ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سال 2025 - دہلی میں ہوا کے معیار کا تناظر

प्रविष्टि तिथि: 31 DEC 2025 8:13PM by PIB Delhi

قومی راجدھانی خطہ اور ملحقہ علاقوں میں فضائی معیار کے انتظام سے متعلق کمیشن (سی اے کیو ایم) نے اپنے قیام (2021) کے بعد سے ہدایات، مشاورتی اعلانات  اور احکامات کے ایک سلسلے کے ذریعے دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے مختلف پالیسی اقدامات اور زمینی کارروائیاں شروع کی ہیں۔

سال 2025 کے دوران تمام متعلقہ فریقوں کی مسلسل، مربوط اور پُرعزم کوششوں کے نتیجے میں دہلی میں مجموعی فضائی معیار میں مزید بہتری آئی ہے، جس کا ثبوت یہ ہے کہ 2025 میں ریکارڈ 79 دن ایسے رہے جب ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 100 یا اس سے کم رہا، یعنی یہ دن اچھی‘ اور ’اطمینان بخشزمروں میں شامل تھے، جوکہ صرف کووڈ سال 2020 کے بعد سب سے کم ہے۔ سال 2025 میں شدید سے انتہائی شدیداے کیو آئی والے دنوں کی تعداد بھی 2018 کے بعد دوسری کم ترین رہی، جو کہ صرف 8 دن تھی۔

 دہلی کے لیے مہینہ وار اے کیو آئی اوسط

 

Avg AQI

2018

2019

2020

2021

2022

2023

2024

2025

January

328

328

286

324

279

311

355

306

February

243

242

241

288

225

237

218

214

March

203

184

128

223

217

170

176

170

April

222

211

110

202

255

180

182

210

May

217

221

144

144

212

171

223

170

June

202

189

123

147

190

130

179

141

July

104

134

84

110

87

84

96

78

August

111

86

64

107

93

116

72

89

September

112

98

118

78

104

108

105

105

October

269

234

265

173

210

219

234

223

November

335

312

328

377

321

373

374

354

December

360

337

332

336

319

348

294

351

 

 

 

سال 2025 کے دوران فروری اور جولائی کے مہینوں میں 2018 کے بعد سے ان مہینوں کے لیے اب تک کا سب سے کم اوسط اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا، جو کووڈ سال 2020 سے بھی کم ہے۔ مزید یہ کہ کووڈ سال 2020 کو چھوڑ کر، جنوری، مئی اور جون کے مہینوں میں بھی 2025 کے دوران اوسط اے کیو آئی دوسری کم ترین سطح پر رہا، جو 2018 سے گزشتہ سات برسوں کے اسی مہینوں کے مقابلے میں کم ہے۔

پی ایم 10 اور پی ایم 2.5 کی ارتکازات کا تقابلی جائزہ

مزید برآں، دہلی میں پارٹیکیولیٹ میٹر کے یومیہ اوسط اخراجی ارتکاز (پی ایم 2.5 اور پی ایم 10) کی 29 دسمبر تک کی تقابلی قدریں درج ذیل ہیں:

 

Year

Daily avg. PM10 (µgm/m3)

Daily avg. PM2.5 (µgm/m3)

2018

241

113

2019

217

107

2020*

180

94

2021

211

105

2022

211

98

2023

205

100

2024

212

104

2025

197

96

* Covid Year

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I0QZ.gif

 

 

اس طرح سال 2025 میں، کووِڈ سے متاثرہ سال 2020 کو چھوڑ کر، پی ایم 10 اور پی ایم 2.5 کے ارتکاز کی اب تک کی سب سے کم اوسط قدریں ریکارڈ کی گئیں۔

اسی طرح سال 2025 میں بھی، کووِڈ سال 2020 کے علاوہ، اچھی‘ سے ’اطمینان بخش‘ (اے کیو آئی 0 تا 100) زمرے میں آنے والے دنوں کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی۔

Year

2018

2019

2020

2021

2022

2023

2024

2025

‘Good’ to ‘Satisfactory’ AQI Days

53

61

100

73

68

61

66

79

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027J4T.gif

دسمبر 2025 کے دوران بالکل ساکن یا نہایت کم رفتار ہواؤں اور ناموافق موسمی حالات کے باعث ماہانہ اوسط اے کیو آئی 351 جیسی غیر معمولی حد تک بلند سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے باوجود، سال 2025 کا مجموعی اوسط اے کیو آئی، کووِڈ سال 2020 کو چھوڑ کر، 2018 کے بعد کے گزشتہ سات برسوں میں سب سے کم رہا، جیسا کہ ذیل میں دیے گئے جدول سے ظاہر ہے:

دہلی کے لیے سالانہ اوسط اے کیو آئی

 

Year

2018

2019

2020

2021

2022

2023

2024

2025

Avg. AQI

225

215

185

209

209

204

209

201

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QZM7.gif

Comparative AQI Category Status for Delhi

AQI Category

No. of days

2018

2019

2020

2021

2022

2023

2024

2025

‘Good to Moderate’

(<200)

159

182

227

197

163

206

209

200

‘Poor to Very Poor’

(201 – 400)

186

159

124

144

196

144

140

157

‘Severe to Severe+’ (>401)

20

24

15

24

6

15

17

8

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004I0JA.gif

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005PMID.gif

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0062X6G.gif

 

زمینی سطح پر مسلسل کوششوں اور قلیل، متوسط اور طویل مدت میں قابلِ پیمائش نتائج کے حصول کے لیے مخصوص پالیسی اقدامات کے نتیجے میں یہ توقع کی جاتی ہے کہ دہلی میں فضائی معیار کی صورتِ حال میں سال بہ سال مزید بتدریج مگر نمایاں بہتری آئے گی۔

************

ش ح ۔ ف ا ۔ م ص

(U :5013 )


(रिलीज़ आईडी: 2210350) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी