وزارت دفاع
ائیر مارشل نرمدیشور تیواری ہندوستانی فضائیہ کے فضائی عملہ کےنائب سربراہ کےعہدے سے ریٹائر ہوگئے
प्रविष्टि तिथि:
31 DEC 2025 7:03PM by PIB Delhi
ائیر مارشل نرمدیشور تیواری ملک کے لیے چار دہائیوں کی شاندار خدمات انجام دینےکے بعد31 دسمبر 2025 کو ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کےفضائی عملہ کے نائب سربراہ کے عہدےسے ریٹائر ہو گئے۔
ایئر مارشل تیواری کو 7 جون 1986 کو آئی اے ایف کے فائٹر اسٹریم میں فلائنگ پائلٹ کے طور پر کمیشن دیا گیا تھا۔ مختلف قسم کے طیاروں پر 3600 گھنٹے سے زیادہ پرواز کے تجربے کے ساتھ ایئر مارشل نے مختلف عملے اور کمانڈ کی تقرری کی۔ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر اور ایک تجرباتی ٹیسٹ پائلٹ ہونے کے علاوہ ایئر مارشل ایئر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج امریکہ سےگریجویٹ ہیں۔ اپنے نامور کریئر کے دوران انہوں نے ویلنگٹن میں آئی اے ایف ٹیسٹ پائلٹس اسکول اور ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج میں ڈائرکٹنگ اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس کے وسیع فیلڈ تجربے میں مختلف ہتھیاروں اور نظاموں کی عملی جانچ شامل تھی، جس میں سال 1999 میں کارگل جنگ کے دوران ’لائننگ‘ لیزر ڈیزینیشن پوڈ کو استعمال کرنا شامل تھا۔ ایئر مارشل نے 2013 سے 2016 تک پیرس میں ایئر اتاشی کے طور پر خدمات انجام دیں۔آئی اے ایف میں اپنے کریئر کے دوران وہ اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف (پروجیکٹس)، اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف (پلانز)، ایئر ہیڈکوارٹر (وی بی) میں ڈپٹی چیف آف دی ایئر اسٹاف اور ساؤتھ ویسٹرن ایئر کمانڈ میں ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف کے عہدوں پر فائز رہے۔
ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ایئر مارشل تیواری کو پرم وششٹھ سیوا میڈل (2025)، اتی وششٹھ سیوا میڈل (2022) اور وایوسینا میڈل (2008) سے نوازا گیا۔ سال 2025 میں عملی طور پر نمایاں خدمات کے لیے انہیں سرووتم یودھ سیوا میڈل سے نوازا گیا۔
(1)RVJK.jpeg)
(1)MPRC.jpeg)
(2)7VTV.jpeg)
********
(ش ح ۔م ح۔رض)
U. No. 07
(रिलीज़ आईडी: 2210375)
आगंतुक पटल : 15