتوں کی وزارتوں و محکموں، پالیسی سازوں، محققین، تعلیمی اداروں، صنعت کے  متعلقہ فریقوں  اور عوام سمیت وسیع طبقہ کے صارفین کے لیے تیار کی گئی ہے۔ اس دستاویز کی تیاری عالمی معیار کے بہترین طرزعمل کے مطابق کی گئی ہے  ، جو نیشنل اعداد و شمار  پر مبنی نظام دنیا بھر میں سروے کے ڈیزائن، عمل اور نتائج کی وضاحت میں اپناتے ہیں۔ اس اقدام کے ذریعے این ایس او   کا مقصد ، رابطہ کاری بہتر بنانا، متعلقہ فریقوں کی شمولیت کو مستحکم کرنا اور سرکاری اعدادوشمار پر عوام کے اعتماد میں اضافہ کرنا ہے ۔

دستاویز میں سروے کے شرکاء کے لیے مخصوص سیکشن بھی شامل ہے، جو عام سوالات، خدشات اور شکوک کو حل کرتا ہے  ، جو فیلڈ تحقیقات کے دوران پیدا ہو سکتے ہیں۔ سروے کے عمل، مقاصد اور راز داری کے اقدامات کی وضاحت کے ذریعے، یہ سیکشن شرکاء کے اعتماد کو مضبوط اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

براہ کرم اس دستاویز تک رسائی کے لیے ایم او ایس پی آئی  کی سرکاری ویب سائٹ  https://mospi.gov.in/ پر رجوع کریں ۔

 

*************************************

U.No. 66

(ش ح۔  ش ت ۔ ع ا)

 


(रिलीज़ आईडी: 2210842) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: हिन्दी , English