جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم این آر ای  کےسیکریٹری نے پی ایم سوریا گھر کے تحت ایم ایس ایم ایز اور دیگر اہم منصوبوں کے لیے آئی آر ای ڈی اے  کی قیادت میں مضبوط مالی معاونت کی ضرورت پر زور دیا


ایم این آر ای  نے آئی آر ای ڈی اے  کو اس کی ترقی کے سفر میں مکمل حمایت فراہم کرنے کا یقین دلایا: جناب سنتوش کمار سارنگی

آئی آر ای ڈی اے  نے نیا سال 2026 کے موقع پر ایک غیر رسمی تقریب کا انعقاد کیا

प्रविष्टि तिथि: 01 JAN 2026 5:32PM by PIB Delhi

انڈین رینیو ایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے ) نے 1 جنوری 2026 کو نیا سال 2026  کا جشن منانے کے لیے ایک غیر رسمی تقریب کا انعقاد کیا۔ آئی آر ای ڈی اے  نے یہ تقریب اپنے ملازمین کے لیے نئی دہلی کے انڈیا ہیبیٹ سینٹر میں منعقد کی، جس کا مقصد سال کے آغاز کو اتحاد کے جذبے اور نئے عزم کے ساتھ منانا تھا۔

اس موقع پر تقریب میں جناب سنتوش کمار سارانگی،نئی و قابل تجدید توانائی کی وزارت کے (ایم این آر ای ) سیکریٹری، ایم این آر ای  کے جوائنٹ سیکریٹری جناب جے وی این سبرا منیم ،  آئی آر ای ڈی اے  کےچیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر جناب پردیپ کمار داس،؛ ڈائریکٹر (فائنانس)، آئی آر ای ڈی اے ڈاکٹر بجے کمار موہنتی، ہڈکو کے سی ایم ڈی جناب سنجے کلشریشٹھ اور دیگر سینئر افسران کی شرکت رہی۔

image001JOFE.png

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنتوش کمار سارانگی نے ٹیم سازی کی اہمیت اور نوجوان پیشہ وران کی تربیت پر زور دیا تاکہ انہیں مستقبل کے رہنما کے طور پر تیار کیا جا سکے۔ آئی آر ای ڈی اے  کے بڑھتے ہوئے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، انہوں نے ایم ایس ایم ایز اور دیگر اہم منصوبوں جیسے پی ایم سوریا گھر اسکیم کے تحت مالی معاونت کو بڑھانے کی ضرورت کو اجاگر کیا اور آئی آر ای ڈی اے  کی ترقی کے سفر میں ایم این آر ای  کی جانب سے مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔

ایم این آر ای  کے سیکریٹری اور جوائنٹ سیکریٹری جناب پردیپ کمار داس اور آئی آر ای ڈی اے  کے سی ایم ڈی کا خیرمقدم کرتے ہوئے تمام ملازمین کو نیا سال مبارک کی گرمجوشی سے مبارکباد دی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ آئی آر ای ڈی اے  کا عملہ یکم جنوری 2025 کو 168 ملازمین سے بڑھ کر 2026 میں 227 ملازمین ہو گیا ہے، جس میں خواتین کی تعداد تقریباً 23فیصد ہے، جو کہ سی پی ایس ایز کے اوسط 9.5فیصد سے کافی زیادہ ہے۔ مذکورہ ترقی معیاری کارپوریٹ گورننس اور مالی نظم و ضبط کے ذریعے حاصل کی گئی ہے، اور اسی طریقہ کار کو جاری رکھتے ہوئے پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔

image002MTYZ.jpgimage0030GV8.jpg

جناب داس نے آئی آر ای ڈی اے  کی مضبوط مالی کارکردگی کو بھی اجاگر کیا، جس میں 31 دسمبر 2025 تک (عارضی) مجموعی قرض کی منظوری2,78,016 کروڑ روپے، مجموعی ادائیگیاں 1,80,988 کروڑ روپے اور قرض کی مجموعی رقم 87,975 کروڑروپے تھی۔ انہوں نے اہم سنگِ میلوں کا بھی ذکر کیا، جن میں ایف وائی 2024–25 میں آئی آر ای ڈی اے  کا اب تک کا سب سے زیادہ سالانہ منافع برائے ٹیکس کے بعد 1,699 کروڑ روپے اور ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کی جانب سے بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری شامل ہے۔

اپنے شکریہ کے کلمات میں، ڈائریکٹر (فائنانس) نے ملازمین کے ٹیم ورک کے جذبے کو سراہا اور انہیں اعلیٰ معیارات کی حکمرانی اور کارکردگی کو برقرار رکھنے کی ترغیب دی۔Top of FormBottom of For

********

 

 (ش ح ۔ع ح۔اک م)

U. No. 33

 


(रिलीज़ आईडी: 2210576) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी